Ahsinplus
A biotechnologist & pharmacist by profession and an author by passion. I have been writing enthusiast
16/09/2026
شاہ جی میٹھی چٹنی کی طرح ایک عمدہ انسان ہیں۔۔
ہمارے ایک بہت قریبی دوست کے ہاں مدعو تھا اور ایک عرصے کے بعد شاہ جی کے ہاں املی والی میٹھی چٹنی اور چاول کھائے تو دل پشوری ہو گیا۔۔۔پردیس میں ایسی خواہشات کہا پوری ہوتی ہیں
ان کے ڈیرے پہ حاضر ہونے کا یہ فائدہ ہوا کہ دل کا رانجھا راضی ہو گیا اور دل نے ہلکی سی آنکھ ماری اور کہا شاہ جی میٹھی چٹنی کی طرح ایک عمدہ انسان ہیں۔۔
کل چودھویں کی رات تھی۔۔ مجھے ایسا لگا کیوں کے صبح کے پانچ بجے میں اور چاند ہی دو ایسے سبجیکٹ تھے کہ جو نیم سردی میں تازہ ہوا کے لیے باہر اآوارہ گردی کر رہے تھے۔۔۔پاپا کی پریاں عموما اس وقت آرام کر رہی ہوتی ہیں تو اس لیے کوئی ڈسٹریکشن نہ تھی۔۔۔
ہم ہوتے تو ان ہرنوں کے پورے خاندان کی چی بوٹی کر کے کھا چکے ہوتے۔۔۔لیکن ناروے میں یہ ممکن نہیں۔۔
چند دن پہلے سڑک کے ایک کنارے ہرنوں کا ایک پورا خاندان گندم کی کٹائی کے بعد بچے لواضمامت کو کھا پی رہا تھا اور ایسا میں نے پہلی بار نہیں دیکھا۔۔کئی بار تو ہم نے اپنے گھر کے سامنے بھی ہرن فیملی کو بے خطر خوف ٹھلتے دیکھا ہے۔۔لیکن اگر ایسا میرے جنم دیس میں ہوتا اور یہ فیملی ایسے ٹھلتی دیکھائی دیتی تو یہ پوری فیملی کی کب کی چی بوٹی ہو چکی ہوتی۔۔۔۔۔ D:
10/09/2026
احسن صدیق ٹھیک ہی کہتا ہے کہ کچھ خواب کبھی پورے نہیں ہوتے وہ انسان کے ساتھ ہی دفن کیے جاتے ہیں۔D:
اوسلو یونیورسٹی اور میرا عشق کبھی پروان نہ چڑھ سکا میں نے ایک عاشق کی طرح کئی بار تانکہ جھانکی بھی کی اور ایڈمیشن کی ارضی بھی ڈالی اور متعدد بار تمام رسموں رواجوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپلائی بھی کیا لیکن ہم میں کبھی مراسم نہ بن پائے۔۔۔
مرکزی خیال : احسن صدیق ٹھیک ہی کہتا ہے کہ کچھ خواب کبھی پورے نہیں ہوتے وہ انسان کے ساتھ ہی دفن کیے جاتے ہیں اور میرا یہ خواب بھی شاید میرے ساتھ ہی جائے گا۔۔ D:
06/09/2026
یہ تصویر آج سے کوئی دس سال پہلے ایستونیا کے دارالحکومت تالن کے پارلیمنٹ کے سامنے لی گئ تھی انھوں نے نہ تو کوئی سکیورٹی اور نہ ہی کوئی بیریر کھڑے کیے تھے۔۔۔کیوں کے اگر آپ انصاف کرتے ہوں اور عوام کی ووٹ سے آئے ہوں تو آپ کو اپنی عوام سے کوئی ڈر نہیں ہوتا۔۔۔لیکن جس ملک کی عدالتوں ، پارلیمنٹ اور قانون نافز کرنے والے ادارے ایسے بیریرز کے پیچھے چھپے ہوں وہاں یقینانا حرام خور موجود ہیں اورا یسا ملک صرف افریقہ میں ہی موجود ہو سکتا ہے۔۔D:
۔
02/09/2026
زندگی کے مقاصد اسی صورت حاصل ہو سکتے کہ آپ کا مکمل فوکس اپنے ٹارگٹ پہ ہو جیسا کہ آپ کو اس تصویر میں نظر آرہا ہے۔۔جیسے ہی آپ کا فوکس ہٹا تو سمجھو کہ گیم ختم۔۔۔آپ کو زندگی میں بہت سی ڈسٹرکشن اور دل کو لبھانے والے منظر نظر آئیں گے۔۔۔۔جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔۔یہ کالے سوٹ میں مبلوس D:
۔۔میرا مطلب یہ ٹیبل پہ پڑی 8 نمبر کوئین مجھے ڈسڑیکٹ کررہی ہے۔۔لیکن مجھے پتہ ہے کہ اس وقت یہ دھوکا ہے۔۔۔ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔ اگلا نمبر اسی کا ہے۔۔۔D:
01/09/2026
لائبریری ، مذہبی مقامات اور جم- ٹرینگ سینڑ وہ جگہیں ہیں کی جہاں انسان کی ٹرانسفرمیشن ہوتی ہے۔۔۔مجھے ایسی پرسکون جگہوں پہ وقت گزانا بہت اچھا لگتا ہے کیوں کے میں اپنے زندگی کے مقصد کو حا ل کرنا چاہتا ہوں۔۔۔
میرا دل ہے کی میں ایسی ہی ایک تصویر اپنے ناول عشق رنگا اور ریلوے کیمپس کے جھوٹے افسانے کے ساتھ بھی بنواوں اور اپنے چاہنے والوں کی گوش گزار کروں۔۔۔یہ اب تک کا میرا بہترین کام ہے۔۔
Klikk her for å få din Sponsede Oppføring.
Kategori
Kontakt den offentlige personen
Nettsted
Adresse
Skien
Varslinger
Bli den første som får vite det: Vi sender deg en e-post når Ahsinplus legger ut nyheter og kampanjer. E-postadressen din brukes ikke til noe annet formål, og du kan melde deg av når som helst.