Pahar Pur Layyah Times
Pahar Pur Layyah times social news channel voice of community Layyah
Pakistani and international news please visit my Page news
پریس کلب دائرہ دین پناہ کا شاندار افتتاح، ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ربن اور کیک کاٹ کر افتتاح کردیا
ڈپٹی کمشنر بلال سلیم کی صحافی برادری کے لیے نیک خواہشات، عوامی مسائل اجاگر کرنے میں صحافت کے کردار کو سراہا
افتتاحی تقریب میں صحافیوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی بھرپور شرکت
سرپرست اعلیٰ پریس کلب دائرہ دین پناہ مشتاق احمد فاروقی، چیئرمین رانا شاہد محمود، صدر پریس کلب دائرہ دین پناہ محمد عثمان خان موسیٰ خیل جنرل سیکرٹری پریس کلب دائرہ دین پناہ ملک غلام یاسین پوڑا سمیت پریس کلب دائرہ دین پناہ کے ممبران نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا
پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا
*انٹی کرپشن کا خوف لیہ اور کوٹ سلطان کے متعدد دفاتر سے افسر اور اہلکار غائب رہنے لگے شہری ذلیل و خوار*
عمران خان آرہا ہے ، سندھ کی سڑکیں تاریخی مناظر سے گونج رہی ہیں۔
ڈرون فوٹیج نے ایک بات صاف کر دی ہے:
خان آواز دے اور سندھ خاموش رہے، ایسا کبھی نہیں ہوا، نہ اب ہو سکتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ صاحب جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف
04/09/2026
جمخانہ ڈی جی خان میں نو تعمیر شدہ ڈائننگ ہال اور ٹیبل ٹینس کورٹس کا باقاعدہ افتتاح کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان عثمان خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر نیاز احمد مغل، سیکرٹری جمخانہ شیخ زین اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر معزز اراکین بھی موجود تھے۔ نئی سہولیات کا قیام جمخانہ ڈی جی خان کی تزئین و ترقی اور اراکین کو بہتر تفریحی، کھیلوں، ڈائننگ اور سماجی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ نئے ڈائننگ ہال اور ٹیبل ٹینس کورٹس سے اراکین اور ان کے اہلِ خانہ کو ایک جدید، خوشگوار اور معیاری ماحول میں صحت مند تفریحی اور مثبت سرگرمیوں کے مزید مواقع میسر آئیں گے
04/09/2026
پنجاب پولیس کے چار بہترین آفیسرز
1.ایس ایس پی ڈاکٹر غیاث گل خان
2.ایس ایس پی فیصل کامران
3.ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا
4.ایس ایس پی احمد محی الدین
اپنے پسندیدہ افسر کا نام کمنٹس میں لکھیں۔
04/09/2026
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) / مینیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب ایجنسی (SPA) لیہ شبیر احمد ڈوگر نے تحصیل لیہ کے وارڈ نمبر 14 فیض آباد آباد اور وارڈ نمبر 16 محلہ شیخ جالو کا دورہ کیا اور سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے اقدامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن، ڈی سلٹنگ اور مینوئل سویپنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ٹیموں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے معیار اور شہری علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی توجہ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے مقامی شہریوں سے ملاقات کرکے SPA کی صفائی سروسز کے حوالے سے ان کی آراء اور فیڈبیک حاصل کیا اور شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو سروسز کی مزید بہتری کے لیے اہم قرار دیا۔
04/09/2026
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ ڈاکٹر عابدہ فرید نے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ اصغر علی اور ریونیو اسٹاف کے ساتھ اے سی آفس کروڑ میں اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں ریونیو سے متعلق امور، جاری کیسز اور دفتری معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ریونیو معاملات کی بروقت پیش رفت، ریکارڈ کی درستگی اور عوام کو ریونیو سروسز کی مؤثر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
پشاور یونیورسٹی میں بینک کے اے ٹی ایم میں ایک خاتون پھنس گئی
ریسکیو اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات کے ساتھ اے ٹی ایم کا لاک کاٹ کر خاتون کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
04/09/2026
*کوٹ سلطان۔ پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار*
کوٹ سلطان۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان زوار حسین کی زیر نگرانی اے ایس آئی صفدر علی لشاری نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے ملزم اجمل ولد مصطفیٰ قوم گرمانی کو گرفتار کر لیا۔
کوٹ سلطان ۔ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ گولی برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا۔