OneVoice
One Voice your own voice send us your video interview we will post here
11/08/2026
تھانہ شاہین کی بڑی کاروائی ۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب3رکنی عمر ی گینگ گرفتار
مال مسروقہ6عدد موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل میں موٹر سائیکل اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتار ی کے کے لئے ایس ایچ او تھانہ شاہین انسپکٹر انجم شہزاد اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا3رکنی عمری گینگ گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عمر نبی ولد صاحب زادہ 2۔نبیل احمد 3۔ محمد بوٹا شامل ہیں ۔جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 6عدد موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ۔
11/08/2026
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ایک تاریخی سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے پایا ہے
، جسے "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ" کا نام دیا گیا
جس کی خوشی میں کمشنر گوجرانولہ/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات جناب محمد علی،ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نور العین قریشی صاحبہ کی ہدایت پر
چیف آ فسیر میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ظفر عباس کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن گجرات کےزیر اہتمام شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
اور جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا عوامی جوش وخروش شہریوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی
اور گلوکار نے پاکستانی ملی نغمے،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا عمارتوں کو رنگ برنگی سجاوٹ اور خوبصورت روشنیوں سے منور کیا گیا اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے (شامی کھٹانہ)
11/08/2026
چیمپئن ڈھیر گھنہ کرکٹ ٹیم
10/08/2026
🚨 افسوس ناک واقعہ😢🚨
ٹریفک وارڈن نے چلان کے لئے موٹر سائیکل کو روکنے کے لئے ٹانگ ماری جس کی وجہ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
اس واقعہ کو دیکھنے والے لوگوں نے ٹریفک وارڈن کی چھترول کر دی۔
10/08/2026
گجرات تھانہ اے ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 30بوتل شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سب انسپکٹر چاند اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم محمد وارث ولد لال خان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 30 عدد شراب برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان گجرات پولیس
رپورٹ عدنان چوہدری
غیر معیاری اور ایکسپائری مال فروخت کرنے کا انجام، ون سٹاپ شاپ دولت نگر سیل کر دی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔
ذہنی معذوری کے شکار نوجوان پر تشدد، اہل خانہ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے انصاف کا مطالبہ
لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی) تھانہ اگووکی کی حدود میں ذہنی توازن سے محروم ایک نوجوان پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ نوجوان کے بیرون ملک مقیم چار بھائیوں کے مطابق وہ اپنے بھائی کی تمام ضروریات پوری کرتے ہیں اور جب بھی وہ رقم کا مطالبہ کرتا ہے تو فوری طور پر اسے رقم بھجوا دی جاتی ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی ذہنی مسائل کا شکار ہے اور بعض افراد نے اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے بھائیوں سے رقم منگوا کر انہیں دے۔ متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد میں عظیم ولد ادریس اور طحہ شامل ہیں، جو آپس میں رشتہ دار بھی ہیں۔
متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ نوجوان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذہنی معذوری کے شکار افراد پر تشدد نہ صرف غیر انسانی فعل ہے بلکہ قانوناً بھی قابل سزا جرم ہے، لہٰذا ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.