A.k Writers.
poet� / Writer�
25/09/2026
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا ایک انتہائی خوبصورت وعدہ ہے ؛
﴿اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا﴾ — سورة إبراهيم (آیت: 7)
اور یہ وعدہ صرف مال یا مادی نعمتوں تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ یہ ہماری زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے
اگر اللہ نے آپ کے دل کو ہدایت بخشی ہے ،
تو اس کا شکر ادا کیجیے اور اس سے التجا کیجیے کہ وہ آپ کو اس ہدایت پر ثابت قدم رکھے۔
اگر اس نے آپ کے لیے اپنے دین کی کوئی نئی بات سیکھنے کا طریقہ اور راستہ کھولا ہے ،
تو اس کی حمد بیان کیجیے اور اس سے سوال کیجیے کہ وہ آپ کے نافع علم ،
سمجھ اور بصیرت میں اور اضافہ فرمائے۔
اور اگر اس نے آپ کو خوشیوں سے گھیر رکھا ہے ۔۔
تو اس کا شکر بجا لائیے ، اور اس بات پر غور کیجیے کہ اس نے آپ کی زندگی میں مسکرانے کی کتنی وجوہات اور اسباب فراہم کر رکھے ہیں
بعض اوقات اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیں کسی نئی نعمت کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔ ہمیں صرف اتنا کرنا ہوتا ہے کہ ہم تھوڑی دیر کے لیے رک جائیں…
اور اس بات پر دھیان دیں جو اللہ نے ہمیں پہلے ہی
سے عطا کر رکھا ہے۔
اس کی نعمتوں پر غور کیجیے۔۔
ان کا ایک ایک کر کے نام لیجیے ، اور ان پر اس کا شکر ادا کیجیے۔
اُس کا شکر ان چیزوں پر ادا کیجیے
جن کی موجودگی کی آپ اتنی عادی ہو چکی ہیں کہ یہ بھول ہی گئیں کہ یہ اسی کا فضل و کرم ہے
صحت پر ،
امن و سلامتی پر ،
گھر والوں پر ، نیک اور سچی صحبت پر ،
گناہوں کی پردہ پوشی پر ، ہدایت پر ، سجدہ کرنے کی توفیق و صلاحیت پر ، اور ان دلوں پر جو اب بھی اس کی طرف لوٹنے کا راستہ جانتے ہیں۔
پس دل جتنا زیادہ اللہ کی نعمتوں کو دیکھنا
سیکھتا ہے ، وہ اس سے اتنی ہی زیادہ محبت کرنا ، اس پر اور زیادہ بھروسہ کرنا ، اور اس کی مزید حمد و ثنا کرنا سیکھتا ہے
اور شاید وہ نعمت جس کی تلاش میں آپ بھٹک
رہے ہیں…
وہ ایک ایسی نعمت ہے
جو آپ کے پاس پہلے سے موجود ہے ، لیکن آپ اسے دیکھنے کے لیے ابھی تک رُکے ہی نہیں ہیں۔!
24/09/2026
شاید تھکن کا آخری لمحہ بے حسی ہوتا ہے
23/09/2026
"اس سے بڑھ کر مؤثر نصیحت اور کیا ہو سکتی ہے کہ آپ اپنے ہم عصروں کے گھروں، اپنے دوستوں کے حالات، اور اپنے محبوبوں کی قبروں کو دیکھیں، اور یہ جان لیں کہ چند ہی دنوں بعد آپ بھی انہی کی طرح ہو جائیں گے؛ 🥺
اس کے باوجود آپ کو ہوش نہ آئے، یہاں تک کہ دوسرے لوگ آپ کی موت سے عبرت حاصل کریں!
اللہ کی قسم! یہی بےوقوفوں کا طریقہ ہے۔"
ابن الجوزي رحمه الله
📚صيد الخاطر ( ص ٣٣٥)
23/09/2026
يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِن مَّزِيدٍ
"جس دن ہم جہنم سے کہیں گے: کیا توُ بھر گئی؟ اور وہ کہے گی؛ کیا کچھ اور بھی ہے؟ ۔۔"(سورہ ق: 30)
اس آیت میں خالق اور جہنم کے درمیان ایک مکالمے کا نقشہ کھینچا گیا ہے ، جب مجرموں اور سرکشوں کی ایک بڑی تعداد کو اس میں ڈال دیا جائے گا
اور اس سے پوچھا جائے گا کہ کیا توُ بھر گئی ، تو وہ اپنی بے پناہ گہرائی اور الٰہی غضب کی شدت کے باعث کہے گی؛
"کیا کچھ اور بھی ہیں؟" یعنی اس کے اندر گناہ گاروں کو سمیٹنے کی گنجائش ابھی باقی ہوگی۔
اپنے نفس اور دل کی ان طلبوں پر نظر رکھیے جو
کبھی سیر نہیں ہوتیں
اپنے دل کو ، بیداری اور فکرِ آخرت کے نور سے
منور رکھیے ۔!
23/09/2026
کائنات کا ہر وہ وجود ، جو زمین پر حرکت کرتا ہے—چاہے
وہ سمندر کی گہرائیوں کی مچھلیاں ہوں ، فضا کے پرندے ہوں ، مٹی کے اندر چُھپے کیڑے مکوڑے ہوں یا انسان۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خود پر یہ لازم کر لیا ہے کہ وہ ہر ذی روح کے رزق کا متکفل اور ضامن ہے ، چاہے اس کے پاس حاصل کرنے کے ظاہری اسباب ہوں یا نہ ہوں۔
ہر مخلوق کا وجود ،
اس کے سانس ،
اور اس کے رزق کا ایک ایک دانہ لوحِ محفوظ میں پہلے سے درج ہے،
یہ یقین، انسان کے اندر سے رزق کے چھن جانے کی خفگی اور مستقبل کا خوف مٹا دیتا ہے۔
رزق کے حوالے سے اپنے دل کو وہم ،
بے جا تشویش اور حرام ذرائع کی آلودگی سے بالکل پاک کر لیجیے۔
جب آپ کا رب زمین پر موجود کروڑوں عاجز مخلوقات کو ان کے بلوں اور تاریکیوں میں بغیر کسی کوشش کے رزق پہنچا رہا ہے ، تو وہ آپ کو کیسے فراموش کر سکتا ہے؟
اپنے باطن کو اسی کامل توکل ،
قناعتِ قلبی ، اور اپنے رازق کی ضمانت پر محکم یقین کے ساتھ معطر رکھیے۔
15/09/2026
❤️
13/09/2026
final goal🤍
10/09/2026
ہم کیوں پیچھے رہ جائیں بھئ ، جب سبھی بنا رہے ہیں😂
09/09/2026
~
بے ثبات !
کھوکھلی قربتوں
کی خاطر اپنی
خوشیاں بھینٹ
چڑھانا عین
خسارہ ہےــــــــــ!! 💔
01/09/2026
تیری دلکش ہنسی کو میری عمر لگے۔ ❤️
عربی:
لِضَحْكَتِكِ السَّاحِرَةِ عُمْرِي فِدَاءً لَهَا۔ ❤️
Category
Telephone
Website
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when A.k Writers. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.