RJ Athar Rizvi
Broadcast journalist,RJ, Anchor Person, VO Expert, Script Writer,Director
12/09/2026
آج - 29؍اگست 1990
برصغیر کے نامور ادیب، شاعر، مؤرخ اور اردو زبان کے مشہور جریدے الہام کے بانی اور الزبیر کے بانی و مدیر " #شہابؔ_دہلوی صاحب" کا یومِ وفات.....
نام اور تخلص #شَہابؔ_دہلوی ہے۔
20؍اکتوبر 1922ء کو دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے۔ والد اور تایا محمودالحسن اثرؔ شاعر و ادیب تھے دہلی سے خیرخواہ عالم کے نام سے اخبار بھی شائع کرتے تھے اور مطبع رضوی کے نام سے اشاعتی ادارہ بھی قائم تھا۔ شہاب دہلوی نے بھی اپنی عملی زندگی کا آغاز دہلی سے ماہنامہ الہام کے اجراء سے کیا، قیام پاکستان کے بعد آپ دہلی سے بہاول پور چلے گئے جہاں اُن کے ننھیالی بزرگ پہلے سے آباد تھے اور ریاست میں علمی ادبی ماحول کو پروان چڑھانے میں سرگرم تھے۔
سید شہاب دہلوی نے بہاول پور پہنچنے کے بعد نہ صرف الہام کا دوبارہ اجراء کیا بلکہ وہاں کی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ شعر و ادب کی ترقی کے ساتھ ساتھ انھوں نے علاقے کی تہذیب و ثقافت اور زبان و تاریخ کو محفوظ کرنے کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور علمی ادبی و تحقیقی میدان میں تن تنہا وہ کام سرانجام دیے جو بڑے بڑے اداروں کے کرنے کے تھے۔
شہاب دہلوی نے ساری زندگی اس خطہ بہاول پور کے دینی و روحانی تشخص کو اُجاگر کیا اور اردو زبان و ادب کی ترویج و ارتقاء کی عملی کوششوں کے ساتھ ساتھ علمی سطح پر اس علاقے کی زبان و ادب کی تاریخ مرتب کی اور مختلف موضوعات پر درجنوں کتب لکھ کر ملکی سطح پر بہاول پور کو روشناس کرایا۔ ان میں مشاہیر بہاولپور، اولیائے بہاولپور، خواجہ غلام فرید.. حیات و شاعری، خطہ پاک اوچ شریف اور وادی جمنا سے وادی ہاکڑہ تک شامل ہیں۔ ان کے شعری مجموعے نقوش شہاب، گل و سنگ، اور موج نور کے نام سے شائع ہوئے.
بطور محقق شہاب کا اسلوب سلیس اور رواں ہے. انھوں نے ایسے ایسے موضوعات پر تحقیقی کام کیا جس کو پہلے کسی نے چھوا نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ وہ بہاول پور کی علمی ادبی اور سیاسی تاریخ کے مستند مؤرخ قرار پائے ہیں۔ بلا شبہ شہاب دہلوی سے بڑھ کر اس خطہ کے تشخص کی نشرواشاعت کسی اور نے نہیں کی اور اس خطہ میں جدید نقطہ نگاہ سے علم و ادب کی جو خدمت ہوئی اُس کے بانی شہاب دہلوی ہیں۔ اردو اکیڈمی اور الزبیر ان کی یادگار ہیں۔ ان کے مرتب کردہ الزبیر کے خاص نمبروں کو اہل علم نے بہت سراہا۔
شہابؔ دہلوی 29؍اگست 1990ء کو بہاولپور، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ بہاولپور میں قبرستان پیر حامد عقب شیر باغ میں سپردِ خاک ہوئے۔
👈
✨🌹 پیشکش : شمیم ریاض انصاری
🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑
🍁 معروف شاعر شہابؔ دہلوی کے یومِ وفات پر منتخب کلام بطورِ خراجِ عقیدت... 🍁
رہِ حیات کی تنہائیوں کو کیا کہیے
ہجوُمِ شوق کی رُسوائیوں کو کیا کہیے
مِرے وجُود کا بھی دُور تک مقام نہیں
تِرے خیال کی، گہرائیوں کو کیا کہیے
غموں کی اوٹ سے بھی ہو سکِیں نہ تر پلکیں
نہ برسے ابر تو پُروائیوں کو کیا کہیے
شرارِ زِیست کی اِک جست ہے بہت، لیکن
نفس کی مرحلہ پیمائیوں کو کیا کہیے
تِرے جمال کو چُھو کر نِکل رہی ہے سَحر
طُلوعِ مہر کی رعنائیوں کو کیا کہیے
🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑
دیکھ کر ہر رخ روشن کو مچل جاتے ہیں
کتنے نادان ہیں جگنو سے بہل جاتے ہیں
پھول سا جسم لئے شہر تمازت میں نہ جا
لوگ کہتے ہیں وہاں سنگ پگھل جاتے ہیں
دوستی کا بھی ہے موسم سے تعلق شاید
رت بدلتی ہے تو کیوں لوگ بدل جاتے ہیں
جب تجھے سامنے رکھ کر میں غزل لکھتا ہوں
لفظ کاغز پہ ستاروں میں بدل جاتے ہیں
شام آتی ہے تو ہم شہر کے بازاروں میں
اوڑھ کر چادر تنہائی نکل جاتے ہیں
وہ ہے پتھر مگر آئینے پہنتا ہے شہاؔب
بخت کیا بھیس بدلنے سے بدل جاتے ہیں
💠♦️🔹➖➖🎊➖➖🔹♦️💠
🌹 شہابؔ دہلوی 🌹
✍️ انتخاب : شمیم ریاض انصاری
Shameem Riyaz Ansari
24/07/2026
سننا نہ بھولیں
Program: Dil kay Afsanay
Host: Athar Rizvi
For live call: 051-111-111 -894
For SMS: Type Suno send your name, city name and message to 8881
INSTAGRAM: https://instagram.com/sunofmradio
YOUTUBE: https://youtube.com/
WEBSITE: https://sunofmradio.com
FACEBOOK : https://www.facebook.com/sunofmradio
TikTok: https://www.tiktok.com/.radio89.4
Twitter (X): https://x.com/sunofm894
21/07/2026
چوہا + کان = ؟
دیکھتے ہیں کون سب سے پہلے صحیح جواب دیتا ہے! کمنٹس میں بتائیں
22/06/2026
ان کے ہونے سے بخت ہوتے ہیں
باپ گھر کے درخت ہوتے ہیں
ایک دہائی پہلے پروگرام دل کے افسانے کی اناونسمنٹ کرتے ہوئے جب کلین شیوو ہوا کرتے تھے۔۔۔
18/06/2026
بطور ثالث بطور گواہ وزیراعظم پاکستان کے امریکہ ایران معاہدے پہ دستخط 🇵🇰❤️
Category
Contact the public figure
Website
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when RJ Athar Rizvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.