Progress Hunza

Progress Hunza

Share

Progress Hunza. A platform dedicated towards promoting awareness, unity, leadership, and positive change via democratic values and elections.

Aimed to encourage "informed voting, youth participation, community dialogue, and development-oriented politics.

Photos from Progress Hunza's post 14/08/2026

ہنزہ: یومِ آزادی پاکستان قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
ملک بھر کی طرح ہنزہ میں بھی یومِ آزادیِ پاکستان قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یومِ آزادی کے حوالے سے گرلز کالج کریم آباد ہنزہ میں قومی سطح کی ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں راجہ ناظم الامین، سینئر مرکزی نائب صدر استحکامِ پاکستان پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ضلعی انتظامیہ کے افسران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ ناظم الامین نے کہا کہ پاکستان کا قیام یقیناً اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ پاکستان نے اپنے قیام سے لے کر آج تک بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا، تاہم پاکستانی قوم نے ہمیشہ اتحاد، عزم اور حوصلے کے ساتھ ان مشکلات کا مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان، گلگت بلتستان اور مقامی سطح کی قومی و سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں انتہائی اہم ہیں۔ ہماری قیادت اور عوام کو مل کر ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
راجہ ناظم الامین نے کہا کہ آج کے اس اہم قومی دن کے موقع پر ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی بنیاد مزید مضبوط کریں گے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
گلگت بلتستان پائندہ آباد

14/08/2026

Happy Independence Day

30/07/2026

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے راجہ ناظم الامین کو آئی پی پی کا مرکزی نائب صدر اور ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نامزد کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

راجہ نظیم الامین کسی بھی وفاقی پارٹی میں
مرکزی رکنیت اور عہدہ پانے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں۔۔۔

29/07/2026
26/07/2026

Courtesy Daily K2

A step forward from the manifesto planned by Raja Nazeem Ul Amin.

Keeping words is a blessing.




Kamil Jan Nawazish Ali Progress Hunza Doulat Karim DK Moin Deewan

Photos from Progress Hunza's post 28/06/2026

ہنزہ: حلقہ 6 سابقہ آزاد اومیدوار راجہ نظیم الامین صاحب کی کاوشوں سے پاک چین تعاون سے سیاحت، تجارت اور ترقی کے نئے امکانات روشن
ہنزہ: راجہ نظیم الامین صاحب کی قیادت میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چینی وفد کے ہمراہ کریم آباد کے سرینا ہوٹل میں ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایشن، ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹور آپریٹرز کے نمائندوں سے ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ہنزہ میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کی توسیع، عوامی فلاحی منصوبوں، مقامی سرمایہ کاری اور بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک چین دوستی کے تناظر میں ہنزہ کو ایک اہم سیاحتی اور تجارتی مرکز کے طور پر مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے گلگت میں سپیشل اکنامک زون، ہنزہ-کاشغر ٹوین سٹی منصوبے، اور گلگت بلتستان و چین کے درمیان ایکسپورٹ اور امپورٹ کے شعبے کو مزید مؤثر اور فعال بنانے اور گلگت ائیر پورٹ کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مضبوط ہونے سے مقامی صنعت، کاروبار، روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
راجہ نظیم الامین نے ہنزہ کے عوام کی ترقی، سیاحت کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کمیونٹی، نجی شعبے اور حکومتی اداروں کے باہمی اشتراک سے ہنزہ کو معاشی ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس اہم نشست کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے اور ہنزہ و گلگت بلتستان میں سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد منصوبوں پر عملی پیش رفت ہوگی، جس سے علاقے کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Raja Nazeem Ul Amin Kamil Jan Nawazish Ali Rahim Ul Amin Progress Hunza Moin Deewan Farida Makeen

09/06/2026

شسکٹ ہنزہ کو درپیش گرد و غبار کے مسئلے نے مقامی آبادی کی صحت، ماحول اور روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے۔

اپنے خطاب میں راجہ ناظم الامین صاحب نے اس اہم مسئلے پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس کے پائیدار حل کے لیے مؤثر منصوبہ بندی، متعلقہ اداروں کے ساتھ مضبوط رابطہ اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شسکٹ کے عوام کے اس دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

عوامی مسائل کا حل ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

08/06/2026

A heartfelt thank you to every supporter across Hunza. Your unwavering trust, love, and support inspire us to move forward with greater determination and a stronger commitment to serving our people. Together, we will continue building a brighter future for Hunza.

08/06/2026

A heartfelt thank you to every supporter across Hunza. Your unwavering trust, love, and support inspire us to move forward with greater determination and a stronger commitment to serving our people. Together, we will continue building a brighter future for Hunza.

Website

Address

Hunza, Gilgit-Baltistan
Hunza