Syed Mehdi Shah

Syed Mehdi Shah

Share

Governor Gilgit Baltistan
Member CEC PPP
Ex Chief Minister Gilgit Baltistan

Photos from Syed Mehdi Shah's post 23/09/2026

سکردو
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دار الشفاء ہسپتال سکردو کا دورہ کیا، گورنر گلگت بلتستان کو ہسپتال انتظامیہ نے عوام کو فراہم کئے جانیوالی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دیا۔
سید مہدی شاہ نے دار الشفاء ہسپتال میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ اور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

22/09/2026

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی منیشا علی کو IMMAF ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

گلگت: 21 ستمبر 2026 — گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے لوانڈا میں منعقدہ IMMAF ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر منیشا علی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ منیشا علی نے اپنی شاندار کامیابی سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منیشا علی کی یہ شاندار کامیابی ہماری بیٹیوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے منیشا علی کے لیے آئندہ پاکستان اوپن اور جارجیا میں ہونے والی IMMAF ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

22/09/2026

سکردو
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جنم دن پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کیک کاٹ رہے ہیں۔

18/09/2026

گلگت: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کوہاٹ میں ہونے والے افسوسناک اور المناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور ناقابلِ معافی فعل ہے۔ دہشت گردی کے ذریعے ملک میں خوف و ہراس پھیلانے اور امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

سید مہدی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد اور یکسو ہے اور ملک کے امن و سلامتی کے لیے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد اور عزم کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں۔

گورنر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا کرے، زخمیوں کو جلد صحتیابی دے اور پاکستان کو ہمیشہ کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔

16/09/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان جناب سید مہدی شاہ نے سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی حمایت اللہ خان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے لواحقین سے صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Photos from Syed Mehdi Shah's post 15/09/2026

` گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، سبکدوش ہونے والے سیکرٹری ٹو گورنر جی بی احسن علی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری سووینیر پیش کرتے ہوئے۔
اس موقع پرملٹری سیکریٹری اور نئے سیکرٹری آصف اللہ بھی موجود ہیں۔`

14/09/2026

گلگت
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے معروف عالمِ دین الواعظ فدا علی ایثار مرحوم کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے اہلِ خانہ، پسماندگان اور شیعہ امامی اسماعیلی برادری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ لواعظ فدا علی ایثار گلگت بلتستان میں امن، اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کے عظیم داعی تھے۔ گلگت بلتستان میں جب بھی اتحاد بین المسلمین اور بین المسالک ہم آہنگی کی بات ہوئی، واعظ فدا علی ایثار ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئے۔ مرحوم نے اپنی دینی و علمی تعلیمات کے ذریعے معاشرے میں محبت، رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ الواعظ فدا علی ایثار نے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک میں بین المسالک ہم آہنگی، انسانیت اور امن کے فروغ کے لیے اپنی علمی اور دینی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا۔ مرحوم کی گفتگو اور تعلیمات ہمیشہ مثبت، تعمیری اور محبت و بھائی چارے پر مبنی رہیں۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ الوا عظ فدا علی ایثار صرف شیعہ امامی اسماعیلیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے ایک معتبر، محترم اور بہترین عالمِ دین تھے۔ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا اور ان کی دینی، علمی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ واعظ فدا علی ایثار نے اپنی زندگی میں کبھی منفی سوچ یا منفی طرزِ گفتگو کو فروغ نہیں دیا۔ مرحوم نے ہمیشہ محبت، امن، ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی احترام کی بات کی اور کسی بھی فرقے یا فرد کے خلاف منفی گفتگو سے گریز کیا۔ ان کا یہ مثبت اور تعمیری کردار گلگت بلتستان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھا۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور پسماندگان، بالخصوص شیعہ امامی اسماعیلی برادری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Photos from Syed Mehdi Shah's post 13/09/2026

اسکردو
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ،اقبال جو کی ہمشیرہ کی وفات پر لواحقین سے تعزیت اور ایصال ثواب کیلئے دعا کر رہے ہیں ۔

Photos from Syed Mehdi Shah's post 12/09/2026

گانچھے
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بطور مہمان خصوصی جشن گانچھے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، گورنر گلگت بلتستان نے عمدہ کھیل پیش کرنے والی ٹیموں میں نقد انعام اور ٹرافی تقسیم کیا۔

08/09/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا معروف اسماعیلی سکالر الواعظ فدا علی ایثار کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار !!!
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ الواعظ وزیر فدا علی ایثار نے علم و ادب، بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرتی اتحاد کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
مرحوم کی گلگت بلتستان کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Category

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Mehdi Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.