Gilgit Talk
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Talk, News & Media Website, Gilgit.
چلاس میں جی بی سکاوٹس پر فاٸرنگ چار اہکار زخمی ۔
27/09/2026
بشیداس زیرو پوائنٹ کے قریب جی بی اسکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پر فائرنگ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے بشیداس زیرو پوائنٹ کے قریب جی بی اسکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی گلگت بلتستان اور تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ واقعے کی فوری، جامع اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تمام دستیاب وسائل، جدید تفتیشی ذرائع اور انٹیلی جنس معلومات بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ مجرمان کی گرفتاری میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید ہدایت کی کہ واقعے کے محرکات، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کا بھی سراغ لگایا جائے اور جو بھی عناصر اس حملے میں براہِ راست یا بالواسطہ ملوث پائے جائیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کمشنر دیامر، ڈپٹی کمشنر دیامر اور ڈی ایچ او دیامر کو ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں اور جی بی اسکاؤٹس کے جوان کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے علاج کی ذاتی نگرانی کی جائے اور ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر کسی اعلیٰ طبی مرکز منتقل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ بشیداس، شیر نالہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز، نگرانی اور سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، تاہم انہیں قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حملہ آوروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کی خدمات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریاست اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ 27 ستمبر 2026 کو تقریباً 9:35 بجے شب شیر نالہ کے قریب KKH بشیداس زیرو پوائنٹ پر 116 ونگ جی بی اسکاؤٹس کی پٹرولنگ گاڑی پر پہاڑی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو SSU پولیس اہلکار اور ایک جی بی اسکاؤٹس جوان زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بشیداس FWO ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں RHQ ہسپتال چلاس روانہ کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی گلگت بلتستان سے واقعے کی تحقیقات، ملزمان کی گرفتاری اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔
کارڈیک ہسپتال میں حالیہ ہونے والے ٹیسٹ انٹرویؤ میں میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا ہے ۔
حکومتی سفارش پر لسٹ تیار کی گئی ہے ۔زرائع۔
27/09/2026
محترم محمد حسین مبارک صاحب کو تنظیمِ اسکورداس کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیت، اخلاص، بصیرت اور بھرپور محنت کو بروئے کار لاتے ہوئے اسقرداس قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے اور تنظیم کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
دعا ہے کہ آپ کی قیادت میں اسقرداس تنظیمِ نہ صرف علاقے میں بلکہ عمومی طور پر نگر کی اجتماعی تنظیم، خدمت اور اتحاد کی ایک روشن اور قابلِ تقلید مثال بنے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت، اخلاص اور بہترین صلاحیت کے ساتھ نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی کاوشوں کو قوم و علاقے کی ترقی، اتحاد اور فلاح کا ذریعہ بنائے۔
27/09/2026
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ ایک روزہ نجی دورے پر ضلع غذر پہنچ گئے۔ اہلِ علاقہ اور پارٹی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اپنے دورے کے دوران وزیرِ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید جلال علی کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
26/09/2026
کھرمنگ: ڈائریکٹر ایجوکیشن پلاننگ گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون نے کھرمنگ کے مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، استعمال ہونے والے میٹریل اور جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ناقص تعمیراتی کام پر ڈائریکٹر ایجوکیشن پلاننگ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو سخت سرزنش کی۔
فیض اللہ خان لون نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ناقص کام کے ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اسے بلیک لسٹ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے تعمیراتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور مقررہ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ طلبہ کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
25/09/2026
وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ملاقات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعلی کو بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
25/09/2026
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاک-چین ایمبیسڈوریل اسکالرشپ 2026 کی چیک تقسیم کی تقریب،وائس چانسلر کی شرکت،76طلباء میں چیک تقسیم
گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فنانشل ایڈ آفس نے چائنہ سٹیڈی سنٹر کے زیر اہتمام پاک-چین ایمبیسڈوریل اسکالرشپ 2026 کے طلبہ کے لیے چیک تقسیم کی تقریب یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں منعقد کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کی اور 76 طلباء کو اسکالرشپ کے چیک تقسیم کیے۔جس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہاکہ پاک-چین ایمبیسڈوریل اسکالرشپ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلیمی تعلقات کی علامت ہے جو علاقے کے باصلاحیت طلبہ کے لیے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔اس طرح کی اسکالرشپس مالی مشکلات کو کم کرنے اور طلبہ کو اپنی تعلیم پر مکمل توجہ مرکوز کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے مستحق طلبہ کو ان کی محنت اور میرٹ پر مبارکباد پیش کی اور انہیں یہ موقع ذمہ داری سے استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی کامیابیاں حاصل کرنے کی ترغیب دی۔وائس چانسلر نے طلبہ سے کہا کہ وہ علم اور خیرسگالی کے سفیر بنیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔یونیورسٹی اپنے طلبہ کو اسکالرشپس، علمی رہنمائی اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وائس چانسلر نے تقریب کے کامیاب انعقاد میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل فنانشل ایڈ آفس کے ڈائریکٹر شاہد احمد شگری اور ڈائریکٹر چائنہ سٹیڈی سنٹر ڈاکٹر فقیر محمد نے سکالرشپ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ پاک-چین ایمبیسڈوریل اسکالرشپ پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور میرٹ والے طلبہ کی مالی معاونت کا ایک اہم اقدام ہے۔ چیک کی بروقت تقسیم یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مستحق طلبہ کی علمی ترقی میں ہر ممکن مدد فراہم کرے۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں چین کے گڈ ول گیمز کے لیے طلباء کے ٹرائلز کا انعقاد۔
گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں چین کے گڈ ول گیمز میں شرکت کے لیے طلباء کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ٹرائلز کا اہتمام پرووسٹ آفس اور انٹرنیشنل آفس نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ ٹرائلز کا مقصد ان طلباء کا انتخاب کرنا تھا جو چین میں منعقد ہونے والے گڈ ول گیمز میں یونیورسٹی کی نمائندگی کریں گے۔ٹرائلز میں طلباء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ گڈ ول گیمز بین الاقوامی سطح پر طلباء کے درمیان دوستی، ثقافتی تبادلے اور کھیلوں کے فروغ کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں۔منتخب طلباء جلد ہی چین روانہ ہوں گے جہاں وہ ان گیمز میں حصہ لیں گے۔
جاری کردہ۔
شعبہ تعلقات عامہ،کے آئی یو گلگت بلتستان۔
تاریخ:24ستمبر،2026۔
25/09/2026
اپنک گلگت بلتستان چیپٹر کے وفد کی وزیراعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ملاقات۔
25/09/2026
دنیور انجمن تاجران کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا
دنیور: انجمن تاجران دنیور کی نو منتخب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں تاجر برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نو منتخب صدر حاجی گلاب شاہ اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے تقریب کے دوران اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے کے بعد حاجی گلاب شاہ نے کہا کہ نئی کابینہ تاجروں کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور دنیور بازار کو منظم بنانے کے لیے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے جبکہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
تقریب میں شریک تاجروں اور عمائدین نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور نئی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Category
Website
Address
15006