GB Writes
گلگت بلتستان کے تازہ ترین اور تیز ترین نیٹ ورک سماجی,سیاسی ثقافتی, گانے,معاشی اور دیگر خبروں کے لئے اس پیج کو فالو لائک کریں شکریہ۔
02/10/2026
ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ غذر کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک ایسے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر چوری شدہ موبائل فون موبائل شاپ پر فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ضلع غذر کے مختلف علاقوں میں متعدد دکانوں اور جماعت خانوں کے تالے توڑ کر بڑی تعداد میں موبائل فون نقدی رقن چوری کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ غذر نے معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ موبائل چور مسمی صادر عالم ولد نعمت شاہ، ساکن جگلوٹ کو ایک موبائل شاپ پر چوری شدہ موبائل فون فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹچ موبائل فون اور تالے کھولنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک سم برآمد ہوئی، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے سٹی تھانہ گاہکچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران ضلع غذر میں ہونے والی سابقہ موبائل چوری کی وارداتوں اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے مزید اہم معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔
01/10/2026
غذر: جی بی آر ایس پی کی جانب سے قدرتی آفات کے خطرے سے دوچار علاقوں میں ہنگامی مشقوں کا انعقاد
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (جی بی آر ایس پی) نے ای کیئر (ECARE) منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کی مختلف ہدفی وادیوں میںقدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لئے موک ڈرلز (ہنگامی مشقوں) کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد قدرتی آفات کے خطرات سے دوچار کمزور کمیونٹیز کی پیشگی تیاری اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
ای کیئر منصوبہ جی بی آر ایس پی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے لیے مالی معاونت چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) فراہم کر رہی ہے۔ منصوبے کا مقصد کمزور کمیونٹیز کی لچک اور استعداد کار کو بڑھانا اور انہیں قدرتی آفات کی پیشگی نشاندہی، تیاری اور مؤثر ردعمل کے قابل بنانا ہے۔
منصوبے کے مقررہ اہداف کے تحت جی بی آر ایس پی کی فیلڈ ٹیموں نے ضلع غذر کے گاؤں سمال اور ہاسس میں آگاہی سیشنز اور موک ڈرلز یعنی ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں میں مردوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
آگاہی سیشنز میں قدرتی آفات کے خطرات، پیشگی حفاظتی اقدامات، ابتدائی وارننگ سسٹم اور بروقت ردعمل کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ موک ڈرلز کے ذریعے کمیونٹی کے افراد کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی مشق بھی کروائی گئی، جس سے انہیں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اپنے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہی حاصل ہوئی۔
یہ سرگرمیاں بالخصوص ان کمزور کمیونٹیز کے لیے اہم ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب، اچانک آنے والے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودوں اور دیگر ہنگامی حالات کے خطرات سے دوچار علاقوں میں آباد ہیں۔
منصوبے کے منظور شدہ شیڈول اور سرگرمیوں کے منصوبے کے مطابق باقی ماندہ ہدفی اضلاع میں بھی سماجی متحرک سازی کے سیشنز اور موک ڈرلز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان سرگرمیوں سے گلگت بلتستان کی سطح پر کمیونٹی کی آفات سے نمٹنے کی تیاری، باہمی رابطہ کاری اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردعمل کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
01/10/2026
غذر (پ ر): غذر پولیس کی جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری، چوری شدہ 10 موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غذر اسحاق حسین (PSP) کی خصوصی ہدایات پر غذر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سی سی او پونیال اشکومن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گاہکوچ اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 39/2026، بجرائم 380، 457 PPC میں مطلوب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 10 عدد موبائل فونز برآمد کر لیے۔ برآمد شدہ مالِ مسروقہ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
29/09/2026
گلگت میں وینٹیلیٹر کی عدم دستیابی، انابیہ کریم کا انتقال
گلگت میں وینٹیلیٹر جیسی بنیادی اور زندگی بچانے والی طبی سہولت کی عدم دستیابی ایک بار پھر سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ آج انابیہ کریم کی طبیعت تشویشناک ہونے پر اہلِ خانہ انہیں سب سے پہلے آغا خان ہسپتال لے کر گئے، تاہم وہاں وینٹیلیٹر کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث انہیں سٹی ہسپتال گلگت لے جایا گیا۔
سٹی ہسپتال میں وینٹیلیٹر کی مشین موجود ہونے کے باوجود تربیت یافتہ ٹیکنیشن نہ ہونے کی وجہ سے یہ سہولت بروقت فراہم نہ کی جا سکی۔ افسوس ناک طور پر انابیہ کریم جانبر نہ ہو سکیں۔
ایسے ہسپتال جہاں جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، وہاں وینٹیلیٹر جیسی بنیادی اور انتہائی ضروری سہولت کا دستیاب نہ ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔
اتنے بڑے خطے میں وینٹیلیٹرز کی عدم دستیابی، اور جہاں مشینیں موجود ہیں وہاں انہیں چلانے کے لیے تربیت یافتہ ٹیکنیشنز کا نہ ہونا، صحت کے نظام میں موجود ایک اہم خلا کی نشاندہی کرتا ہے۔
حکومت اور محکمہ صحت کو چاہیے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گلگت کے تمام بڑے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی دستیابی اور انہیں چلانے کے لیے تربیت یافتہ عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنائیں، تاکہ مستقبل میں کسی اور قیمتی انسانی جان کو بروقت طبی سہولت نہ ملنے کے باعث ضائع نہ ہونا پڑے
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Amjad Hussain Advocate
Gilgit Baltistan News - GB News
29/09/2026
چار اکتوبر کے بعد سولر پینلز کی قراندازی ہو گی۔۔۔۔۔
28/09/2026
گلگت بلتستان پولیس کی جاری بھرتیاں مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گی۔
تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ بھرتیوں سے متعلق صرف گلگت بلتستان پولیس کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری ہونے والی اطلاعات پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ خبروں، افواہوں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔
تمام امیدواروں جنہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی حالیہ آسامیوں کے لیے ٹیسٹ دینا ہے تو مقررہ تاریخ پر لازمی طور پر فزیکل ٹیسٹ میں شرکت کریں۔
اگر کہیں کوئی عدالتی حکم یا اسٹے موجود بھی ہے تو وہ مخصوص آسامیوں یا نشستوں تک محدود ہو سکتا ہے، اس لیے اس بنیاد پر تمام امیدواروں کو ٹیسٹ سے دور رہنے کی ضرورت نہیں۔
لہٰذا کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے اپنے مقررہ وقت اور تاریخ پر ٹیسٹ دینے ضرور پہنچیں۔ اپنے حق اور موقع کو کسی افواہ کی وجہ سے ضائع نہ کریں۔
تمام اہل اور حقدار امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ متعلقہ معلومات صرف مستند ذرائع سے حاصل کریں اور اپنی تیاری جاری رکھتے ہوئے مقررہ وقت پر ٹیسٹ میں شرکت کریں۔
28/09/2026
*کروک فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 2 بوبر
*آج مورخہ 28 ستمبر کو ریئل سرکار ایف سی اور گلاپور ریڈ کے درمیان میچ کے دوران ریفری کے متنازعہ فیصلے کے بعد ریئل سرکار ایف سی کی جانب سے ریفری کے خلاف سنگل تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی گئی۔*
Shams Gorsing
Sadiq Hussain
Today Islamabad weather 🌧️
27/09/2026
گلگت بلتستان کے وزیرِ پلاننگ، سید جلال علی شاہ صاحب کو شادی کی بہت بہت مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، سکون اور برکتوں سے بھر دے، اور یہ نیا سفر آپ کے لیے ہمیشہ خوشگوار اور کامیاب رہے۔
نیک تمناؤں کے ساتھ — GB Writes Family 🌹