Buner Point

Buner Point

Share

whatsApp 03439441160

11/10/2026

بیرسٹر گوہر کا اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید

11/10/2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ

11/10/2026
10/10/2026

متحدہ پریس کلب کا دوسرا اہم اجلاس

بونیر: متحدہ پریس کلب کا دوسرا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے مہمان خانہ بونیر میں منعقد ہوا، جس میں اتفاق و اتحاد، باہمی مشاورت اور صحافی برادری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں تمام ساتھیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی اتفاق، احترام اور یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کے حقوق اور مفادات کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔

تمام ساتھیوں کی باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے متحدہ پریس کلب کے لیے اپنے دفتر کا انتظام کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ صحافیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم میسر ہو اور وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر متحدہ پریس کلب کے صدر عجب خان اور جنرل سیکرٹری امجد ملنگ نے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اجلاس کے اہم امور، اتفاق و اتحاد کی اہمیت اور پریس کلب کے آئندہ لائحۂ عمل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اتفاق و اتحاد ہماری طاقت، صحافی برادری کی خدمت ہمارا مشن!

10/10/2026

ٹی ایم اے ڈگر بونیر

09/10/2026

بونیر ڈگر بازار صدر خضر خان کا ٹی ایم اے ڈگر کی صفائی مہم کے لئے مزید مشینری کے حصول پر اطمینان

07/10/2026

آج ٹول پلازہ چکدرہ میں ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف سوات موٹروے پر احتجاجی مظاہرے۔۔

Photos from Buner Point's post 07/10/2026

🌹 الحمدللہ! ایک بار پھر اعتماد، ایک بار پھر ذمہ داری 🌹

تحریک گجر قومی حقوق پاکستان

تحریک گجر قومی حقوق پاکستان کے مرکزی انتخابات کے مرحلے کی تکمیل کے بعد ملک پائندہ خان گجر کو ایک مرتبہ پھر مرکزی چیئرمین جبکہ مولانا محمد اسحاق سیماب گجر کو دوبارہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ انتخاب صرف دو عہدوں پر دوبارہ نامزدگی نہیں بلکہ تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح کے ذمہ داران کی جانب سے اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور تنظیمی ذمہ داریوں کو مزید مضبوط انداز میں آگے بڑھانے کا عزم ہے۔

ملک پائندہ خان گجر کو دوبارہ مرکزی چیئرمین منتخب کیا جانا اس اعتماد کی تجدید ہے جو تحریک کے ذمہ داران نے ان کی قیادت پر کیا۔ اسی طرح مولانا محمد اسحاق سیماب گجر کا دوبارہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونا بھی ایک اہم تنظیمی ذمہ داری کا تسلسل ہے، جس کے ذریعے تحریک کے تنظیمی معاملات، رابطہ کاری اور مختلف سطحوں پر تنظیمی امور کو مزید فعال بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ہم تحریک گجر قومی حقوق پاکستان کے تمام مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح کے ذمہ داران، کارکنان اور ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے جمہوری اور تنظیمی عمل میں اپنا کردار ادا کیا اور اپنی قیادت کے انتخاب میں حصہ لیا۔

یہ اعتماد ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی ذمہ داری بھی۔

ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ تحریک گجر قومی حقوق پاکستان اپنے بنیادی مقاصد کے حصول کے لیے تنظیمی اتحاد، باہمی مشاورت، تعلیم، شعور، فلاح و بہبود اور گجر قوم کے جائز و آئینی بنیادی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں جاری رکھے گی۔

تحریک کا مقصد کسی فرد یا شخصیت کو آگے بڑھانا نہیں بلکہ اتحاد، تنظیم، شعور اور اجتماعی حقوق کے ذریعے گجر قوم کو ایک مضبوط اور مثبت پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ہماری کوشش ہوگی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود گجر برادری کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط کیا جائے، نوجوانوں کو تنظیمی اور تعمیری سرگرمیوں میں آگے لایا جائے، تعلیم و شعور کو فروغ دیا جائے اور گجر قوم کے جائز مسائل کو متعلقہ فورمز پر آئینی و قانونی طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

اس موقع پر ہم نومنتخب مرکزی چیئرمین ملک پائندہ خان گجر اور نومنتخب مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمد اسحاق سیماب گجر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں اخلاص، دیانت، حکمت اور اتحاد کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ تحریک گجر قومی حقوق پاکستان کو مزید مضبوط، منظم اور متحد فرمائے اور تمام ذمہ داران کو گجر قوم اور ملک و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

ایک قوم — ایک آواز — ایک تنظیم

گجر قوم کے بنیادی حقوق کا حصول اور تحفظ

تحریک گجر قومی حقوق پاکستان
🇵🇰 اتحاد • تنظیم • شعور • حقوق 🇵🇰

06/10/2026

بونیر ماربل ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی کیمپ میں صوبائی نائب امیر جمعیت علماء اسلام مفتی فضل غفور صاحب ضلعی جنرل حاجی اسرار احمد صاحب کی خصوصی حاضری۔

05/10/2026

ٹیکسوں کے نفاذ کے خ لا ف م صدر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن عبدالر حیم کا اہم پیغام

Want your business to be the top-listed Media Company in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Dubai.