GB Paragliding Club

GB Paragliding Club

Share

𝐄𝐱𝐩𝐞𝐫𝐢𝐞𝐧𝐜𝐞 𝐭𝐡𝐫𝐢𝐥𝐥𝐢𝐧𝐠 𝐩𝐚𝐫𝐚𝐠𝐥𝐢𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐚𝐝𝐯𝐞𝐧𝐭𝐮𝐫𝐞𝐬 𝐢𝐧 𝐆𝐢𝐥𝐠𝐢𝐭 𝐚𝐭 𝐚𝐟𝐟𝐨𝐫𝐝𝐚𝐛𝐥𝐞 𝐩𝐫𝐢𝐜𝐞𝐬 🪂

04/10/2026

پاکستان زندہ باد ہے،
پاکستان زندہ باد تھا،
اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا! ❤️🇵🇰
پاکستان پائندہ باد!
افواجِ پاکستان سلامت رہیں! 🇵🇰💚

03/10/2026

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے گنش سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو کور کمانڈر 12 کور (بلوچستان) تعینات کر دیا گیا ہے۔
اہلِ گلگت بلتستان کے لیے باعثِ فخر
لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کی اہم ذمہ داری پر تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے، وطنِ عزیز کی خدمت اور بلوچستان میں امن و سلامتی کے لیے کامیابی عطا فرمائے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
افواجِ پاکستان پائندہ باد 🇵🇰

02/10/2026

فرمان بھائی

01/10/2026

پیراگلائیڈنگ ٹیم پاکستان

30/09/2026

پاکستان ہینگ گلائیڈنگ اینڈ پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن (PHPA) کی جانب سے نومبر میں ہونے والے دل جبہ ایونٹ سے 10 دن قبل ماہر اور کوالیفائیڈ غیر ملکی انسٹرکٹرز کی زیرِ نگرانی:
🪂 SIV (Canopy Control) Course
🪂 XC Camp
کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
💰 دونوں کورسز کی مجموعی فیس: 150,000 روپے
براہِ کرم کسی ایک کورس کی الگ فیس کے بارے میں استفسار نہ کریں۔ اگر کوئی پائلٹ صرف ایک کورس میں شرکت کرنا چاہے تو بھی فیس 150,000 روپے ہی ہوگی۔
💳 ادائیگی کا طریقہ:
• 50٪ فیس پیشگی ادا کرنا ہوگی۔
• باقی 50٪ کورس شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ادا کرنا ہوگی۔
• ادا شدہ فیس ناقابلِ واپسی (Non-Refundable) ہوگی۔
📍 SIV Course: خانپور یا تربیلا جھیل
📍 XC Camp: دل جبہ
یہ تربیتی پروگرام پائلٹس کے لیے اپنی کینوپی کنٹرول، فلائنگ اسکلز اور XC صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے۔
صدر PHPA
سید سجاد حسین شاہ

29/09/2026

یہ ہیں جاوید صاحب، جن کا تعلق صوابی سے ہے۔ انہوں نے 48 سال کی عمر میں پیراگلائیڈنگ سیکھی، اپنا ذاتی سامان خریدا اور آج الحمدللہ پاکستان کے مختلف علاقوں کی فضاؤں میں کامیاب پروازیں کر رہے ہیں۔
کشمیر، سوات، دیر، چکوال، اسلام آباد، نوشہرہ اور دیگر کئی مقامات پر اپنی پروازوں کا شاندار مظاہرہ کر چکے ہیں۔
یہی جذبہ ثابت کرتا ہے کہ خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت بنانے کی کوئی عمر نہیں ہوتی! 🇵🇰🪂❤️

28/09/2026

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیراگلائیڈر پائلٹ افراز خان نے صرف 16 سال کی عمر میں بہترین پیراگلائیڈر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ 🪂👏
ہمیں امید ہے کہ افراز خان مستقبل میں بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔ 🇵🇰❤️🏔️
افراز خان کو بہت بہت مبارکباد، مستقبل کے لیے نیک خواہشات! 🌟

27/09/2026

کرنل بھٹی صاحب، ڈاکٹر انس صاحب اور یہ تیسرے صاحب، اگر کسی دوست کو ان کا نام معلوم ہے اور ان کا تعلق چترال سے ہے تو براہِ کرم کمنٹس میں منشن کریں۔ 🙏

26/09/2026

اپر چترال کے خوبصورت گاؤں آوی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت پیراگلائیڈر پائلٹ سلمان ایلیا ملائیشیا میں ہونے والے انٹرنیشنل پیراگلائیڈنگ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ان عالمی مقابلوں میں دنیا بھر سے 75 پائلٹس حصہ لے رہے ہیں۔ آج مقابلے کا پہلا دن تھا، جس میں سلمان ایلیا نے بھرپور عزم اور حوصلے کے ساتھ حصہ لیا۔ وہ آئندہ مراحل میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
سلمان ایلیا، ڈاکٹر شیر قیوم صاحب کے سب سے چھوٹے فرزند ہیں۔ ان کی عالمی سطح کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی پورے اپر چترال اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ہم سلمان ایلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔ 🇵🇰🪂
سلمان ایلیا پائندہ باد، پاکستان پائندہ باد! ❤️🇵🇰

Category

Telephone

Address

Gilgit
NOTING

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB Paragliding Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.