GB Connect

GB Connect

Share

Mountainous Gilgit Baltistan & Chitral | Tour Arrangements (contact us)
www.hillstours.org Gilgit Baltistan in focus!

22/09/2026

ہنزہ میں غیر مقامی ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان عوام اور سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے گنش میں واقع روایت نامی ریسٹورنٹ میں کھانے کا بل نہ صرف مقامی ریسٹورنٹس کے مقابلے میں دوگنا ہے بلکہ سروس چارجز کے نام پہ ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ھے امید ہے ڈپٹی کمشنر ہنزہ اس لوٹ کھسوٹ کو روکنےبالخصوص سروس چارجز کے نام پہ جگا ٹیکس وصول کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس ریسٹورنٹ کی جانب سے جاری کردہ اور بل میں 532 روپے ٹیکس بھی شامل ہے

Photos from GB Connect's post 22/09/2026

گلگت: رورل ڈویلپمنٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینس فار گلگت بلتستان کے حوالے سے حکومت گلگت بلتستان، یورپی یونین،فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) اور آغاخان فاؤنڈیشن کے مابین سہ فریقی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کئے جارہے ہیں

22/09/2026

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی منیشا علی کو IMMAF ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

گلگت: 21 ستمبر 2026 — گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے لوانڈا میں منعقدہ IMMAF ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر منیشا علی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ منیشا علی نے اپنی شاندار کامیابی سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منیشا علی کی یہ شاندار کامیابی ہماری بیٹیوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے منیشا علی کے لیے آئندہ پاکستان اوپن اور جارجیا میں ہونے والی IMMAF ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

22/09/2026

Stop Killing Beautiful Birds
📌 Raise your voice

21/09/2026

اسلام آباد سے وکیل لانے پہ یاد آیا ۔ ہماری طرح کے پنڈ سے آ کر شہر کی عدالتوں میں وکالت کرنے والے وکیل صاحب کو اک موکل ٹکرائے ۔ مرڈر کیس کی فیس پوچھی تو وکیل صاحب نے معمولی سی فیس بتائی تو موکل بھاری بھر کم فیس والے بڑے وکیل کے پاس گئے ۔ ملزم کو سزا یے موت ہوئی ۔
عدالت سے نکلتے ہوئے وہی مقامی وکیل مل گیا تو موکل نے حسرت سے کہا:
“استاد جی! یہی کام تو آپ پانچ ہزار میں کرا رہے تھے۔😍
سمیع ایڈوکیٹ

20/09/2026

غذر پولیس کی بروقت کارروائی، 81 مسروقہ مال مویشی برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غذر اسحاق حسین (PSP) کی خصوصی ہدایات پر غذر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سنگل غذر میں درج مقدمہ علت نمبر 26/2026، بجرائم 379/34 PPC، کرگزو نالہ، سنگل سے چوری کیے گئے مسروقہ مال مویشی کو ایس ایچ او تھانہ سنگل اور پولیس ٹیم نے کھورن نالہ، کھنبری، دیامر سے برآمد کر لیا گیا ۔۔۔
گلگت بلتستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

19/09/2026

کیا سمجھتے ہو اپنے آپ کو، یہ لو تھپڑ 😂

19/09/2026

ہنزہ، گزشتہ شب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے جوان حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حسن گزشتہ شب گنش کے مقام پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے گلگت منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مرحوم حسن کا تعلق گنش، ہنزہ سے تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین آبائی علاقے میں کی گئی، جہاں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
تدفین کے موقع پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، ساتھی اہلکاروں اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ مرحوم کی اچانک وفات پر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

18/09/2026

گلگت ۔گلگت پولیس اور دیامر پولیس کی مشترکہ کارروائی، شروٹ نالہ گلگت سے چوری ہونے والی مسروقہ بکریاں برآمد

ڈی پی او گلگت محمد اویس الیاس (پی ایس پی) اور ڈی پی او دیامر محمد ایاز (پی ایس پی) کی نگرانی میں،تھانہ جگلوٹ، سیزنل چیک پوسٹ شروٹ، تھانہ ڈوڈیشال تھانہ کھنبری عملہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بسین گلگت کے مقدمہ علت نمبر 91/206 بجرائم 324، 365، 392، 34 ت میں مطلوب مسروقہ مال برآمد کر لیا۔

گلگت بلتستان پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر انداز میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Category

Address

Jutial
Gilgit
15100