Dr Atteeq
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Atteeq, Author, Perth, Perth.
A writer educated in multiple fields from three continents, travelled across the world, interacted with people of diverse technical and cultural backgrounds, and trained by a wide range of substantial life experiences.
شدتِ غم میں انسان اللہ تعالیٰ کے مزید قریب بھی ہو سکتا ہے اور باغی بھی۔ محرومی احساسِ کمتری کا باعث بھی بن سکتی ہے اور اندرونی محرک بن کر جنون یا پیشن کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔
ڈاکٹر عتیق
رائٹر معاشرے کی سوچ تراشنے کے لیے ایک استاد کا کردار نبھاتا ہے۔
ڈاکٹر عتیق
آپ کی کیا رائے ہے احباب؟
21/09/2026
نیکی اور شر ہمارے اندر ہی تو کہیں چھپے ہوتے ہیں۔ ہماری سوچ کا معیار اور سمت ہمیں ان میں سے کسی ایک کی جانب لے جاتی ہے ۔ اِسی لیے انسان کی نیت اور تقویٰ کو اتنی اہمیت دی گئی ہے۔جب قدرت شرف ِ قبو لیت بخش دیتی ہے تو وسیلے خود بخود بن جاتے ہیں۔ باقی تو سب اُس نیکی تک پہنچنے کے بہانے ہوتے ہیں۔ نیکی اور گناہ کے رجحان کا تعلق انسان کی روح کے ساتھ جُڑا ہوتا ہے۔ اِسی لیے گناہ سے پراگندہ ہونے سے بچاؤ کے لیے روح کا تزکیہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ روح کی محویت اچھائی کی جانب ہو تو انسان تقویٰ کے راستے پر چل پڑتا ہے۔ اور اگر یہی روح نیکی کا پیمانہ کھو بیٹھے تو وہ بے سمت راستوں پر جا بجا بھٹکنے لگتا ہے۔ گناہ کا طلبگار اور لذت کا محور جسم ہی تو ہے۔ اِس لیے نفس کا قبضہ جسم پر ہوتا ہے۔ جس کی روح نیکی کی جانب راغب ہو وہ نفس کے بہکاوے میں کبھی نہیں آتا۔ مگر جسم لذت پرستی کے نشے میں جکڑا جائے تو نفس کا روح پر اختیار یقینی ہو جاتا ہے۔ انسان کے اندر بھی ایک دنیا آباد ہے جس میں مثبت اور منفی لہرو ں کا ایک جال ہی تو بچھا ہواہے۔ جس نے اُس کے دل اور روح کو جکڑ رکھا ہے۔ جسم تو لذت سے مستفید ہو کر ایک نہ ایک دن فنا ہو جائے گا اور روح سزا کے لیے بھٹکتی ہوئی ایک دن اُس مقام پر جا پہنچے گی جہاں اُس کا مقدر صرف اور صرف پچھتاوا اور عذاب ہو گا۔ یہی نیکی اور شر کی جنگ لڑتے لڑتے ہم روزِ محشر خود ہی اپنی حتمی منزل پر پہنچ جائیں گے ۔۔۔
محبت پرست از ڈاکٹر عتیق
آن لائن لنک:
https://kitaabghar.org/urdu-novels/dr-atteeq-rehman/mohabbat-parast-urdu-novel-atteeq-rehman.php
سوال:
کیا کبھی کسی کتاب کے کسی کردار سے اتنی محبت ہوئی کہ کتاب ختم ہونے کے بعد بھی آپ اس کی دنیا سے باہر نہ نکل سکیں؟
19/09/2026
محبت انسان کی باطنی تنہائی اور اندرونی خلا کو پُر کرنے کے لیے کسی سہارے کی تلاش کا نام ہے۔“
سنگِ گراں از ڈاکٹر عتیق
ناول رعایتی قیمت پر دستیاب ہے،اپنا آرڈر لکھوانے کے لئے انباکس کیجیے
آن لائن لنک:
https://kitaabghar.org/urdu-novels/dr-atteeq-rehman/sang-e-garan-urdu-novel-atteeq-rehman.php?ver=1
18/09/2026
محبت میں مصلحت پسندی،بے وفائی اور دغا ہے۔
سنگِ گراں از ڈاکٹر عتیق
ایڈٹ کے لئےشکریہ: چوہدری آصف رضا (مرحوم)
ناول رعایتی قیمت پر دستیاب ہے،اپنا آرڈر لکھوانے کے لئے انباکس کیجیے
آن لائن لنک:
https://kitaabghar.org/urdu-novels/dr-atteeq-rehman/sang-e-garan-urdu-novel-atteeq-rehman.php?ver=1
17/09/2026
یہ بات روزِ روشن کی مانند عیاں ہے کہ انسان کو ابھی ذہنی ارتقا کی بہت سی منازل طے کرنی ہیں۔ وہ مقام حاصل کرنا ہے جو باوجود اس تاریخی ترقی کے ”ہنوز دلی دور است“ معلوم ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عتیق
اپنی پسند کا ایک جملہ لکھئیے جو آپکو ڈاکٹر عتیق کے لکھے میں سے سب سے زیادہ پسند ہے
15/09/2026
سوال:
اگر آپ کو اپنی پسندیدہ کتاب کا نیا عنوان رکھنا ہو تو کیا رکھیں گے؟
انسان کے رویے کو قدرت نے شاید پیچیدگی میں گوند ھ کر تخلیق کیا ہے۔ اِ س لیے دوسروں کی نظر میں ناقابلِ اعتبار ہی رہتا ہے۔ کیونکہ انسان بہت سے اچھے کام کسی برے کام کی تکمیل کے لیے بھی کر گزرتاہے۔ غلط مقصد میں کامیاب ہونے کے لیے۔۔ کسی غلط چیز تک دسترس حاصل کرنے کے لیے ۔ جس سے اچھے اور بُرے کی پہچان مشکوک ہو کر رہ گئی ہے۔
محبت پرست از ڈاکٹر عتیق
بشکریہ ویڈیو اینڈ وائس اوور: Rimsha Moin
https://kitaabghar.org/urdu-novels/dr-atteeq-rehman/mohabbat-parast-urdu-novel-atteeq-rehman.php
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Perth, WA
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Dr Atteeq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.