Halima Foundation
84010105772144ٹائٹل نائلہ مسرت میزان بینک اکاؤنٹ 923064615711واٹس ایپ جاز کیش نائلا مسرت
11/09/2026
الحمدللہ! گزشتہ ایک سال سے ہم آپ سب کے پیار اور تعاون کے ساتھ سوشل میڈیا پر کام کر رہے ہیں۔ ❤️
آپ سب جانتے ہیں کہ ہمارے دو پیجز کے ذریعے Halima Foundation اور ضرورت مندوں کی مدد کا کام جاری تھا۔ اب ہم نے یہ سوچا ہے کہ فاؤنڈیشن اور فلاحی کام کو ایک پیج پر مزید بہتر انداز میں جاری رکھا جائے۔
یہاں ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس فیصلے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ Halima Foundation کا کام کم ہو گیا ہے۔ الحمدللہ! اب ایک ہی پیج کے ذریعے ہم پہلے دونوں پیجز کے مقابلے میں بھی زیادہ محنت اور زیادہ توجہ کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کا کام کر رہے ہیں۔ 🤲❤️
اب ہم چاہتے ہیں کہ اس دوسرے پیج پر آپ سب کی پسند کے مطابق کوئی نیا اور مختلف Content شروع کیا جائے۔
ہماری اپنی رائے یہ ہے کہ یہاں اپنی روزمرہ زندگی، روٹین اور دلچسپ لمحات کی ویڈیوز آپ سب کے ساتھ شیئر کریں، لیکن آخری فیصلہ ہم آپ سب کی رائے کے مطابق کرنا چاہتے ہیں۔ ❤️
آپ کمنٹ میں ضرور بتائیں کہ آپ اس پیج پر ہمیں کس Topic پر کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ جس Topic کے بارے میں سب سے زیادہ رائے اور کمنٹس آئیں گے، ان شاء اللہ ہم اسی Topic پر کام کریں گے۔
آپ کی رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے، اس لیے ضرور کمنٹ کریں۔ 🙏❤️
اللہ کے نام پر ایک چھوٹی سی کوشش، کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی ❤️
02/09/2026
کبھی کبھی انسان کی پریشانی ختم کرنے کے لیے پیسے نہیں، صرف وقت پر بڑھایا ہوا ایک ہاتھ کافی ہوتا ہے۔ ❤️
ایک بھائی راستے میں اپنی موٹر سائیکل خراب ہونے کی وجہ سے کافی پریشان کھڑے تھے۔ چین میں مسئلہ تھا، لیکن موٹر سائیکل کھولنے کے لیے ان کے پاس چابی نہیں تھی۔
ہم نے اپنی چابی انہیں دے دی۔ انہوں نے موٹر سائیکل کا مسئلہ حل کیا اور اطمینان کے ساتھ اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔ 🏍️❤️
شاید ہمارے لیے یہ صرف ایک چابی تھی،
لیکن اُس وقت ان بھائی کے لیے یہی چابی ایک بڑی پریشانی کا حل بن گئی تھی۔
کسی کے کام آ جانا ہی اصل خوشی ہے۔ 🤲❤️
ایک بابا جی سے ملاقات ❤️ تھوڑی سی گپ شپ، کچھ محبت بھری باتیں اور ایک چھوٹی سی مدد… اللہ پاک بابا جی کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ 🤲❤️
01/09/2026
راستے میں ایک بھائی کی موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا تھا، وہ کافی پریشانی میں کھڑا تھا۔ ہم نے اسے دیکھا تو دل نے کہا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے۔ ❤️
ہم نے اپنی طرف سے اسے پٹرول دیا تاکہ وہ اپنی منزل تک پہنچ سکے۔ شاید ہمارے لیے یہ ایک چھوٹی سی مدد ہو، لیکن کسی ضرورت مند کے لیے یہی چھوٹی سی مدد بہت بڑی آسانی بن جاتی ہے۔ 🤲❤️
اللہ ہمیں ہمیشہ دوسروں کے کام آنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
31/08/2026
30/08/2026
آج راستے میں ایک بھائی اپنی فیملی کے ساتھ جا رہے تھے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہوگیا۔ 🥺💔
ساتھ فیملی ہو اور موٹر سائیکل بیچ راستے میں رک جائے تو اس وقت کی پریشانی صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو اس صورتحال سے گزرا ہو۔
ہم نے جب انہیں اس مشکل میں دیکھا تو دل نے کہا کہ جہاں اللہ نے ہمیں کسی کے کام آنے کا موقع دیا ہے، وہاں پیچھے کیوں ہٹیں۔ ❤️
ہم نے انہیں پٹرول دیا تاکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔ 🤲❤️
شاید ہمارے لیے یہ تھوڑا سا پٹرول ہو، لیکن کسی پریشان انسان کے لیے اُس وقت یہ بہت بڑی مدد بن جاتی ہے۔
اللہ ہمیں ہمیشہ دوسروں کی مشکلات آسان کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ 🤲❤️
Category
Website
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Halima Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.