Nagar Network
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nagar Network, Public Figure, Gilgit.
بریکنگ ⚡
سعودی عرب کے دارلحکومت پر میزائلوں سے حملہ ۔
چند گھنٹے قبل آل سعود کی دارالحکومت ریاض یمنی میزائلوں کا نشانہ بنا، اور کہا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں دفاعی نظام متحرک کر دیے گئے ہیں۔ میزائل ریاض کے ہوائی اڈے پر گرے ہیں۔
18/09/2026
بریکنگ ⚡
ایران نے عمان کے سمندر کے قریب غیر قانونی راستے سے گزرنے والے جہازوں پر 4 اینٹی شپ کروز میزائلوں سے حملہ کردیا
بریکنگ ⚡
پاکستان، کوہاٹ؛ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید
16/09/2026
بریکنگ ⚡
⭕ سعودی جنگی طیاروں کا یمن کے تین صوبوں پر 40 فضائی حملے
یمنی مسلح افواج : سعودی عرب کی فوج کے ایف-15 جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خمیس مشیط اڈے سے پرواز کرتے ہوئے صوبہ تعز، مأرب اور حجہ کے خلاف 40 فضائی حملے کیے
06/09/2026
⭕نیپالی خاتون اپنی ہی آخری رسومات کے دوران سیلاب کے ملبے تلے زندہ مل گئی.
ایک معمر نیپالی خاتون، جس کے اہلِ خانہ سمجھتے تھے کہ وہ ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہو گئی ہیں اور انہوں نے ان کی سوگ کی رسومات بھی شروع کر دی تھیں، 10 روز بعد معجزانہ طور پر اپنے گھر کے ملبے تلے زندہ حالت میں ملیں اور انہیں وہاں سے نکال لیا گیا۔
13/08/2026
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اپ نے کس علاقے میں زلزلہ محسوس کیا۔ کمنٹ میں اپنے علاقے کا نام بتائیں
جلوس اربعین نگر 2026 # ゚
13/06/2026
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان
پریس ریلیز
13 جون 2026
مختلف انتخابی حلقوں سے متعلق درخواستیں اور نظرثانی پٹیشنز سماعت کے لیے مقرر
گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان، راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) نے عام انتخابات 2026 کے مختلف حلقوں سے متعلق دائر درخواستوں اور نظرثانی پٹیشنز کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق حلقہ جی بی اے-08 اسکردو-II کے امیدوار سید محمد علی شاہ کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی درخواست (ریویو پٹیشن) پر ابتدائی سماعت 14 جون 2026 بروز اتوار صبح 11:00 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ جوٹیال گلگت میں ہوگی۔ اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر جی بی اے-08 اسکردو-II اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسکردو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح حلقہ جی بی اے-05 نگر-II سے امیدوار ریاض اکبر کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی، بیلٹ پیپرز اور پوسٹل بیلٹس کی دوبارہ تصدیق، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہکالشال ہوپر فیمیل پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ، اور فارم 47، 48 اور 49 کے عمل کو معطل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے۔ درخواست کی سماعت کے دوران متعلقہ امیدواروں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان انتخابی عمل کی شفافیت، قانون کی بالادستی اور تمام فریقین کو منصفانہ سماعت کی فراہمی کے لیے اپنے آئینی اور قانونی فرائض کے مطابق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ
الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، تحریک انصاف گلگت بلتستان
11/06/2026
میں ساجد علی ، فرزندِ نگر، محلہ ملوکوشل، عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت ڈسٹرکٹ الیکشن میں حصہ لینے کا خواہش مند ہوں۔
ان شاء اللہ رشتے دار ، دوست احباب سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کروں گا۔ اگر اللہ کے حکم سے اور عوام کے تعاون سے موقع ملا تو عوام کی خدمت کو اپنا اولین مقصد بناؤں گا۔