Umar Rehman
President pak defenders & President shoti youth walfere and development organization 🇵🇰❤️
07/09/2026
🕊️ 7 ستمبر 1974ء — یومِ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ
صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان نے کہا:
"عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس عقیدے کی اہمیت کو محبت، امن اور حکمت کے ساتھ عام کرے۔ ہم اپنے گھروں، محلوں اور معاشرے میں یہ پیغام عام کریں کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔
7 ستمبر 1974ء پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جب آئین میں دوسری ترمیم کے ذریعے ختمِ نبوت کے حوالے سے آئینی فیصلہ کیا گیا۔ �
جان جائے، ایمان نہ جائے — عشقِ رسول ﷺ دل سے کبھی نہ جائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ پر ہمیشہ ثابت قدم رکھے۔ آمین۔"
06/09/2026
🇵🇰 6 ستمبر — یومِ دفاع و شہداء پاکستان 🇵🇰
صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جو ہمیں شجاعت، اتحاد، قربانی اور وطن سے وفاداری کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم وطنِ عزیز پاکستان کے ان تمام شہداء اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور پوری قوم ان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
عمر رحمان نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور مضبوطی صرف سرحدوں کے دفاع سے نہیں بلکہ قومی اتحاد، بھائی چارے، امن، قانون کی پاسداری اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے سے بھی وابستہ ہے۔ ہمیں یومِ دفاع کے جذبے کو زندہ رکھتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے قومی ہیرو ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان نے آخر میں کہا:
"شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر، وطن سے وفاداری ہمارا ایمان اور پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔"
🇵🇰 پاکستان زندہ باد — پاک افواج پائندہ باد — شہداء کو سلام 🇵🇰
جاری کردہ:
عمر رحمان
صدر، شوٹی یوتھ ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن
باغی رہو اُن رسموں کے خلاف جہاں وفاداری نہیں
صرف مفاد پرستی کو سراہا جاتا ہو...!!
دوسری پیشی عدالت میں
20/08/2026
راشد منہاس شہید کو خراجِ عقیدت
صدرِ شوٹی یوتھ عمر رحمان نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کی 55ویں برسی کے موقع پر مادرِ وطن کے اس عظیم سپوت کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
راشد منہاس شہید نے کم عمری میں وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی لازوال مثال قائم کی۔ ان کی عظیم قربانی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو آنے والی نسلوں کو عزم، حوصلے اور وطن سے وفاداری کا درس دیتی رہے گی۔
صدرِ شوٹی یوتھ عمر رحمان نے کہا کہ راشد منہاس شہید پاکستان کے سب سے کم عمر نشانِ حیدر یافتہ قومی ہیرو ہیں، جن کی قربانی کو قوم ہمیشہ فخر اور احترام سے یاد رکھے گی۔
وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے تمام شہداء قوم کا قیمتی سرمایہ اور حقیقی ہیرو ہیں۔ ہم ان کی قربانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کے ان عظیم سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
صدرِ شوٹی یوتھ
عمر رحمان
امپھری واقعے کے حوالے سے اہم پیغام
گزشتہ روز امپھری کے کٹوے ایریا میں پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے نے ہر باشعور انسان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایک کمسن بچے کی جان کا ضیاع انتہائی افسوسناک، دردناک اور قابلِ مذمت ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور جو بھی اس واقعے کا ذمہ دار ہے، اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
ساتھ ہی حکومتِ گلگت بلتستان سے مطالبہ ہے کہ متاثرہ خاندان کے دکھ اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لواحقین کو سرکاری سطح پر مالی معاونت فراہم کی جائے اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے تاکہ اس مشکل گھڑی میں ان کے گھر کے اخراجات اور مستقبل کے معاملات بہتر انداز میں چل سکیں۔
معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور اسلحے کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے والدین، عمائدین، نوجوانوں، پولیس اور انتظامیہ کو مل کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔
صدر شوٹی یوتھ
عمر رحمان
نپورہ، بسین، شوٹی — نوجوانوں کی جدوجہد سے اہم پیش رفت
نپورہ، بسین اور شوٹی کے نوجوانوں کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں SCO 422، SCO 63 اور سیکٹر کمانڈر SCO کے دفاتر میں ملاقاتیں ہوئیں، جہاں علاقے کے انٹرنیٹ اور نیٹ ورک مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
حکام نے موجودہ نیٹ ورک ٹاور کے مسئلے کو حل کرنے اور دو ماہ کے اندر J-PON فائبر کنکشن فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ آج ہی متعلقہ حکام نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم موقع پر بھیج کر مسئلے کا جائزہ لیا اور اسے ہائی لائٹ کیا، جس کے بعد نیٹ ورک میں پہلے کی نسبت کچھ بہتری بھی محسوس ہوئی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ اگر مسئلہ مستقل طور پر حل نہ ہوا تو ان شاء اللہ عوام کو ساتھ لے کر دوبارہ متعلقہ حکام کے سامنے آواز اٹھائیں گے۔
یہ نوجوانوں کے اتحاد اور عملی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
Pakistan Defenders
یومِ آزادی پاکستان — شوٹی مین بورڈ چوک میں شاندار جلسہ
گلگت: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر شوٹی مین بورڈ چوک میں صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان کی قیادت میں ایک پروقار جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں اور اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر شوٹی یوتھ عمر رحمان نے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو قیامت کی صبح تک قائم و دائم رکھے، اسے امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے ہمیں اپنے وطن کی ترقی، استحکام اور سالمیت کے لیے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
عمر رحمان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور حالیہ معاہدے کو بھی سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور تینوں برادر ممالک کے درمیان مزید مضبوط تعاون اور اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جلسے کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
Pak Army FanPage Pakistan Defenders Pak Army Pakistan Army PAK ARMY
02/08/2026
اظہارِ تشکر
ہم وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہمارے گھر تشریف لا کر ہمارے پیارے بھانجے محمد ذوہان کی فاتحہ خوانی کی اور اس غم کی گھڑی میں ہمارے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار فرمایا۔
آپ کی آمد، محبت اور غم میں شرکت ہمارے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔ ہم آپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
Category
Website
Address
Gilgit
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Umar Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.