D-TV
DTV.GB
01/06/2026
سکردو۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سکردو پہنچ گئے
سکردو۔ تحریک انصاف کے رہنما خواجہ مدثر کے گھر ناشتے کے بعد گلگت روانہ ہونگے دو دن گلگت میں قیام کے بعد واپس آئیں گے
حلقہ نمبر 3 کے معزز عوام تبدیلی، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں موجود آزاد امیدوار عزیز کریم کی جانب امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔
آج وقت کا تقاضا ہے کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے روشن مستقبل، بہتر تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔ عوام ایسے نمائندے کا انتخاب چاہتے ہیں جو ان کی آواز بنے اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے کھڑا ہو۔
عزیز کریم سے توقع ہے کہ وہ عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے حلقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ حلقہ نمبر 3 کے عوام باشعور ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے۔
01/06/2026
بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں اسکردو پہنچ گئے
اسکردو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اسکردو پہنچ گئے، جہاں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے ان کا پرتپاک
آپ کیا کہتے ہیں #
حلقہ نمبر 3 کی سیاست میں اہم پیش رفت
آزاد امیدوار عارف سلطان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اقبال کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں خیبر پختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی، پنجاب اسمبلی کے رکن محسن رانجھا، عبدل عباسی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اقبال، آزاد امیدوار عارف سلطان اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں اتحاد، انتخابی حکمت عملی اور حلقے کی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ سیاسی مبصرین اس پیش رفت کو حلقہ نمبر 3 کی انتخابی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔
دنیور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عبید عباسی نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے پُرجوش اور دبنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ مثبت سیاست اور ترقی کے ایجنڈے کا ساتھ دیا ہے، اور آنے والے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ عبید عباسی نے کارکنوں کو پارٹی کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔
اجتماع میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر محمد اقبال پاکستان مسلم لیگ ن آزاد امیدوار عارف سلطان کی شمولیت پروگرام سے خطاب
سابق کونسلر ارمان شاہ نے آزاد امیدوار عارف سلطان کی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور حلقے کے مسائل کے حل کے لیے مخلص، دیانتدار اور عوامی قیادت کی حمایت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جاوید مرتضیٰ عباسی سابق ڈپٹی اسپیکر نیشنل اسمبلی
کے پی اسمبلی آزاد امیدوار عارف سلطان کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پروگرام سے خطاب
پاکستان مسم لیگ ن گلگت بلتستان انتخابی منشور جاری کردیا،این ایف سی طرز پر بجٹ،عدالتی اصلاحات،سمیت پانچ سال کیلۓ ایک سو ارب روپے وفاق سے فنذ لانے اور معزور افراد کیلۓ ماہانہ دس ہزار وظیفہ دینے اور مساجد و امام بارگاہوں کیلۓ بجٹ مختص کرنے سمیت متعدد اہم ترجیحات کا اعلان کردیا۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
15100