Parbat Media Network

Parbat Media Network

Share

Parbat Media Network is an independent voice, bringing stories and news through a lens rarely seen or heard

18/09/2026

حکومت نے ملازمین سے قرض کے طور پر تین ماہ کے الاونسز کی رقم لی ہے جو واپس کریں گے،وزیراعلی

Photos from Parbat Media Network's post 18/09/2026

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے GBA-16 دیامر 2 امام ملک بنام عطا اللہ و دیگر کا فیصلہ سناتے ہوئے امام مالک کی اپیل خارج کر دی۔ الیکشن ٹریبونل کو فریقین کے اعتراضات سن کر فیصلہ کرنا کا حکم بھی دے دیا۔۔

مذکورہ انتخابی اپیل الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 155 کے تحت دائر کی گئی تھی، جس میں امام مالک نے الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان کے مورخہ 11 ستمبر 2026ء کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔
عدالت کے روبرو ریکارڈ کے مطابق GBA-16 دیامر-2 سے متعلق عام انتخابات میں 2026ء میں اپیل کنندہ امام مالک کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کردہ فارم-47 کے مطابق 6320 ووٹ حاصل ہوئے تھے جبکہ عطا اللہ نے 6296 ووٹ حاصل کیے۔ بعد ازاں پوسٹل بیلٹ پیپرز کو حتمی گنتی میں شامل کیے بغیر عارضی مجموعی نتیجہ مرتب کیا گیا اور مورخہ 19 جون 2026ء کو امام مالک کو کامیاب قرار دیا گیا۔
جس کے بعد عطا اللہ نے مذکورہ نتیجے کے خلاف الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان سے رجوع کیا، جس نے مورخہ 11 ستمبر 2026ء کے حکم کے ذریعے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی کہ تمام پوسٹل بیلٹ پیپرز کو قانون کے مطابق جانچ پڑتال اور شمار کرکے حتمی مجموعی نتیجے میں شامل کیا جائے اور حتمی نتیجہ فارم-49 کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو بھجوایا جائے، تاکہ حتمی مجموعی نتیجے کی بنیاد پر تازہ اعلان کیا جا سکے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 95 اور الیکشن رولز 2017ء کے رول 85 کے تحت پوسٹل بیلٹ پیپرز کی مکمل گنتی اور تصدیق کے بغیر جاری کیا گیا عارضی مجموعی نتیجہ درست اور قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا۔
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر ایک سینئر سول جج کو ریٹرننگ آفیسر کی معاونت کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور ان کی موجودگی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی اور جانچ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ سینئر سول جج نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ بیلٹ باکس اور اس پر موجود کپڑے کی مہریں درست حالت میں تھیں، تمام امیدواروں کے دستخط موجود تھے، تمام پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لفافے سیل شدہ تھے اور کوئی لفافہ کھلا ہوا نہیں پایا گیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ریکارڈ پر موجود شواہد کی روشنی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز یا بیلٹ باکس میں توڑ پھوڑ اور مہروں کے ٹوٹنے سے متعلق اپیل کنندہ کا مؤقف ثابت نہیں ہوتا۔
تاہم عدالت نے اس امر کو بھی واضح کیا کہ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے ابھی تک حتمی فیصلہ صادر نہیں کیا گیا تھا۔ سپریم اپیلٹ کورٹ نے تمام حقائق اور شواہد جانچنے کے بعد الیکشن ٹربیونل گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ اگلے ہفتے کسی مناسب تاریخ کا تعین کرکے دونوں فریقین کو طلب کیا جائے، اگر کسی فریق کی کوئی حقیقی شکایت باقی ہے تو اسے قانون کے مطابق دور کیا جائے، اور اس کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو حتمی نتیجہ جاری کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی جائیں۔
عدالت نے مذکورہ ہدایات کی روشنی میں قرار دیا کہ زیرِ سماعت انتخابی اپیل میں کوئی مؤثر بنیاد باقی نہیں رہتی، لہٰذا الیکشن اپیل خارج کر دی گئی ہے

18/09/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین بجٹ مالی سال 2026-27 بجٹ اجلاس کے موقع پر گفتگو کر رہے ہیں۔

18/09/2026

پولیس اہلکاروں کا ڈیلی الاؤنس ڈبل ، 8 ہزار کے بجائے 16 ہزار ماہانہ ملے گا، معطل اہلکاروں کی بحالی ہوگی
امجد ایڈوکیٹ

18/09/2026

سئی جگلوٹ؛فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،1 شدید زخمی ہونے کی اطلاع

18/09/2026

سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد سید امام مالک میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

18/09/2026

چلاس میں جیالوں کا جشن ۔

18/09/2026

اورنگ زیب ایڈوکیٹ سپریم اپیلیٹ کورٹ کی فیصلے کے حوالے سے پربت میڈیا نیٹ ورک گفتگو کررہے ہیں

18/09/2026

سپریم اپیلیٹ کورٹ فیصلے کے بعد عطاء اللہ کے حامیوں کا جشن

18/09/2026

"آج 54 سال سے مسلط کرداروں کو چلاس کے عوام نے دفن کر دیا، عطاءاللہ کا سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے باہر کارکنوں سے خطاب

چلاس: عطاءاللہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج چلاس کے عوام نے 50 سال سے مسلط کرداروں کو دفن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے فیصلے کے ذریعے تبدیلی کا واضح پیغام دیا ہے۔

Website

Address

Jutial Near Radio Pakistan Gilgit
Gilgit