Mountains Explorer
Welcome to Mountains Explorer, your ultimate destination for breathtaking adventures in the world's
Hunza valley
11/06/2026
گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ کو مناور جیل سے رہا کر دیا گیا۔
احسان علی ایڈووکیٹ کو چار ماہ کی طویل قید کے بعد گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر آج جیل سے رہائی ملی۔ رہائی کے موقع پر جیل کے باہر انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان اور ساتھیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کارکنان نے احسان علی ایڈووکیٹ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں ہار پہنائے اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر کارکنان نے ان کی رہائی کو عوامی جدوجہد اور جمہوری حقوق کی تحریک کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔۔
09/06/2026
اس سال کے الیکشنز میں قوم پرستوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اس سے اندازہ کرسکتے ہیں کہ اگلے الیکشنز میں قوم پرستوں کی لیڈ حتمی ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ قوم پرست الائنس گلگت بلتستان میں اپنی حکومت قائم کریگی اور اپنا صدر اپنا وزیراعظم اور اپنی آئین مرتب کرینگے یوں کامریڈ شہید حیدر شاہ رضوی کا ادھورا خواب بھی پائے تکمیل تک جا پہنچے گا۔ انشاء اللّٰہ
09/06/2026
ہنزہ چیپورسن:
الیکشن کے بعد آج راجہ نظیم الامین نے چیپورسن کا دورہ کیا۔ انہوں نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چیپورسن کے عوام کی بحالی اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی کام آج سے شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر عوام نے بھی امید ظاہر کی کہ علاقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر جلد پیش رفت ہوگی۔
راولاکوٹ رینجرز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور زخمی شہریوں کو ڈمپر میں ڈال کے ریسکیو کیا جارہا ہے 🥹شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ
پاکستانی میڈیا اس وقت مکمل جھوٹ اور من گھڑت خبریں چلا رہا ہے
08/06/2026
ہنزہ میں پرامن انتخابات کے انعقاد کے بعد ایک بار پھر یہاں کی روایتی ثقافت، بھائی چارے اور سیاسی رواداری کی خوبصورت مثال سامنے آئی۔
ہنزہ قومی اتحاد کے نامزد امیدوار راجہ نظیم الامین اور ان کی ٹیم نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایتی آزاد امیدوار نیک نام کو انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کی۔
یہ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہنزہ کے عوام اور سیاسی قیادت جمہوری اقدار، باہمی احترام اور اتحاد کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں۔ انتخابات میں مقابلہ اپنی جگہ لیکن نتائج کے بعد ایک دوسرے کی کامیابی کو خوش دلی سے قبول کرنا ہنزہ کی منفرد روایت کا حصہ ہے۔
ایسی مثبت اور حوصلہ افزا مثالیں نہ صرف علاقے میں سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی ایک بہترین پیغام ہیں کہ اختلافِ رائے کے باوجود احترام، برداشت اور بھائی چارے کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
ہنزہ حلقہ 6
آزاد امیدوار: نورعلی
08/06/2026
ریٹرنگ افیسر ہنزہ تنویر احمد کیجانب سے حلقہ چھ میں فارم 49 جاری کردی۔
08/06/2026
Pti
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Address
Hunza