Sheikh Rizwan official
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheikh Rizwan official, Media/News Company, Doaba city District Hangu kpk, Hangu.
شیخ رضوان آفیشل پیج پر سیاست، سماج، تاریخ اور روحانیت سے جڑی تحقیقاتی ویڈیوز دیکھیں۔ سچائی، شعور اور عوامی مسائل کی آواز بنیں۔ سچ جانیں، سچ بولیں، سچ کا ساتھ دیں!
17/09/2026
آپ نے بہت کچھ پڑھا، بہت کچھ سیکھا، کئی ویڈیوز دیکھیں، کتابیں پڑھیں اور خود کو بدلنے کے بارے میں سوچا۔ لیکن کبھی خود سے یہ سوال کیا کہ آپ کی زندگی میں حقیقتاً کتنا بدلا؟
ایسا نہیں ہوتا کہ ہمیں راستہ معلوم نہیں ہوتا، مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہم قدم اٹھانے سے پہلے ہی خود کو روک لیتے ہیں۔ کبھی ناکامی کا خوف، کبھی لوگوں کی باتیں، کبھی یہ سوچ کہ ابھی وقت صحیح نہیں، اور کبھی ماضی کے تجربات ہمیں ایک ہی جگہ کھڑا رکھتے ہیں۔
ہم معلومات جمع کرتے رہتے ہیں، لیکن عمل مؤخر کرتے رہتے ہیں۔ پھر وقت گزرتا جاتا ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ شاید قسمت ہمارا ساتھ نہیں دے رہی۔
حقیقت یہ ہے کہ صرف جان لینا کافی نہیں۔ تبدیلی اُس وقت شروع ہوتی ہے جب علم آپ کے عمل کا حصہ بن جائے۔
اگر آپ بار بار ایک ہی جگہ واپس آ رہے ہیں، اپنے فیصلوں پر شک کرتے ہیں، دوسروں کی باتوں سے جلد متاثر ہو جاتے ہیں یا جانتے ہوئے بھی اپنی پرانی عادتوں سے باہر نہیں نکل پا رہے، تو شاید آپ کو مزید معلومات نہیں بلکہ اپنے سوچنے کے انداز کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
این ایل پی آپ کو اپنی سوچ، رویوں اور ردِعمل کو ایک نئے زاویے سے سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ شاید اگلا قدم بہت بڑا نہ ہو، بس ایک درست قدم ہو کیونکہ منزل تک وہی پہنچتا ہے جو چلنا شروع کردے
17/09/2026
فخرِ عالم 🗣️ وسیم بھائی! 502 ون ڈے وکٹیں اور 414 ٹیسٹ وکٹیں! اتنی کم وکٹیں کیوں ہیں بھائی آپ کی؟ اگر ڈی آر ایس (DRS) ہوتا تو یہ تعداد کہاں پہنچتی! لیکن جو چیز عقل کو دنگ کر دیتی ہے وہ یہ کہ اتنے چھوٹے سے رن اپ کے ساتھ اتنی زبردست اور خوفناک رفتار پیدا کرنا، یہ جادو آخر آیا کہاں سے؟
وسیم اکرم 🗣️
دیکھیں جی! شروع میں میرا رن اپ کافی لمبا تھا، پورے 25 قدم کا! میں کیا کرتا تھا کہ 17 قدم پر ایک نشان لگاتا تھا اور پھر 17 سے 25 قدم تک گن کر پیچھے جاتا۔ وہاں سے ہلکا سا جوگنگ کرتا ہوا آتا اور 17 قدم والے نشان پر پہنچتے ہی فل اسپرنٹ لگاتا تھا۔
1987ء کے انگلینڈ ٹور کی بات ہے، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ سے ایک دن پہلے میں نیٹ پر بولنگ کر رہا تھا۔ پہلے اسپیل میں تو پورے 25 قدم سے بولنگ کی، لیکن جب دوسرے اسپیل کے لیے آیا تو میں نے یونہی 17 قدم سے ہی بھاگنا شروع کر دیا۔ گیند پھینکی تو میں نے نوٹ کیا کہ میری رفتار میں رتی برابر کمی نہیں آئی، رفتار وہی کی وہی تھی! میں نے سوچا شاید کوئی تکا لگ گیا ہے۔
اگلی صبح نیٹ پر آ کر میں نے دوبارہ وہی آزمایا۔ 17 قدم گن کر بس دو تین قدم پیچھے گیا، ہلکا سا قدم بڑھا کر سیدھا فل اسپرنٹ مارا۔ رفتار چیک کی تو ہو بہو وہی طوفانی رفتار نکلی جو 25 قدم کے لمبے رن اپ سے نکلتی تھی!
میں اوپر ڈریسنگ روم گیا اور عمران بھائی سے بات کی کہ: "اسکپر! چھوٹے رن اپ سے بھی میری رفتار بالکل وہی آ رہی ہے جو لمبے رن اپ سے آتی ہے۔"
عمران بھائی نے سنا تو بولے: "اچھا! چلو نیچے آؤ گراؤنڈ میں، مجھے دکھاؤ۔" انہوں نے فوراً ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا، وکٹ کیپر کو ساتھ لیا اور گراؤنڈ میں آ گئے۔ بولے: "پہلے مجھے اپنے پرانے اور پورے رن اپ سے چار پانچ گیندیں کر کے دکھاؤ۔" میں نے لمبے رن اپ سے گیندیں کرائیں۔ پھر بولے: "اب اپنے چھوٹے رن اپ سے کراؤ۔" میں نے چھوٹے رن اپ سے چھ گیندیں نکالیں۔
عمران بھائی نے میری رفتار اور ردھم دیکھا اور دو ٹوک فیصلہ سنایا: "وسیم! بس اسی چھوٹے رن اپ پر پکے ہو جاؤ!"
کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے چلتے ہوئے سیزن میں رن اپ کو اچانک چھوٹا کرنا جُوئے شِیر لانے کے مترادف ہوتا ہے، کیونکہ پاؤں اور دماغ کی میموری سیٹ ہونے میں مہینوں لگتے ہیں۔ لیکن میں نے کپتان کے کہنے پر اسی ٹیسٹ میچ سے اپنے مشہور چھوٹے رن اپ کے ساتھ بولنگ شروع کر دی، اور باقی پھر تاریخ ہے!
🔥 میں نے دوآبہ تھانے کے اندر کیا دیکھا؟
17/09/2026
اندھے نکالتے ہیں چہرے سے میرا نقص
بہروں کو شکایت ہے غلط بولتا ہوں میں
خان صاحب کا میرے نام خط
15/09/2026
ایم پی اے شاہ تراب خان کا صوبائی اسمبلی میں خوبصورت اور پُراعتماد انداز، جہاں انہوں نے ضلع ہنگو کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتے ہوئے عوام کی مؤثر ترجمانی کی۔ ❤️👏
15/09/2026
"اگر چڑیوں میں اتحاد ہو جائے تو شیر کی کھال اُتار سکتی ہیں۔
سہیل آفریدی ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں،
ان کے ساتھ ناروا سلوک قابلِ مذمت ہے۔
فروٹ ریٹ دوآبہ میں زیادہ ہے یاہنگو میں
14/09/2026
آج کی بات
Category
Website
Address
Hangu
26000