News Insight

News Insight

Share

Stay tuned for Breaking News,Exclusive Interviews and Entertainment Stories. We're also interested in promotional videos,dm us for details.

29/06/2026

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 29 جون 2026 کو جاری کردہ موسمی الرٹ میں بتایا ہے کہ 30 جون کی شام سے مغربی لہر اور 2 جولائی سے خلیج بنگال سے آنے والی نم ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں 1 سے 6 جولائی تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ تیز آندھی، اربن فلڈنگ، پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈ اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں، ریسکیو 1122، واسا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے، ڈی او سیز میں عملہ تعینات کرنے، نکاسی آب کے انتظامات مکمل کرنے، ہیوی مشینری پہلے سے تیار رکھنے اور عوام کو بروقت معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

19/06/2026

حکومتِ پاکستان نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے سے کم کر کے 299 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی 74 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 19 جون 2026 بروز جمعہ شام سے ہو گیا ہے۔

16/06/2026

پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے کل 5,903.5 ارب روپے کا تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جسے "پنجاب کی سب سے بڑی معاشی تبدیلی اور اختراع" قرار دیا گیا ہے۔ بجٹ میں تعلیم کے لیے 750.1 ارب، صحت کے لیے 500.6 ارب اور بلدیاتی حکومت کے لیے 409.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کے شعبے کے لیے 272.8 ارب، عوامی تحفظ اور پولیس کے لیے 252.1 ارب جبکہ زراعت کے فروغ کے لیے 91.9 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ عوامی فلاح، بنیادی سہولیات اور صوبے کی معاشی ترقی کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔

15/06/2026

پنجاب میں 16 سے 20 جون تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسمی انتباہ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جو 20 جون تک برقرار رہے گا۔

*متاثرہ علاقے:* راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور بارش کا امکان، کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

*ممکنہ خطرات:* تیز ہوائیں کمزور ڈھانچے، بجلی کے کھمبے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ کسانوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ۔

03/06/2026

پنجاب حکومت نے گرمیوں میں دن کے طویل اوقات اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر کاروباری اوقات کار میں فوری تبدیلی کا حکم جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور کریانہ اسٹورز اب ہفتے کے تمام دن بشمول ہفتہ و اتوار رات 9 بجے بند ہوں گے، شادی ہالز اور ایونٹ کی جگہیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، سینما گھر اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری پر پابندی نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فارمیسیز، ہسپتال، بیکریاں، تندور، دودھ کی دکانیں، پٹرول/سی این جی پمپ، جِم، سپورٹس سینٹرز، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز کو بندش کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

15/05/2026

پنجاب حکومت نے شاپس، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو 1 جون 2026 تک بندش کے وقت سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

24/04/2026

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

24/04/2026

وزیرآباد کے معروف معالج ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کو جنوبی ایشیائی پبلک ہیلتھ آرگنائزیشن (SAPHO) کی جانب سے ذیابیطس اور اینڈوکرائنولوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر "سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن" سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی تحقیقی سرگرمیوں، عوامی صحت کے فروغ، اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی (خصوصاً Diabetes UK Conference 2026 میں شرکت) کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس کامیابی پر طبی و سماجی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Gujranwala