Indus Int News
This platform is the voice of the people of the underprivileged areas, representing the sports, culture and tourism of the northern regions.
your voice, your story, your platform
لاہور : اتحادِ امت فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں علامہ سید جواد نقوی، علامہ محمد امین شہیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او سید محمد امین شیرازی، مولانا ظہیر کربلائی، لعل مہدی خان سمیت مختلف مذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں اس یقین کا اظہار کیا کہ اجتماعِ مینارِ پاکستان نہ صرف وحدتِ امت اور قومی یکجہتی کا عظیم مظہر بنے گا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت، پُرامن اور ذمہ دار تشخص کو بھی اجاگر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہبر کا راستہ وحدتِ امت، استقامت اور مظلوموں کی حمایت کا راستہ ہے اور ملتِ پاکستان ان کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اپنا اخلاقی، انسانی اور قومی فریضہ سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بدامنی، دہشت گردی اور مختلف داخلی و خارجی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں شیعیانِ پاکستان اور تمام محبانِ وطن عناصر ملک میں امن، وحدت، استحکام اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے خطے میں مصالحت اور ثالثی کے ذریعے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کی مسلسل کاوشوں اور عوامی خواہشات کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان اور بالخصوص حکومتِ پنجاب نے "اجتماعِ مینارِ پاکستان، شہیدِ امت کانفرنس" کے انعقاد کی اجازت دی، جس پر ہم وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں، وزراء اور سرکاری حکام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اجتماع حکومتِ پنجاب کے تمام ایس او پیز اور ضابطہ کار کے مطابق منعقد ہوگا۔
اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ جماعتِ اسلامی سمیت مختلف شیعہ اور سنی دینی و سیاسی جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہیدِ امت کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں عوام شہیدِ امت کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
12/06/2026
آئی ایم ایف ہمیشہ ٹیکس بڑھانے کی بات کیو؟؟؟
12/06/2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ۔۔
نگر-II حلقہ 5 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا گیا؛ سماعت 13 جون کو مقرر
گلگت: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی اے 5 نگر II کے انتخابی نتائج کے حوالے سے اہم ڈبلیو ایم کے امیدوار ریاض اکبر کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
درخواست کے مطابق امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی، بیلٹ پیپرز اور پوسٹل بیلٹس کی دوبارہ تصدیق، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہکل شل ہوپر خواتین پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ اور فارم 47، 48 اور 49 سے متعلق کارروائی کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ فریقوں کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔ سماعت 13 جون 2026 کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ گلگت میں ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ امیدواروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقررہ تاریخ اور وقت پر حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ درخواست میں اٹھائے گئے معاملات کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جا سکے۔
مسئلے میں ہوں تو پاؤں پکڑتے ہیں، مسئلےسے نکل آئیں تو گلہ پکڑ لیتے ہیں! بلاول بھٹو کا ن لیگ پر طنز
12/06/2026
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 17 فیصد تاریخی اضافہ
12/06/2026
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے، ڈیزل 2 روپے فی لٹر کمی کر دی
قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے
گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جائے اور میں آپ کے ساتھ بینچز پر بیٹھ کر تالیاں بجاوں؟
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کے انتخابی عمل اور نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار، کہا کہ عوام کے حقِ رائے دہی اور انتخابی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔
ہم گلگت بلتستان میں حکومت بنانے جا رہے ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صحافی کے سوال پر دوٹوک جواب
12/06/2026
صبروتحمل سے مہنگائی کا مقابلہ کرنے پر پاکستان کے24 کروڑ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعظم
12/06/2026
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.