Hunza First
Hunza First
27/09/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ فرحان کریم ولد قربان علی آج اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کی اچانک وفات کی خبر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمتِ کاملہ میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔
پتہ: محمد آباد، دنیور، جماعت خانہ نمبر 9
نمازِ جنازہ: جماعت خانہ نمبر 9 میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
تمام احباب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
Hunza First
29/08/2026
ہنزہ بدکاری اور زیادتی کیس میں ملوث چاروں ملزمان کہ
نحوست بھری شکلیں ۔۔۔۔29/08/26
29/08/2026
ملزم ضمیر عباس گرفتاری کے بعد علی آباد تھانے کی پولیس کی حراست میں ۔۔۔29/08/26
ویلڈن ایس ایچ او تھانہ بیسن فرحان اینڈ ٹیم جنسی زیادتی کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔ علی آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا
27/08/2026
فوری خبر:
ضلعی انتظامیہ نے رستم پیلس کو باضابطہ طور پر سیل کر دیا ہے۔
بچوں کے مبینہ اغوا اور جنسی زیادتی کے واقعے کے حوالے سے رستم پیلس کو کچھ دیر بعد سیل کر دیا جائے گا۔
ہنزہ میں درندگی کرنے والوں کو تحفظ دینے کی مذموم کوشش 😡🖐️😞
سرکاری ریکارڈ سے یہ امر بالکل واضح ہے کہ متاثرہ بچہ 12 سالہ نابالغ ہے۔ DHQ ہنزہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق، بچے کو مبینہ طور پر چار نوجوانوں پر مشتمل ایک گروہ کی جانب سے جنسی زیادتی/جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعے کی سنگینی اور متاثرہ بچے کی کم عمری کے باوجود FIR No. 39/26 میں پاکستان پینل کوڈ، 1860 کی متعلقہ دفعات 375، 375-A اور 376(3) شامل نہیں کی گئیں۔
اس کے برعکس، FIR میں صرف دفعہ 34، 342، 365 اور 377 PPC کا اندراج کیا گیا ہے، جو موجودہ مقدمے کے حالات میں 12 سالہ بچے کے خلاف مبینہ جرم کی نوعیت اور سنگینی کی مکمل عکاسی نہیں کرتیں۔ چار ملزمان کی مبینہ شمولیت اور میڈیکو لیگل رپورٹ میں جنسی استحصال کے شواہد کے باوجود دفعات 375، 375-A اور 376(3) PPC کا شامل نہ کیا جانا متعلقہ قانون کے درست اطلاق، تفتیشی عملے کی اہلیت، غیر جانب داری اور نیک نیتی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کرتا ہے۔
ایف آئی آر میں نابالغ یعنی Minorوالا سیکشن نہ لگانا اور پھر گینگ ریپ Gang Rap کا سیکشن پرو وک نہ کرنا ملزمان کی مکمل حمایت اور تحفظ دی ے کی کوشش ظاہر کرتا ہے
لہذا مزکورہ سیکشنز کو ایف آئی آر کا حصہ بنایا جائے 😡😔
Hunza First
20/08/2026
کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری
کریم آباد، ہنزہ میں خدمتِ خلق، سماجی بہبود اور مؤثر کمیونٹی قیادت کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران معروف نوجوان ماہرِ تعلیم ذوالفقار علی نے صدر، معروف ماہرِ تعلیم تاج النسا نے نائب صدر، سماجی کارکن سلیم منصور نے جنرل سیکریٹری، جبکہ معروف سماجی کارکن اور بینکر محمد فضائل نے فنانس سیکریٹری کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ نومنتخب کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔
اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے کریم آباد کی فلاح و بہبود، سماجی ترقی، باہمی تعاون اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں خلوص، دیانت داری اور بھرپور عزم کے ساتھ ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نئی قیادت، نئے جذبے اور ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال کمیونٹی کے مشترکہ وژن کے ساتھ کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے نئے سفر کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔ دعا ہے کہ نئی کابینہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر اور قابلِ قدر خدمات انجام دے۔
Rani Atiqa Hunza Skywalkers
06/08/2026
🏆 گلگت بلتستان پریمیئر لیگ
ناصرآباد، ہنزہ
یواے ٹی مناور کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد انعام یونائیٹڈ ہنزہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
انعام یونائیٹڈ ہنزہ نے یواے ٹی مناور کے خلاف ایک یادگار اور بھرپور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔ پوری ٹیم نے میچ کے آغاز سے اختتام تک غیر معمولی عزم، اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جو اس کامیابی کی بنیاد بنا۔
خصوصی مبارکباد اور خراجِ تحسین کپتان کاشان کے لیے، جنہوں نے حقیقی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کی۔ دباؤ کے لمحات میں ان کی ذمہ دارانہ، پراعتماد اور شاندار اننگز نے نہ صرف ٹیم کو سنبھالا بلکہ کامیابی کی راہ بھی ہموار کی۔ ایک بہترین قائد وہی ہوتا ہے جو اپنے عمل سے مثال قائم کرے، اور کپتان کاشان نے یہ ثابت کر دکھایا۔
کپتان کاشان اور انعام یونائیٹڈ ہنزہ کے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہر کھلاڑی نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ایک ٹیم، ایک خواب، ایک فتح!
انعام یونائیٹڈ ہنزہ
آخر میں یواے ٹی مناور کی ٹیم کو بھی خراجِ تحسین، جنہوں نے اعلیٰ معیار کی مسابقتی کرکٹ پیش کرتے ہوئے اس مقابلے کو یادگار بنا دیا۔ 🤝
Category
Website
Address
Hunza