Azhar Exploring

Azhar Exploring

Share

North Is Beautiful Let's Explore It Together 🤩❣️🇵🇰

25/09/2026

یار کتنی خوبصورت عطا ہے نا پانی اللہ کی 🙏 بھائی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اسکا نظارہ بس 😌

23/09/2026

آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں اپنے آبائی علاقے کی پگڈنڈیوں پر بےفکری سے گھومنا بھی کسی نعمت سے کم نہیں… ❤️

اور اگر وہ پگڈنڈیاں چترال کے( برون )کی صورت میں ہوں، اردگرد پہاڑ ہوں، کھیت ہوں اور ہوا میں مٹی کی خوشبو… تو یقین مانیں، ان راستوں پر چلنے والا خود کو خوش نصیب نہ سمجھے تو اور کیا کرے! 🏔️🌿

میں بھی انہی خوش نصیبوں میں سے ایک ہوں۔ ❤️

آج کے ولاگ میں اپنی انہی خوبصورت پگڈنڈیوں کے نام کچھ یادگار لمحے کیے ہیں۔
راستے میں کیا دیکھا، کہاں گیا اور کیا کیا خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے… وہ سب دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں 👇 Luv U All😍
https://youtu.be/lmvfP7tvJ6s?si=2A_fNHy2dNkTLSmg

21/09/2026

اللہ تعالیٰ جوڑی سلامت رکھے آمین 💞

20/09/2026

23 سال کی عمر… دو گاڑیاں، اپنا آفس، آن لائن بزنس اور ایک ایسا سفر جو بہت سے نوجوانوں کے لیے inspiration بن سکتا ہے! 🔥

یہ ہے ثاقب چاقون — ایک نوجوان فری لانسر اور آن لائن بزنس مین، جو سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ زمانہ بدل چکا ہے، اور آج کا دور ڈیجیٹل اسکلز اور آن لائن بزنس کا دور ہے۔

کیمرے کے سامنے پورے اعتماد سے بات کرنے والے ثاقب کو اکثر لوگوں کی تنقید اور ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن شاید کامیابی کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آپ نے یہ سیکھ لیا ہو کہ ہر آواز کو اپنے راستے کا فیصلہ نہیں بنانا۔

ثاقب نے لوگوں کی باتوں کے بجائے اپنے کام پر توجہ دی، خود کو مسلسل بہتر کیا اور آج ماشاءاللہ فارن ٹورسٹس کے لیے گائیڈنس اور ٹریول سروسز بھی فراہم کر رہا ہے۔ 🌍

میں نے اس نوجوان سے ملاقات کی، اس کا آفس اور کام دیکھا، اور جاننے کی کوشش کی کہ آخر اس عمر میں اس نے یہ مقام کیسے بنایا؟

19/09/2026

اتنی خوبصورت روڈ کا چترال کی سب سے خوبصورت وادی کے عین درمیان میں بننا سچ میں بڑی خوش آئند اور اچھی بات ہے ۔

14/09/2026

اچانک دل میں خیال آیا اور کتنا ڈراؤنا خیال۔۔۔۔😔👇🏾

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے؟

جب اذان ہوتی ہے تو ہم اکثر اسے سنتے نہیں… بلکہ اس کے ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔

بس اتنا ہوتا ہے کہ ٹی وی کی آواز تھوڑی کم کر دیتے ہیں، مگر گفتگو روکنے کے بجائے جاری رکھتے ہیں، موبائل ہاتھ میں لیے رہتے ہیں… اور بس انتظار کرتے ہیں کہ اذان ختم ہو۔

حالانکہ اذان صرف نماز کا اعلان نہیں،
یہ دن میں پانچ مرتبہ ہمیں یاد دلانے والی ایک آواز ہے کہ…

رک جاؤ، تمہارا رب تمہیں پکار رہا ہے۔

شاید ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہم اذان کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں…
یا پھر اپنے رب کی پکار کو سننے کا؟

13/09/2026

ایک شہزادہ… جس نے تخت کے بجائے قلم🖋️ کو چُنا۔

اور پھر اپنی قوم کی زبان، ثقافت اور تاریخ کو صفحات میں محفوظ کر دیا۔

آخر کون تھا شاہی خاندان کا وہ شخص جسے چترال نے محبت سے “بابائے کھوار” کا لقب دیا؟ کہانی دیکھیے 👇👇

06/09/2026

اف 😔 مستوج روڈ کے اوپر یہ لٹکتے پہاڑ

#

04/09/2026

ریشن کی سرزمین صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ اس کے پیچھے تاریخ کی پوری کتاب لکھی گئی ہے ، مگر بدقسمتی اسکی یہ ہے کہ دریائے چترال اور ریشن گول نالے کی وجہ سے یہ سرخ سرزمین تباہی کے دہانے پر ہے ☹️

Category

Telephone

Address

Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azhar Exploring posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Chitral.