Flying Updates

Flying Updates

Share

Welcome to our page! Here, we bring you the latest news and updates.

24/08/2026

Sarhad University, Islamabad 🚨 Exactl details are not confirmed. Further details are yet to come, video is taking rounds on various social media platforms.

29/06/2026

سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ 30 جون کے بعد زائد المیعاد ورک پرمٹ رکھنے والے کارکنان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے ماتحت کام کرنے والے ’’قویٰ‘‘ پلیٹ فارم نے اعلان کیا ہے کہ ایسے غیر ملکی ملازمین جن کے ورک پرمٹ کی مدت ختم ہوئے تین ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، ان کے نام یکم جولائی سے اداروں کے ریکارڈ سے خودکار طور پر حذف کیے جانے لگیں گے۔قویٰ پلیٹ فارم نے تمام کمپنیوں اور آجرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل اپنے ملازمین کے ورک پرمٹ کی تجدید مکمل کریں یا ضرورت پڑنے پر ان کی ملازمت کسی دوسرے ادارے کو منتقل کرنے کے اقدامات کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم کا ورک پرمٹ تین ماہ سے زیادہ عرصے تک غیر فعال یا زائد المیعاد رہے تو اسے خودکار نظام کے تحت ادارے کے ریکارڈ سے خارج کر دیا جائے گا۔ تاہم اس دوران تمام مالی ذمہ داریاں اور واجبات متعلقہ آجر کے ذمے رہیں گے۔قویٰ کے مطابق بعض حالات میں کارکن کا ریکارڈ برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اگر کسی ملازم کا اقامہ کم از کم 180 دن کے لیے مؤثر اور کارآمد ہو تو ادارہ وقتی طور پر اس کا اندراج برقرار رکھ سکتا ہے، چاہے ورک پرمٹ ک

29/06/2026

سیف علی خان کا چاقو حملے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد نیا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے اپنے ممبئی والے گھر میں ہونے والے چاقو حملے کے واقعے پر ایک مرتبہ پھر گفتگو کرتے ہوئے کئی نئے انکشافات کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نے نہ صرف انہیں نشانہ بنایا بلکہ ان کے کمسن بیٹے جہانگیر علی خان (جے) کو بھی معمولی زخمی کر دیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 16 جنوری 2025 کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں پیش آیا، جب ایک شخص مبینہ طور پر چوری کی نیت سے اداکار کے گھر میں داخل ہوا۔مزاحمت کے دوران ملزم نے سیف علی خان پر متعدد وار کیے، جن میں سے ایک زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ایک حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان نے اس خوفناک رات کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کی وہ گھڑیاں ان کے لیے نہایت تکلیف دہ تھیں اور ان کا اثر اب تک ختم نہیں ہوا۔اداکار کے مطابق رات کے وقت ان کی اہلیہ نے انہیں اطلاع دی کہ جے کے کمرے میں ایک نامعلوم شخص موجود ہے، جس کے ہاتھ میں چاقو ہے اور وہ رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔یہ سنتے ہی وہ فوراً اپنے بیٹے کے کمرے کی طرف گئے، جہاں ان کا سامنا حملہ آور سے ہوا۔سیف نے بتایا کہ ملزم نے ان کے بیٹے کو پکڑ رکھا تھا اور اس دوران بچے کو معمولی چوٹ بھی آئی، جبکہ ایک گ

29/06/2026

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، 1300 سے زائد اضافی اموات، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) یورپ کے مختلف ممالک ان دنوں شدید گرمی کی غیر معمولی لہر کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 21 جون کے بعد سے اب تک 1300 سے زیادہ اضافی اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔رواں ہفتے یورپ کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، جس کے نتیجے میں اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور ایمرجنسی سروسز پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا۔ ہنگامی امداد کے مراکز کو موصول ہونے والی کالز میں بھی نمایاں اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ گرمی کی شدت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یورپ کے بہت سے گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں کا بنیادی ڈھانچہ اس قدر بلند درجہ حرارت کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں۔فرانس کے ادارۂ صحت ’’پبلک ہیلتھ فرانس‘‘ کے مطابق صرف چند دنوں کے دوران متوقع اعداد و شمار کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار اضافی اموات سامنے آئی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 24 جون کے بعد اموات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی بڑی وجہ شدید گرمی قرار دی جا رہی ہے۔دوسری جانب جرمنی کے شہر لیپزگ میں بھی شدید درجہ حرارت نے ٹرانسپورٹ کے نظام کو متاثر کی�

29/06/2026

موبائل فونز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ملک بھر میں مختلف کمپنیوں کے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے،جس کے باعث صارفین کو 10 ہزار سے 16 ہزار روپے تک کا ممکنہ ریلیف مل سکتا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے درآمدی موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں موبائل فونز کی قیمتیں کم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ایف بی آر نے درآمد شدہ موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد تک کمی کی تجویز دی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں مختلف برانڈز کے مہنگے اور درمیانے درجے کے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آ سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق ڈیوٹی میں کمی کا براہِ راست فائدہ صارفین کو پہنچے گا اور کئی موبائل فون ماڈلز کی قیمتیں 16 ہزار روپے تک کم ہو سکتی ہیں۔ اس فیصلے کو موبائل صارفین کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مارکیٹ میں خریداری کے رجحان میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

29/06/2026

حکومت کا ایران سے سستا تیل خریدنے پر غور

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ایران سے سستا تیل و گیس خریدنے پر غور کر رہے ہیں،حکومت اب تک پیٹرول کی قیمت میں 160 روپے تک کمی کاریلیف عوام تک منتقل کرچکی ہے ،عوام کوریلیف دینے کیلئے 130ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ابھی جنگ سے پہلے والی سطح پرنہیں آئیں،وزیراعظم نے واضح کیا ہے ہر فیصلہ میرٹ پر ہوگا،اپنے موقف پرقائم ہوں،تمام حقائق سوشل میڈیا پررکھ چکا ہوں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فائدہ دینے کی خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں کوئی سروکار نہیں کس کو فائدہ اورکس کو نقصان ہورہاہے۔

29/06/2026

اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والابڑا فیصلہ، نیا منصوبہ تیارکر لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ اور عالمی معیار کے پہلے وائلڈ لائف سفاری پارک کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،جس کا مقصد سیاحت، تفریح اور جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق بارہ کہو کے قریب تقریباً 350 ایکڑ رقبے پر یہ بڑا منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس سفاری پارک کو اس انداز میں ڈیزائن کیا جا رہا ہے کہ شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے جنگلی حیات کے تجربات پاکستان ہی میں میسر آ سکیں۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ سفاری پارک ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ اور خاندانوں کے لیے معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ترجمان کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف اسلام آباد کی سیاحتی اہمیت میں اضافہ کرے گا بلکہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی ایک نئی اور منفرد تفریحی منزل ثابت ہوگا۔

29/06/2026

5 شادیاں کرنے والی شاطر دلہن گرفتار، طریقۂ واردات کیا تھا؟

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں شادی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،جس پر مختلف افراد سے متعدد شادیاں کرکے مالی فائدہ حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔پولیس کے مطابق 27 سالہ خاتون وجرامنی نے مختلف افراد سے پانچ شادیاں کیں اور ہر مرتبہ مالی فوائد حاصل کرنے کے بعد فرار ہو جاتی تھی۔ تازہ ترین مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب وہ 2025 میں اننت پور کے رہائشی یاپرلا نامی شخص کو چھوڑ کر تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا جہیز لے کر غائب ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ اس دھوکہ دہی کے نیٹ ورک کو اپنے چند ساتھیوں کی مدد سے چلا رہی تھی، جن میں سوما پریا، اشوک، ششی کلا اور رام کرشنا شامل ہیں۔ یہ افراد شادی کے خواہشمند لوگوں کو جھانسہ دے کر جعلی رشتے طے کرواتے اور مالی فائدہ حاصل کرتے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمہ سابقہ شادیوں سے دو بچوں کی ماں ہے۔وہ مختلف افراد کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی شناخت بھی تبدیل کرتی رہتی تھی اور شویتا ریڈی اور کیرتی جیسے فرضی نام استعمال کرتی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایک متاثرہ شخص سے شادی کے چند روز بعد ہی خاتون نے طبیعت خراب ہونے کا بہانہ بنایا اور والدین کے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی۔سفر کے دوران وہ ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب موقع پ�

Address

Model Town
Lahore
57200