Darel Media Network

Darel Media Network

Share

this is a official page of Darel media network
please follow it and petmote this pageDMNpage

03/08/2026

داریل تانگیر میں زلزلے کے جھٹکے کی خبر اللہ تعالیٰ خیر فرمائے آمین ثم آمین

25/07/2026

وقت نور کو بےنور کر دیتا ہے
ہنسنے والوں کو رونے پر مجبور کر دیتا ہے

کون چاہتا ہے اپنوں سے دور ہونا
مگر وقت سب کو مجبور کر دیتا ہے

26/04/2026

پاکستان کے تاریخی قلعے — مکمل ڈاکومنٹری (تاریخ، مقام اور بانی کے ساتھ)

پاکستان کے یہ عظیم قلعے مختلف ادوار میں مختلف حکمرانوں نے تعمیر کروائے تاکہ سلطنتوں کی حفاظت، سرحدوں کی نگرانی اور تجارتی راستوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

---

🏰 قلعہ دراوڑ

📍 مقام: چولستان، بہاولپور
📅 دور: ابتدائی بنیاد ہندو راجپوت دور، بعد میں مضبوطی نواب آف بہاولپور کے دور میں
👑 تعمیر/توسیع: ابتدائی طور پر راجپوت حکمرانوں نے تعمیر کیا، بعد میں نواب صادق محمد خان اول و دیگر نوابین نے مضبوط کیا

یہ قلعہ چولستان کے ریگستان میں ایک عظیم دفاعی مرکز تھا جو ریاست بہاولپور کی حفاظت کرتا تھا۔

---

🏰 قلعہ روہتاس

Rohtas Fort
📍 مقام: جہلم، پنجاب
📅 دور: 1541–1548
👑 تعمیر: شیر شاہ سوری

یہ قلعہ مغل شہنشاہ ہمایوں کی واپسی روکنے اور گکھڑ قبائل کو کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس کی دیواریں ناقابلِ تسخیر سمجھی جاتی تھیں۔

---

🏰 قلعہ لاہور

Lahore Fort
📍 مقام: لاہور
📅 دور: بنیاد قدیم، موجودہ شکل اکبر اعظم کے دور سے شروع
👑 تعمیر/ترقی: مغل بادشاہ اکبر، جہانگیر، شاہجہان

یہ قلعہ مغل سلطنت کا اہم مرکز تھا جہاں شاہی دربار اور انتظامی امور چلتے تھے۔

---

🏰 قلعہ اٹک

Attock Fort
📍 مقام: دریائے سندھ کے کنارے، اٹک
📅 دور: 1581
👑 تعمیر: شہنشاہ اکبر اعظم

یہ قلعہ افغان حملوں اور سرحدی راستوں کی نگرانی کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

---

🏰 قلعہ بالا حصار (پشاور)

Bala Hisar Fort
📍 مقام: پشاور
📅 دور: مختلف ادوار (مغل، درانی، سکھ، برطانوی)
👑 تعمیر/توسیع: مختلف حکمرانوں نے دوبارہ تعمیر کیا، خاص طور پر درانی دور میں

یہ قلعہ صدیوں تک پشاور کا دفاعی مرکز رہا۔

---

🏰 قلعہ رنی کوٹ

Ranikot Fort
📍 مقام: جامشورو، سندھ
📅 دور: قدیم (اصل تعمیر غیر یقینی، تالپور دور میں مرمت)
👑 تعمیر/مرمت: تالپور حکمران

یہ دنیا کے سب سے بڑے قلعوں میں شمار ہوتا ہے جسے “دیوارِ سندھ” بھی کہا جاتا ہے۔

---

🏰 قلعہ ملتان

Multan Fort
📍 مقام: ملتان
📅 دور: قدیم، موجودہ شکل مختلف ادوار میں
👑 تعمیر/توسیع: مختلف مسلم و ہندو حکمران

یہ قلعہ بار بار تباہ اور دوبارہ تعمیر ہوا اور ملتان کی قدیم تہذیب کا مرکز رہا۔

---

🏰 قلعہ بکر (سکھر)

Bukkur Fort
📍 مقام: دریائے سندھ کے درمیان، سکھر
📅 دور: عرب و مغل دور
👑 تعمیر/استعمال: مختلف مسلم حکمران

یہ قلعہ دریا کے درمیان ایک قدرتی دفاعی چوکی کی حیثیت رکھتا تھا۔

---

🏰 قلعہ بلتت (ہنزہ)

Baltit Fort
📍 مقام: ہنزہ، گلگت بلتستان
📅 دور: تقریباً 700 سال پرانا
👑 تعمیر: مقامی میر حکمران

یہ قلعہ تبتی اور مقامی تعمیراتی انداز کا شاندار امتزاج ہے۔

---

🏰 قلعہ الٹیٹ

Altit Fort
📍 مقام: ہنزہ
📅 دور: تقریباً 900 سال پرانا
👑 تعمیر: مقامی حکمران (میر خاندان)

یہ ہنزہ کی قدیم ترین ریاستی عمارتوں میں شمار ہوتا ہے۔

---

📜 مجموعی تاریخی خلاصہ

یہ قلعے مختلف ادوار میں مختلف حکمرانوں نے تعمیر کروائے تاکہ دفاعی، سیاسی اور تجارتی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ آج بھی پاکستان کی عظیم تاریخ، تہذیب اور ریاستی طاقت کی علامت ہیں۔

---

⚠️ اہم نوٹ: یہ تحریر پاکستان کے تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہاں بیان کردہ معلومات کا مقصد صرف آگاہی اور تاریخ سے جُڑاؤ پیدا کرنا ہے، نہ کہ کسی خاص عقیدے یا سوچ کی نمائندگی کرنا۔ ہر قاری اپنی رائے اور عقیدے میں آزاد ہے۔

28/02/2026

گیال کوٹ واٹر چینل کا منصوبہ ناقص میٹریل کے استعمال اور غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔ اس صورتحال کے باعث علاقے کی زرعی اراضی کو پانی کی قلت کا سامنا رہا اور فصلوں کے سوکھنے کا شدید اندیشہ پیدا ہوگیا۔ مجبوراً اہلِ علاقہ نے غیر معیاری اور ادھورے کام کو مسترد کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی ترسیل کا نظام عارضی طور پر بحال کیا۔
یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ اتنے طویل عرصے میں نہ کسی متعلقہ انجینئر نے موقع پر بروقت معائنہ کیا اور نہ ہی کسی ذمہ دار افسر نے اس اہم عوامی مسئلے کی جانب توجہ دی، جس سے انتظامی غفلت واضح ہوتی ہے۔
اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا فوری اور سنجیدہ نوٹس لیا جائے، ذمہ دار افراد کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، اور تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کروایا جائے تاکہ مستقبل میں عوام کو ایسی مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بحیث قوم کا اللہ حافظ!

12/02/2026

افسوسناک خبر 🥲
تانگیر میں کچھ دیر قبل ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جانبحق جبکہ ایک میجر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
داریل میڈیا نیٹ ورک اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے اور شہید ڈرائیور کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں

د

welcome to darel Media Network #subscribe 22/01/2026

Subscribe My YouTube channel plz

welcome to darel Media Network #subscribe Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

19/01/2026

کن لفظوں میں لکھوں،میں تیرے انتظار کو

بے زبان عشق میرا،ڈھونڈتا ہے خاموشی سے تجھے

16/01/2026

🔖 تھوڑی سی ہنسی، ہلکا سا مزاق 😂🔖
کہتے ہیں انگریز اور گدھے کا بچہ بچپن میں بڑا معصوم لگتا ہے،
مگر وقت کے ساتھ دونوں بڑے ہو جائیں تو فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے…
خیر! آگے پڑھیں 😄
انسان دنیا میں تین چیزیں کبھی نہیں چھپا سکتا:
❤️ محبت
😷 کھانسی
اور
🥨 پاپڑ چباتے وقت کی آواز 😂
تاش واحد ایسی عظیم گیم ہے
جس میں شوہر
بیگم کو
اٹھا اٹھا کر
پھینکتا رہتا ہے 🤦‍♂️😂
کچھ لوگ پہلے اجازت لیتے ہیں
پھر باقاعدہ بے عزتی کرتے ہیں:
“اگر آپ برا نہ مانیں تو ایک بات کہوں…”
اور تاریخ گواہ ہے کہ بات ہمیشہ خطرناک ہی ہوتی ہے 😜
زندگی میں ہر چیز کو یو ٹرن لیتے دیکھا ہے
مگر
ماں کی پھینکی ہوئی جوتی
آج تک سیدھی ہی آئی ہے 😂😂
کلاس میں جو لڑکے ہمیشہ آخری بینچ پر ہوتے ہیں
وہی رزلٹ والے دن
مسجد کی پہلی صف میں نظر آتے ہیں 😁😂
ملک کے حالات صرف کنوارے ہی بدل سکتے ہیں،
شادی شدہ تو
ریموٹ پر بھی
اپنی مرضی نہیں چلا سکتے 😆
بیوی اور سورج میں عجیب مماثلت ہے،
دونوں کو غور سے دیکھ لو
تو آنکھوں کی روشنی جواب دے جاتی ہے 🤣🤣
اور ہاں!
کچھ لوگ اتنے کنجوس ہوتے ہیں کہ
پوسٹ اچھی لگے تو دل ہی دل میں ہنس لیتے ہیں 😏
لیکن کمنٹ میں مسکرانا گناہ سمجھتے ہیں
ایسے لوگ بڑے سڑیل ہوتے ہیں
🤣🤣🤣👻
منقول
─────••●◎●••─────
دلچسپ، مزاحیہ اور اصلاحی تحریریں پڑھنا چاہتے ہیں؟ تو میری پروفائل فالو کریں۔

13/01/2026

تم نے عشق کر کے یوں اجاڑدی
جیسے زندگی باپ کی کمائی ہو

Website

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darel Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.