Information Department Gilgit-Baltistan
IDGB is the principal media communication wing of Government of the Gilgit-Baltistan.
05/08/2026
گلگت بلتستان میں فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام پر مؤثر عملدرآمد جاری۔ گلگت بلتستان میں فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام پر مؤثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو غذائیت سے بھرپور اور معیاری فورٹیفائیڈ گندم کا آٹا فراہم کرنا ہے۔
آئرن، فولک ایسڈ، زنک اور وٹامن بی 12 کی کمی صحتِ عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے نتیجے میں خون کی کمی انیمیا، بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں رکاوٹ، قوتِ مدافعت میں کمی، پیدائشی نقائص، کمزور نشوونما اور جسمانی و ذہنی کارکردگی میں کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
غذائیت سے متعلق دستیاب سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کی ایک بڑی آبادی غذائی قلت Malnutrition اور بالخصوص آئرن، فولک ایسڈ، زنک اور وٹامن بی 12 کی کمی کا شکار ہے۔ اس اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومتِ گلگت بلتستان نے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی سربراہی میں ورلڈ فوڈ پروگرام WFP کے تعاون سے فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
پروگرام کے تحت اب تک گلگت بلتستان کے گلگت، ہنزہ، غذر اور دیامر کے اضلاع میں قائم 31 فلور ملز میں مائیکرو فیڈرز نصب اور فعال کیے جا چکے ہیں، جبکہ ان فلور ملز میں فورٹیفائیڈ گندم کے آٹے کی پیداوار جاری ہے۔
مائیکرو فیڈرز کی تنصیب اور کمیشننگ کے بعد فوڈ فورٹیفیکیشن ٹیم کی جانب سے فلور ملز میں فورٹیفائیڈ آٹے کی پیداوار کے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ پری مکس کے استعمال اور فورٹیفائیڈ آٹے کی پیداوار کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ فلور ملز میں تیار کیا جانے والا فورٹیفائیڈ آٹا پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی PSQCA کے متعلقہ معیارات اور گلگت بلتستان فوڈ فورٹیفیکیشن ایکٹ کے مطابق تیار کرنے کا عمل جاری ہے۔
فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جس کا مقصد غذائی قلت اور مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کی روک تھام، عوام کی غذائی صحت میں بہتری اور گلگت بلتستان کے ہر گھرانے تک غذائیت سے بھرپور اور محفوظ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
چونکہ سبسڈی والا گندم کا آٹا تقریباً ہر گھرانے تک پہنچتا ہے، اس لیے فوڈ فورٹیفیکیشن عوام کی غذائی حالت بہتر بنانے کا ایک مؤثر، پائیدار اور دیرپا ذریعہ ہے،
سیکریٹری فوڈ محمد اعظم خان اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ سخاوت حسین کی ہدایات کے مطابق فوڈ فورٹیفیکیشن ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی، پری مکس کے مناسب استعمال، مائیکرو فیڈرز کی فعالیت اور فورٹیفائیڈ آٹے کی پیداوار کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس پروگرام کے ثمرات گلگت بلتستان کے عوام تک مؤثر انداز میں پہنچ سکیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
محکمہ خوراک حکومت گلگت بلتستان
05/08/2026
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے داریل کے علماء نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر علمائے کرام نے وزیر اعلیٰ کوداریل کے عوام کو درپیش صحت، تعلیم، روز انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت داریل کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ داریل 30 بیڈ ہسپتال کوجلد فعال بنائیں گے تاکہ داریل کے عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کئے جاسکیں۔ داریل، کھنبری اور ڈوڈشال روڈ پر جاری کام میں تیزی لائی جائے گی اورمعیار کو یقینی بنائیں گے۔ منیکال اور فوگچ پاور ہاؤسز کو بھی مکمل فعال بنایا جائے گا۔ خواتین کوتعلیم کے بہترمواقع فراہم کرنے کیلئے ہوم سکولز کو پرائمری سکولوں میں شامل کیا جائے گا۔ تحصیل سطح پر خواتین کو سلائی کڑھائی کی تربیت کا بندوبست کریں گے اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے خصوصی پروگرام شروع کریں گے۔ دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے جس کیلئے پالیسی مرتب کررہے ہیں۔ مقامی زمینداروں کومعاونت فراہم کی جائے گی اور ون ویلج ون پروڈکٹ متعارف کرایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ کے ہمراہ مولانا محفوظ اللہ، مولانا مفتی ضیاء الدین، مولانا عبدالکریم، مولانا سعید اللہ، مولانا ایثار عالم، مولانا عاصم جان اور قاری فداالرحمن شامل تھے۔ علمائے کرام نے وزیر اعلیٰ کے ویژن اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور وسائل کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور داریل دورے کی دعوت دی۔
05/08/2026
Space Technology for a Climate-Resilient Gilgit-Baltistan
Honourable Minister for Forest, Wildlife, Parks & Environment, Mr. Raja Nasir Ali Khan, attended SUPARCO’s Space4Climate Regional Symposium in Gilgit as Chief Guest.
He appreciated SUPARCO’s efforts and highlighted the establishment of the GB Glacier Protection Authority, along with the vision for a Center of Excellence on Glaciers. He stressed that protecting our glaciers, forests and fragile mountain environment requires practical action, scientific research and strong partnerships.
Secretary Forest, Wildlife & Environment, Mr. Sibtain Ahmed, reaffirmed the Department’s commitment to working closely with SUPARCO and using satellite-based information for glacier monitoring, forest conservation, disaster preparedness and better environmental decision-making.
Together, science, technology and collaboration can help secure a safer and greener future for Gilgit-Baltistan.
05/08/2026
پریس ریلیز
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور 22 ارب روپے کی سبسڈی جاری کر دی
گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن سبسڈی والی گندم کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے 22 ارب روپے کے بجٹ کا اجراء کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے 21 جولائی کو وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے لیے گندم سبسڈی کے بجٹ میں ممکنہ کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور عوامی ضروریات کے پیش نظر سبسڈی کے بجٹ کو برقرار رکھنے اور بروقت گندم کی فراہمی کی بھرپور درخواست کی تھی۔
اس اہم پیش رفت پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی فراہمی اور سبسڈی کے بجٹ کے اجراء سے گلگت بلتستان کے تقریباً 20 لاکھ عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے کو مؤثر انداز میں وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان حکومت عوام کو درپیش تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے پائیدار حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کررہے ہیں.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
گلگت: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی اور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمان کا یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اہم پیغام.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Hafiz Hafeez Ur Rehman
از دفتر ڈپٹی کمشنر شگر
پریس ریلیز
پبلک ریلیشنز آفیسر
مورخہ: 05 اگست 2026
ضلع شگر میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر تقریب اور ریلی کا انعقاد
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ شگر کے زیرِ اہتمام، تمام متعلقہ محکموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، علماء کرام، تاجران، نوجوانوں اور عوام کی بھرپور شرکت سے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی ایک باوقار تقریب اور پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس شگر سے شروع ہونے والی یکجہتی ریلی ڈیانا چوک تک پرامن، منظم اور باوقار انداز میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور ان کے حقِ خودارادیت کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع متعلقہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کے اصولوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن ذرائع سے حل ہونا چاہیے۔
ضلعی انتظامیہ شگر اس موقع پر تمام شرکاء، اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے تقریب کے پرامن، منظم اور باوقار انعقاد کو یقینی بنایا۔ یہ تقریب قومی یکجہتی، عوامی شعور اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ ہمدردی و یکجہتی کی ایک مؤثر علامت ثابت ہوئی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner Shigar, GB
05/08/2026
ہنزہ۔ یومِ استحصالِ کشمیر: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ میں تقریب اور ریلی کا انعقاد
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد، ضلع ہنزہ میں ایک پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ہنزہ تھے، جبکہ اساتذہ، طالبات، ضلعی افسران اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام کی قربانیوں، استقامت اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جائز حقوق کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
تقریب کے دوران مقررین نے 5 اگست 2019 کے اقدامات کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر مبنی خصوصی پروگرام پیش کیے، جبکہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner Hunza
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی نظامِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اور اصلاحات کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ تمام خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کے لیے ایف پی ایس سی (FPSC) اور گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو بھیجا جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اساتذہ کی بین الاضلاعی تمام اٹیچ منٹس فوری طور پر ختم کی جائیں اور متعلقہ سکولوں میں ان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ دیامر کے ہوم سکولوں کو قریبی سرکاری سکولوں میں ضم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ مخصوص سکولوں میں جاری میل (Meal) پروگرام کو ختم کر کے ہونہار طالب علموں کے سکالرشپس میں اضافہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنیادی نظامِ تعلیم کی درستگی کے لیے پالیسیوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا اور بلا تفریق ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو بچوں کی مثبت اور صحتمند سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائمری سطح کے نصاب میں مقامی زبانوں کو بھی شامل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیپ (SAP)، این سی ایچ ڈی (NCHD) اور بیکس (BECS) اساتذہ کی مشاورت سے خالی آسامیوں پر ان کی مستقلی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے اور سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کے لیے محکمہ جامع تجاویز تیار کرے۔ شہری علاقوں کے پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں۔وزیر اعلیٰ کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن کو اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی سینٹر کے قیام کی ہدایت کی اور کہا کہ گلگت بیسن میں تعمیر ہونے والے پبلک سکول کی عمارت کو فعال بنانے کے لیے محکمہ فوری طور پر اپنی سفارشات مرتب کرے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Gilgit
15100