Gilgit Development Authority

Gilgit Development Authority

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Development Authority, Government Organization, River view Road, Gilgit.

29/09/2026

*ڈی جی، جی ڈی اے کی ہدایت پر شہر کے اہم شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری*

ڈائریکٹرجنرل گلگت ڈویلوپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم حمزہ کی ہدایت پر سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم منصوبے کے تحت گلگت شہر میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد نگرل روڈ، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ روڈ، امامیہ مسجد روڈ، شہید ملت روڈ، ریاض روڈ اور ریور ویو روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ری میٹلنگ اور کارپٹنگ کا کام بہترین انداز میں جاری ہے۔

سڑکوں کی بحالی سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آ رہی ہے اور شہر میں سفری نظام مزید بہتر ہوا ہے۔

ترقیاتی کام کے ساتھ شہری سہولیات کی بہتری گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ترجیح۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan

Photos from Gilgit Development Authority's post 21/09/2026

پریس ریلیز

ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ، ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

گلگت،
ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم حمزہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج پراجیکٹ،انجینئر شفقت علی پراجیکٹ منیجر کنسلٹنٹ اور متعلقہ تکنیکی عملے کے ہمراہ ریور ویو روڈ، ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ، جامع مسجد روڈ اور شہید ملت روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاری میٹلنگ، کارپٹنگ، مین ہولز اور دیگر تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی نے متعلقہ حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ مین ہولز کی تعمیر، میٹلنگ، کارپٹنگ اور دیگر باقی ماندہ کام 10 اکتوبر تک ہر صورت مکمل کیے جائیں، جبکہ ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ، جامع مسجد روڈ اور شہید ملت روڈ پر میٹلنگ کا کام 5 اکتوبر تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان سڑکوں پر باقی ماندہ کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ تمام کام منظور شدہ ڈیزائن، پراجیکٹ اسکوپ اور متعلقہ تکنیکی وضاحتوں کے مطابق مکمل کیے جائیں اور معیار و پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈائریکٹرجنرل جی ڈی اے نے ہولز کی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے شٹرنگ کے 8 سیٹ ہیں ان کو ڈبل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی جی ڈی اے نے مزید ہدایت کی کہ ریور ویو روڈ، ہسپتال روڈ، جماعت خانہ روڈ اور دیگر مصروف شاہراہوں پر میٹلنگ و کارپٹنگ کا کام ضرورت کے مطابق رات کے اوقات میں بھی جاری رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کم سے کم متاثر ہو اور ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت کی مؤثر نگرانی کی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ معیار، پائیداری، حفاظتی اقدامات اور تکنیکی اصولوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

16/09/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے دیئے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبے کا مقصد سکارکوئی، کنوداس اور کے آئی یو تک کے لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ جن گھروں کو ابھی تک اس پروجیکٹ سے پانی کے کنکشن نہیں دیئے گئے ہیں ان کو کنکشن دیئے جائیں۔ سکارکوئی اور کنوداس کے عوام کی جانب سے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے عدم دستیابی کے شکایات موصول ہورہی ہیں ان کے ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ٹریٹمنٹ پلان کا کام جلد مکمل کیاجائے۔ اس اہم منصوبے کو ڈیزائن کرتے وقت معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر کا منصوبہ پی سی ون میں شامل کرنا چاہئے تھا۔ بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں بیک اپ کا نہ ہونا ناقص منصوبہ بندی اور نااہلی ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمے کی نااہلی کی وجہ سے اس اہم منصوبے کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس منصوبے کی تکمیل کو نومبر تک یقینی بنائیں اور تمام کاموں کی خود نگرانی کریں۔ عوام کو بلاتعطل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت سولر پلیٹ فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی سٹاف کے ہمراہ متعلقہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام کے شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کرے اور منصوبے کے معیار اور رفتار کو یقینی بناتے ہوئے رواں سال کے نومبر تک ہر صورت اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

Photos from Gilgit Development Authority's post 07/09/2026

پریس ریلیز

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی امیر اعظم نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

گلگت، 7 ستمبر 2026ء:
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل امیر اعظم نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اس موقع پر ادارے کے افسران و عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل کو گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل امیر اعظم نے کہا کہ گلگت شہر کی منظم و پائیدار ترقی، شہری بنیادی سہولیات میں بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، معیاری اور مؤثر تکمیل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے افسران و عملے پر زور دیا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری ترقی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات سے متعلق اقدامات کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan Planning & Development Department GB

Photos from Gilgit Development Authority's post 05/09/2026

گلگت: امپھری یوتھ کے زیرِ اہتمام گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرِ انتظام زیرو پوائنٹ فٹبال گراؤنڈ میں جشنِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز نکالے جا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں گلگت بھر سے 25 فٹبال کلبز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

زیرو پوائنٹ فٹبال گراؤنڈ گلگت میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم میدان بن چکا ہے، جہاں نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جی ڈی اے کی جانب سے گراؤنڈ کی بہتری اور تزئین و آرائش کے اقدامات قابلِ ذکر ہیں۔

اس موقع پر امپھری یوتھ کے عہدیداران نے زیرو پوائنٹ فٹبال گراؤنڈ کی حالت بہتر بنانے اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر جی ڈی اے کے اقدامات کو سراہا اور اس حوالے سے جی ڈی اے کا شکریہ ادا کیا.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

Photos from Gilgit Development Authority's post 03/09/2026

پریس ریلیز

گلگت، 3 ستمبر 2026ء:
حکومتِ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں گلگت شہر میں شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے سکوار کے کے ایچ سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) تک بائی پاس روڈ منصوبے کے ٹینڈر کی بڈ اوپننگ میٹنگ آج منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے 17 بولی دہندگان نے شرکت کی۔

مجوزہ بائی پاس روڈ منصوبہ گلگت شہر میں ٹریفک مینجمنٹ، رابطہ کاری میں بہتری اور شہری انفراسٹرکچر کی ترقی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan minister Gilgit-Baltistan

Photos from Gilgit Development Authority's post 03/09/2026

پریس ریلیز

بسین آر سی سی پل سے کونوداس آر سی سی پل تک گلگت غذر روڈ پر سینیٹری سیوریج منصوبہ کے کام سے قبل تمام متعلقہ اداروں کا رابطہ اجلاس

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ کی زیرِ صدارت گلگت تا غذر مین شاہراہ پر بسین آر سی سی پل سے کونوداس آر سی سی پل تک سینیٹری سیوریج منصوبہ کے آئندہ مرحلے کے آغاز کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کا اہم رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینیٹری سیوریج کے کام کے دوران ٹریفک کی روانی، عوامی آمدورفت، متبادل راستوں، سیکیورٹی انتظامات اور گندم سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ تعمیرات، محکمہ خوراک، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL)، محکمہ صحتِ عامہ و انجینئرنگ (PHE)، اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO)، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC)، ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NATCO)، متعلقہ کنٹریکٹر، پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ، گڈز فارورڈنگ اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج نے اجلاس کو منصوبہ کے آئندہ مرحلے، کام کے شیڈول اور تکنیکی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پولیس حکام سے سیکیورٹی اور ٹریفک نفری کی تعیناتی کے لیے جامع پلان، جبکہ محکمہ خوراک، متعلقہ اداروں اور ٹرانسپورٹرز سے گندم سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے نظام الاوقات طلب کیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل اظہار اللہ نے ہدایت کی کہ شاہراہ کی اہمیت اور حساسیت کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے پیشگی انتظامات مکمل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سینیٹری سیوریج منصوبہ پر کام کے دوران عوامی آمدورفت، ٹریفک کی روانی اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کو ممکنہ حد تک بلا تعطل برقرار رکھنے کے لیے جامع ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ کے کام کے دوران عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں اور کسی بھی ممکنہ رکاوٹ یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطہ مؤثر بنائیں.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

Photos from Gilgit Development Authority's post 02/09/2026

پریس ریلیز

گلگت سٹی واٹر سپلائی اسکیم، گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ٹینڈر اوپننگ کا عمل مکمل
گلگت شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لیے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے تحت جاری واٹر سپلائی اسکیم فار گلگت سٹی کے ٹینڈر اوپننگ کا عمل آج مکمل کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظہر سہیل نے ٹینڈر کمیٹی کی موجودگی میں ٹینڈر اوپننگ کا عمل مکمل کیا۔ ٹینڈر اوپننگ منصوبے کی عملی پیش رفت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

واٹر سپلائی اسکیم کا مقصد گلگت شہر میں پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے گلگت شہر میں پانی کی فراہمی کے موجودہ نظام کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، اور واٹر سپلائی اسکیم اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

27/08/2026

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم کے جاری کام کا معائنہ

گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر شفقت علی کے ہمراہ گلگت سٹی میں جاری سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران کنوداس آر سی سی پل سے سی ایم سیکرٹریٹ تک سیوریج لائن کی تنصیب کے باعث متاثر ہونے والی روڈ کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ کنٹریکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ روڈ کے دونوں اطراف موجود اضافی تعمیراتی میٹریل (Surplus Material) کو آج شام تک مکمل طور پر ہٹا کر روڈ کو آمدورفت کے لیے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وہ رات کے وقت دوبارہ موقع کا دورہ کریں گے۔

بعد ازاں پیراڈائز گرِل ایریا، یادگار چوک اور سٹی پارک ایریا میں سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم کے تحت جاری کام کا بھی معائنہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے متعلقہ کنٹریکٹر کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عوام کو کم سے کم مشکلات پیش آنے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے اس موقع پر واضح کیا کہ ترقیاتی کام کے معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Chief Minister Gilgit-Baltistan
Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

26/08/2026

پریس ریلیز
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ
گلگت: ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ مظہر سہیل کے ہمراہ شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا.
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے سب سے پہلے بسین میں مجوزہ کھیلوں کے میدان کی سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبہ کے لیے درکار اراضی کے حصول کا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل کے فوراً بعد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ بسین میں کھیلوں کے میدان کا قیام علاقے کے نوجوانوں اور شہریوں کو صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے لیے ایک بہتر اور معیاری سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اراضی کے حصول سمیت دیگر تمام ضروری امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ منصوبے کو رواں مالی سال کے دوران ہر صورت مکمل کیا جا سکے.
اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نے زون 3 کے جزوی علاقے میں جاری سینیٹری اینڈ سیوریج منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے منصوبے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور ہدایت دی کہ کام کو مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت میسر آ سکے.
اسی سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل نے سپریم کورٹ اور اسمبلی بلڈنگ کے سامنے شاہراہ قائد پر جاری روڈ کارپٹنگ کے کام کا بھی جائزہ لیا، جس کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق 5 ستمبر تک سڑک کے 2,600 رننگ فٹ حصے پر کارپٹنگ کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آ سکے۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Minister Gilgit-Baltistan
Planning & Development Department GB Information Department Gilgit-Baltistan

Telephone

Address

River View Road
Gilgit

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00