Counter Narcotics Directorate Gilgit-Baltistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Counter Narcotics Directorate Gilgit-Baltistan, Drug Addiction Treatment Center, Counter Narcotics Directorate, 1st Floor E&T Building Jutial, Gilgit.
📍 Protecting our communities from the menace of narcotics 🌍 Promoting a drug-free future for Gilgit Baltistan 🚓 Collaborating with local and international agencies 🌟 Empowering youth through education and awareness.
03/09/2025
They make it easier to start smoking & harder to quit.
Filters have even contributed to a rise in an aggressive type of lung cancer.
***coExposed
13/08/2025
Happy 78th Independence Day of Pakistan.
BUILDING A NATION, BEYOND ADDICTION
13/08/2025
ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول سید یاسر حسین کی زیر صدارت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،نارکوٹکس کمپلیکس میں اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت ڈویژن میر انتخاب الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ANF اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول حسنین رضا شریک ہوئے ۔
اجلاس میں گلگت بلتستان میں منشیات کے روک تھام کے حوالے سے اور اس کے علاوہ منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے نقصانات کے بارے نوجوان نسل میں اگاہی کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول اور ANF نے گلگت بلتستان سے منشیات جیسے جرائم کے خاتمے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا منشیات کی روک تھام کے لئے نارکوٹکس پولس اور اے این ایف فورس کا مشترکہ ناکے لگائے جائیں گے اور نوجوان نسل منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے برے اثرات کے بارے میں اگاہی کے لئے گلگت بلتستان کے تمام ڈویژن میں یونیورسٹی، کالجوں اور مختلف سکولوں میں سیمناز منعقد کروانے پر اتفاق ہوا اس کے علاوہ ANF نارکوٹکس کنٹرول کے پولیس جوانوں کو تربیت بھی فراہم کرے گی ۔
ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان
07/08/2025
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان اور انسداد منشیات فورس (ANF) کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی رابطہ اجلاس 5 اگست 2025 کو گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بریگیڈیئر حسن، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ANF اور رحمان شاہ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان شریک ہوئے۔
اجلاس کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ دونوں محکموں نے گلگت بلتستان کو منشیات سے پاک خطہ بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں درج ذیل نکات پر اتفاق کیا گیا:
1. مشترکہ اسنیپ چیکنگ اور روڈ پیٹرولنگ: ANF اور انسداد منشیات عملہ اہم راستوں پر منشیات کی نقل و حمل کو روکنے کے لیے مشترکہ طور پر اسنیپ چیکنگ اور گشت کرے گا۔
2. تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم: گلگت بلتستان بھر کے اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگاہی اور بچاؤ کی مہمات شروع کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے خطرات سے آگاہ کیا جا سکے۔
3. کمیونٹی کی شمولیت: مقامی کمیونٹی کو انسداد منشیات مہمات میں شامل کرنے کے لیے آگاہی پروگرامز، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام میں ذمہ داری کا شعور اجاگر ہو۔
4. عملے کی تربیت: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے ملازمین کو ANF اکیڈمی میں خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی پیشہ ورانہ اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان، انسداد منشیات فورس کی مسلسل معاونت اور تعاون کو سراہتا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ منشیات کے خلاف اس مشترکہ جدوجہد کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کو ایک محفوظ اور منشیات سے پاک خطہ بنایا جا سکے۔
19/05/2025
19 مئی 2025 کو بوائز ہائی اسکول ساس ویلی نگر میں **کاؤنٹر نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ گلگت بلتستان** کی جانب سے **منشیات کے روک تھام** اور **نشے کے منفی اثرات** پر ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد کیا گیا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جناب سفیان دکھی نے یہ سیشن سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ٹرانسپورٹ، ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول جی بی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت ڈویژن، اور ڈپٹی کمشنر نگر کی ہدایات پر ترتیب دیا۔ سیشن کا مقصد طلبہ کو منشیات کے خطرات، قانونی نتائج، اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔ دلچسپ مباحثوں، حقیقی کیس اسٹڈیز، سوال و جواب، مظاہروں، اور بصری امداد کے ذریعے طلبہ نے نشے کے جسمانی، ذہنی، اور سماجی-اقتصادی اثرات کو سمجھا۔ اس اقدام نے منشیات کے کنٹرول اور کمیونٹی ویلفیئر کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ طلبہ اور فیکلٹی نے منشیات سے پاک ماحول کے لیے عزم کا اظہار کیا، اور سیشن کے اختتام پر فعال شرکاء کو شیلڈز سے نوازا گیا۔
14/05/2025
گلگت بلتستان کی کابینہ نے تمباکو کنٹرول ایکٹ کی منظوری دے دی ہے وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی زیر صدارت کابینہ کے 16ویں اجلاس میں تمباکو کنٹرول ایکٹ سیمت 25 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی۔ کابینہ اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے صوبائی کابینہ نے تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020ء کے ترمیمی بل کی منظوری دی ہے جس کے بعد تمباکو کی تعلیمی اداروں کے قرب و جوار اور 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی طرف راغب ہونے سے بچایا جا سکے اور ایک صحت مند معاشرے میں زندگی گزار سکیں واضح رہے کہ سال 2020ء میں گلگت بلتستان اسمبلی میں تمباکو کنٹرول ایکٹ منظور ہوا تھا جس کے ٹوبیکو مافیا نے مستقبل میں نئے کسٹمرز کو راغب کروانے کے لیے ایمرجنگ ٹوبیکو پراڈکٹ ویلو نسوار ویپنگ سگریٹ اور نشہ آور چاکلیٹ اور ٹوفیاں متعارف کروائیں جس پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020 میں ترمیمی مسودہ تیار کیا جس میں مختلف شقیں شامل کی گئیں اور سزا جزا کا تعین کر کے کابینہ کو بھیج دیا گیا جس کی کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔
16/04/2025
انسداد منشیات، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسداد منشیات فورسANF گلگت بلتستان کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد گلگت بلتستان میں منشیات کی درآمد، فروخت اور استعمال کے خلاف تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
اجلاس میں دونوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو منشیات سے پاک خطہ بنانے کے لیے مشترکہ کارروائیاں اور باقاعدہ رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔
UNITED AGAINST ADDICTION, BUILDING A HEALTHIER TOMORROW
10/04/2025
ڈپٹی ڈائریکٹر کاونٹر نارکوٹکس گلگت بلتستان کے احکامات!
آج مورخہ 10 اپریل 2024 کو، ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان کے ہدایات کے تحت، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فیلڈ فارمیشنز نے منشیات کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے اردگرد چھاپے مارے۔ اس مہم کا مقصد طلباء اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی سماجی لعنت سے بچانا اور مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے۔
عملہ مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار افراد کی چیکنگ کر رہا ہے، تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ ہمارا مقصد گلگت بلتستان کے مستقبل کو محفوظ بنانا اور منشیات کے خلاف جنگ میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے معاشرے کو منشیات سے پاک رکھیں
01/03/2025
🚭 To***co: A Moment's Pleasure, A Lifetime's Regret 🚭
Say no to to***co and take a step towards a healthier future. Let’s spread awareness and inspire others to make the right choice. Share this post and help others understand the devastating impact of to***co.
01/03/2025
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان نے روپانی فاؤنڈیشن اور نیشنل یوتھ اسبملی گلگت بلتستان کے تعاون سے الحیات انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی دنیور میں منشیات کے استعمال زندگی کا زوال کے موضوع پر ایک روزہ اگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمنار میں ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان سید یاسر حسین، ماہر نفسیات ڈاکٹر جان عالم،ڈاکٹر حسین علی روپانی فاؤنڈیشن کے نمائندے،نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے نمائندے اس کے علاوہ الحیات انسٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ وطالبات شریک ہوئے ۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر جان عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان نسل تمباکو نوشی اور منشیات کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ مسائل کا مقابلہ کرنے کی بجائے سماجی برائیوں کی طرف ہے لہذا نوجوان مسائل و مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کیرئیر کونسلنگ کرتے ہوئے تمباکو نوشی اور منشیات سے ہونے والے بیماریوں اور نقصانات کے بارے شعور و آگاہی کے بارے آگاہ کیا۔
نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید یاسر حسین کی تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے ہونے والے نقصانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور ریلیاں منعقد کروائی جائیں رہی ہیں تاکہ طلبہ میں آگاہی پیدا ہو سکے اور تمباکو نوشی کے نقصانات سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ اینٹی ٹوبیکو ایکٹ 2020ء کے تحت تعلیمی اداروں کے 300 میٹر کے احاطے میں اور 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سگریٹ نسوار اور دیگر منشیات فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ماہرین نے سیمنار میں نفسیات انسداد تمباکو نوشی اور دیگر منشیات کے خلاف بریفنگ دی۔ سیمنار کے اختتام پر ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول سید یاسر حسین نے مہمانان میں شیلڈز بھی تقسیم کئے ۔
Category
Address
Gilgit
15100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |