Dirupdates

Dirupdates

Share

Latest news about District Dir and round about
ہرخبرسے باخبررہنے کے لیے دیر

Photos from Dirupdates's post 14/09/2026

آج ہیڈ ٹیچر پی ایس ایچ ٹی گندیگار-2 جناب عزیز الحق کی دعوت پر ایس ڈی ای او لرجم جناب امجد خان اور اے ایس ڈی ای او جناب ارشاد خان نے سکول ہذا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سکول کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی ماحول اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ بہترین کارکردگی پر اساتذہ میں تعریفی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

افسران نے ہیڈ ٹیچر اور تمام سٹاف کی محنت اور شاندار کارکردگی کو سراہا اور تعلیمی معیار میں مزید بہتری کے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔

🌟 محنت، نظم و ضبط اور معیاری تعلیم ہی ایک کامیاب سکول کی پہچان ہے۔

14/09/2026

دیربالا: عشیری درہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل نوید خان کو ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز (Association of International Lawyers) دیربالا کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

نوید خان کے صدر منتخب ہونے پر وکلاء برادری اور اہلِ علاقہ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

14/09/2026

موسم

Photos from Dirupdates's post 14/09/2026

اپر دیر: گورنمنٹ پرائمری سکول سیڑی سلطان خیل کا خوبصورت منظر

حالیہ پی ٹی سی فنڈز سے سکول انتظامیہ نے گورنمنٹ پرائمری سکول سیڑی سلطان خیل کی عمارت کا بہترین طریقے سے رنگ و روغن کروا کر سکول کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سکول کی تزئین و آرائش کے بعد عمارت ایک خوبصورت اور دلکش منظر پیش کر رہی ہے۔

14/09/2026

رضا اللہ نے سچ سچ بتادیا۔۔۔

14/09/2026

انتقال کی خبر
دیربالا سیرئی سے تعلق رکھنے والے صحافی دوست مشرق نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد عمران کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔
نمازِ جنازہ آج 14 ستمبر کو بروز پیر دن 2:30 بجے سیرئی اپر دیر میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین.

13/09/2026

ایل آر ایچ پشاور میں کئی دنوں سے بے ہوش بچے کی شناخت ہوگئی

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) میں گزشتہ کئی دنوں سے بے ہوشی کی حالت میں زیرِ علاج بچے کی شناخت ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

مبینہ طور پر بچے کا تعلق وادی کمراٹ سے ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ تقریباً چھ سال قبل گھر سے لاپتا ہوا تھا۔ تاہم بچہ اس وقت بھی ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں زیرِ علاج ہے۔

ایل آر ایچ کے ترجمان عاصم خان کے مطابق بچے کے مکمل کوائف اور دیگر معلومات اس وقت تک حتمی طور پر فراہم نہیں کی جا سکتیں جب تک بچہ ہوش میں نہ آجائے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی (ANP) کے رہنما حاجی گل شیر کے مطابق بچے کے رشتہ دار ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر تصدیق کی ہے کہ بچہ ان کا رشتہ دار ہے اور اس کا تعلق وادی کمراٹ سے ہے۔

بچے کی موجودہ حالت کے حوالے سے مزید معلومات بچے کے ہوش میں آنے کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔

اللہ تعالیٰ بچے کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور اسے اپنے والدین اور اہلِ خانہ سے ملا دے۔ آمین۔

Category

Telephone

Address

Dir
0092