Juglote Tv
[email protected]
Thanks for visiting
28/08/2026
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیرِ صدارت اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم جوٹیال گلگت میں منعقد ہوا جس میں کمانڈر FCNA، وزیرِ داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، تمام محکموں کے سیکریٹریز اور سول و عسکری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام اداروں کو ہدایت کی گئی کہ باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کی تمام ترقیاتی سکیموں پر بھی غور کیا گیا اور تمام سیکریٹریز نے اپنے محکموں کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ دیامر بھاشاہ ڈیم سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے سردیوں میں بجلی کی کمی کے پیشِ نظر جاری منصوبوں کو تیز کرنے اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو سردی کے موسم میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔
اجلاس میں تمام شاہراہوں کی پختگی اور رابطہ سڑکوں کی بہتری کے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور پاک فوج کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
28/08/2026
نلتر سے گلگت آتے ہوئے سواریوں سے بھری گاڑی 18 میگاواٹ کے پاس الٹ گئی۔ 7 افراد زخمی ،دو شدید زخمی
زخمیوں کو سٹی ھسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا
26/08/2026
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ہنزہ میں کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے المناک واقعے کا سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سکریٹری داخلہ کو واقعے کی فوری اور مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ اور پولیس کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں عدالت سے کڑی سے کڑی سزا دلوانے کے لیے تمام ضروری اور مضبوط قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیر اعلی نے عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں جنسی زیادتی جیسے جرائم کے خلاف موجود قوانین کو مزید سخت سے سخت تر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کسی کو ایسی قبیح حرکت کی جرات نہ ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور انہیں قانون کی گرفت میں لا کر نشانِ عبرت بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا مکمل سدِباب ہو سکے۔
23/08/2026
گلگت، جلال آباد کے قریب ایک کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 گلگت اور دنیور کے اہلکار آگ بجھانے والی گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
گلگت؛سب ڈویژن جگلوٹ پیدن کے مقام پر کتوں کے حملے میں ایک شخص جبکہ بونجی میں خاتون زخمی
جگلوٹ پیدن کے مقام پر کتوں کاحبیب اللّٰہ نامی نوجوان پر جان لیوا حملہ،شدید زخمی ۔واضح رہے کہ کتوں نےنوجوان کے چہرے آنکھ کے اوپر بھی بری طرح کاٹا ہے لہذا حساسیت کے پیش نظر تصویر شائع نہیں کی جارہی۔
اسی طرح بونجی کی ایک خاتون بھی کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئی تھی اورایک گھنٹے کے اندرجگلوٹ سول ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے دو کیسزآگئے تھے۔
19/08/2026
گلگت میں ایک اور ق ت ل کا افسوسناک واقعہ۔ نوجوان کے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا گیا یے مق تو ل کے گلے پر پھندے کے واضح نشانات موجود ہیں۔
رواں ماہ گلگت میں ق ت ل کے متعدد واقعات سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
سوشل میڈیا پر نوجوان کے ن ع ش کی وڈیو وائرل ہے اور تعلق کی جانب سے نومل اور کچھ کی جانب سے ہراموش بنایا جارہا ہے
19/08/2026
امپھری کے مقام پر کارگاہ سے تعلق رکھنے والے بچے کے قتل پر تھانے میں ورثاء کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواست
19/08/2026
گلگت میں بڑھتے جرائم پر تشویش، حکومت فوری مؤثر اقدامات کرے: اپوزیشن لیڈر
گلگت: سابق وزیر اعلیٰ، صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان و اپوزیشن لیڈر حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران بڑھتے ہوئے جرائم، قتل و غارت گری اور کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن اور مہذب معاشرے میں اس نوعیت کے واقعات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں گلگت شہر اور مضافات میں پیش آنے والے پے در پے واقعات نے عوام میں شدید خوف و تشویش پیدا کر دی ہے۔ امپھری میں ایک معصوم بچے کے قتل کا حالیہ واقعہ اور اس سے قبل پیش آنے والے قتل و زیادتی کے واقعات اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض واقعات کے بعد ردعمل دینے کے بجائے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر، مستقل اور جامع حکمت عملی اختیار کریں۔
حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ معاشرے میں معمولی تنازعات پر اسلحے کا استعمال، قانون کو ہاتھ میں لینے کا رجحان اور برداشت و تحمل میں کمی انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ سوال یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رٹ کیوں کمزور محسوس ہو رہی ہے اور غیر قانونی اسلحے کے استعمال اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نظر نہیں آ رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ حقیقت سمجھنی ہوگی کہ امن و امان صرف پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کے لیے حکومت، انتظامیہ، تعلیمی اداروں، علماء، سول سوسائٹی اور اصلاحی و فلاحی تنظیموں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل اور معاشرے کے تمام طبقات میں برداشت، صبر، قانون پسندی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے آگاہی مہمات شروع کی جائیں۔
اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت شہر اور مضافات میں امن و امان کا جامع جائزہ لے کر فوری ایکشن پلان تشکیل دیا جائے، غیر قانونی اسلحے کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور حساس علاقوں میں پولیس گشت و نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔ بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے مقدمات میں فوری اور شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے اور ایسے عناصر کے لیے واضح پیغام جائے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔
19/08/2026
فخر گلگت بلتستان ڈاکٹر زعیم ضیا کو وفاقی وزارتِ صحت میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز مقرر کر دیا گیا
اس سے قبل وہ وفاقی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او، ڈی ایچ او اسلام آباد اور ڈی ایچ او گلگت سمیت اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران قومی حکمتِ عملی کی تیاری اور وبا پر قابو پانے میں ان کا اہم کردار رہا، جسے قومی اور عالمی سطح پر سراہا گیا۔
18/08/2026
نو سالہ معصوم بچے کا قتل کسی ایک خاندان کا سانحہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ماتھے پر بدنامی کا دھبہ ہے یہ کھلی درندگی ہے مقتول ایک غریب اور یتیم بچہ تھا جس کا والد پہلے ہی دنیا سے جا چکا تھا اور اس کی بیوہ ماں گھر گھر جا کر محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی حکومتِ وقت اور وزیرِ اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ وہ فلفور اس کیس کا نوٹس لیں قاتل پر اے ٹی اے کی دفعات لگا کر عمر قید کی سزا دی جائے اور اسے کم عمر ظاہر کر کے بچانے کی جو کوششیں ہو رہی ہیں انہیں بے نقاب کر کے عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں بیوہ ماں کو فوری کمپنسیشن دی جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔ گلگت بلتستان میں آئے روز ایسے واقعات نے عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے جہاں کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں ایک غریب بیوہ ماں کے لیے آواز اٹھائیں تاکہ اس بچے کو اور اس جیسے معصوموں کو انصاف مل سکے
حکیمہ سلطانہ
Category
Contact the business
Telephone
Address
Gilgit
15100
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Juglote Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.