GCMS Chitral
Quality Education in Commerce and Management
21/09/2026
BS Commerce & AD CS
Examination forms
Last date is 28th September 2026
20/09/2026
Cakes & Bakes
Recuitment Drives
1. MTO sales
2. Sales executive
3. Paid internships
Apply now......
Interveiw... 5th & 6th October 2026
University of Chitral
ڈی آئی ٹی
کلاسز
جمعرات سے شروع ہوں گے
انشااللہ
شیخ الحدیث حضرت مولانا فیاض الدین چترالی صاحب
کا جی سی ایم ایس چترال آمد
مسجد کا افتتاح اور طلبہ سےخصوصی خطاب
10/09/2026
علم، تربیت اور روحانیت سے سجی ایک یادگار دن
گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز چترال میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک نہایت خوبصورت، بابرکت اور یادگاراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت تقریب کے خصوصی مہمانِ گرامی شیخ الحدیث حضرت مولانا فیاض الدین چترالی صاحب تھے، جن کی آمد نے اس پروگرام کو ایک منفرد روحانی اور علمی رنگ عطا کیا۔
تقریب کا آغاز ختمِ قرآن کی بابرکت مجلس سے ہوا، جس کے بعد کالج کی نئی مسجد کا افتتاح بھی عمل میں لایا گیا۔ یہ لمحہ کالج کے لیے یقیناً ایک قابلِ فخر اور یادگار لمحہ تھا، کیونکہ مسجد کسی بھی تعلیمی ادارے میں صرف عبادت گاہ نہیں بلکہ ایمان، اخلاق، کردار اور روحانی تربیت کا مرکز بھی ہوتی ہے۔
بعد ازاں کالج کے مرکزی ہال میں نئے طلبہ کے لیے حضرت مولانا فیاض الدین چترالی صاحب کا خصوصی خطاب ہوا۔ حضرت نے نہایت مدلل، مؤثر اور روح پرور انداز میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمیت، اساتذہ کا احترام، والدین کی خدمت، حسنِ اخلاق، کردار سازی اور بالخصوص روحانی و اخلاقی تربیت کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
حضرت کا پیغام نہایت واضح تھا کہ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول نہیں، بلکہ ایک باکردار، بااخلاق، ذمہ دار اور مفید انسان بننا ہے۔ ان کی فکر انگیز گفتگو نے طلبہ کو اپنی تعلیمی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی اخلاقی اور روحانی زندگی کو سنوارنے کی بھی ترغیب دی۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل صاحب، چیف پراکٹر، ڈپٹی چیف پراکٹر، اساتذہ اور پراکٹریل بورڈ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا، جس پر وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ہم معزز مہمان شیخ الحدیث حضرت مولانا فیاض الدین چترالی صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہمارے طلبہ کو اپنی قیمتی علمی و روحانی باتوں سے مستفید فرمایا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس تعلیمی ادارے کو علم، عمل، اخلاق اور کردار سازی کا مضبوط مرکز بنائے، نئی مسجد کو آباد رکھے اور ہمارے طلبہ کو علمِ نافع، عملِ صالح اور بہترین اخلاق سے آراستہ فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
گورنمنٹ کالج آف مینیجمنٹ سائنسز چترال میں طلبہ کے مسائل، شکایات اور جائز تحفظات کے بروقت اور منصفانہ ازالے کے لیے (شکایات کے ازالے کی کمیٹی) گزشتہ تین سالوں سے کام کررہی ہے۔ ۔
تمام معزز طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر انہیں تعلیمی معاملات، اساتذہ یا طلبہ کے رویّے، ہراسانی یا غیر منصفانہ برتاؤ، کالج کی سہولیات و خدمات یا کسی بھی ایسے مسئلے کا سامنا ہو جو ان کے حقوق اور فلاح و بہبود سے متعلق ہو، تو وہ بلا جھجھک اپنی شکایت کمیٹی تک پہنچا سکتے ہیں۔
شکایات مقررہ فارم پر درج کرکے کالج کے چیف پراکٹر أفس میں جمع کرائی جا سکتی ہیں یا چیف پراکٹر / ڈپٹی چیف پراکٹر سے ڈایریکٹ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
تمام شکایات کو منصفانہ، رازداری کے ساتھ اور بروقت زیر غور لایا جائے گا۔
مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے واٹس ایپ:
03468003811
آپ کی آواز اہم ہے — ہم سننے، تعاون کرنے اور مسئلہ حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔
پرنسپل جی سی ایم ایس چترال
Grievance Redressal Committee
09/09/2026
Respected Principal
Professor Wajihud Din
09/09/2026
Career opportunity
MTO Sales
Sales Executive
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Chitral
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when GCMS Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.