GILGIT UPDATES
Welcome to The Gilgit Updates on Facebook - a hub for conversation about news and ideas. Like our pa We will make them as carefully and consistently as we can.
We aim to create a space on www.facebook.com/Gilgit-Updates where readers can exchange intelligent and informed commentary that enhances the quality of our news and information. We value thoughtful comments representing a range of views that make their point politely. A few things we won't tolerate on our Facebook wall: personal attacks, obscenity, vulgarity, profanity (including expletives and le
05/06/2026
غذر
گاؤں سنگل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ نمبر 2 غذر، نزیر احمد ایڈووکیٹ کا شاندار استقبال کیا گیا۔
گاؤں سنگل پہنچنے پر کارکنان، جیالوں اور عوام کی بڑی تعداد نے پرتپاک انداز میں ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے لگائے اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کیمپین آفس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جس سے انتخابی مہم میں مزید جوش و ولولہ پیدا ہوا۔ عوام اور کارکنان نے اس اقدام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر سینئر رہنما نزیر پاکستانی، پی وائی او گلگت بلتستان کے صدر ڈاکٹر شاہد گلگتی، پی وائی او ضلع غذر کے صدر واجد شہباز اور دیگر جیالے بھی موجود تھے۔ شرکاء نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی کے عزم کا اعادہ کیا۔
گاہکوچ: پیپلز پارٹی کا پاور شو ،کارکنان پارٹی ترانوں پر جھوم اٹھے
04/06/2026
بریکنگ نیوز
جی بی اے 2 گلگت حلقہ 2 سے پاکستان مسلم ق کے امیدوار عاصم خان اور جی بی اے 19 غذر حلقہ 1 سے شیر عالم پیپلز پارٹی کے امیدوار سید جلال علی شاہ کے حق میں دستبردار
04/06/2026
غذر کی تینوں نشستیں پیپلز پارٹی جیتے گی، جی بی کو آئینی حقوق دلائیں گے: بلاول بھٹو
غذر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گاہکوچ، ضلع غذر میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو "دیدار مبارک" پیش کی اور کہا کہ پرنس رحیم آغا خان کا شاندار استقبال غذر کے عوام نے کیا جبکہ اسلام آباد میں ان کی میزبانی صدر آصف علی زرداری نے کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پورے گلگت بلتستان کا دورہ کیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان کے بقول پارٹی سے نو نشستیں چھین لی گئی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں ضلع غذر کی تینوں نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کے عوام کو گندم سبسڈی دی جبکہ صدر آصف علی زرداری نے خطے کو شناخت، گورنر اور وزیراعلیٰ کا نظام دیا۔ بلاول نے وعدہ کیا کہ اقتدار میں آنے پر گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانے، اسے پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے اور حقِ حاکمیت و حقِ ملکیت کے مطالبات کو عملی شکل دینے کے لیے جدوجہد کریں گے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ حقِ ملکیت کے قانون پر عملدرآمد کے لیے گلگت بلتستان میں پارٹی کو بھاری اکثریت درکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 28 ہزار مربع کلومیٹر رقبے سے متعلق عوامی حقوق کو یقینی بنایا جائے گا اور جیالا وزیراعلیٰ منتخب ہونے کی صورت میں عوام کو زمینوں کا مالک بنایا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ انیشی ایٹو کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی ہاؤسنگ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا آغاز غذر سے کیا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ روزگار فراہم کرنے کی سیاست کرتی ہے جبکہ دیگر جماعتوں نے لوگوں کو بے روزگار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے بھرتیوں کا ایک نظام متعارف کرایا جا رہا ہے اور اس کی کامیابی کے بعد اسے سندھ اور پھر گلگت بلتستان تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں بھی بڑے وعدے کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی طرز پر جدید اور مفت علاج کی سہولیات گلگت بلتستان میں بھی فراہم کی جائیں گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں توانائی کے وسیع امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بجلی پیدا کر کے ملک بھر کو فراہم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے انٹرنیٹ، سیٹلائٹ سہولیات اور تاجکستان روڈ منصوبے پر بھی پیش رفت کا وعدہ کیا۔
جلسے کے اختتام پر انہوں نے غذر کے تینوں حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب بنایا جائے تاکہ پارٹی اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا سکے۔
گاہکوچ : مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر کو بھی شکست دیں گے، امجد حسین ایڈووکیٹ
گاہکوچ:ہم گلگت کی 6 سیٹیں چیئرمین پیپلز پارٹی کو تحفے میں دیں گے، امجد ایڈووکیٹ
غذر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گاہکوچ جلسہ گاہ پہنچ گئے
04/06/2026
غذر: پی پی پی کا پاور شو، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسٹیج پر موجود
غذر: گاہکوچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ، پنڈال سج گیا، کچھ دیر بعد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100