Hamqadam Tv
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hamqadam Tv, TV Channel, Layyah.
28/09/2026
:محکمہ انٹی کرپشن کا کروڑ میں پٹواری کے دفتر پر چھاپہ، رشوت لیتا پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن میں شہری عبد الغفار کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انٹی کرپشن لیہ کی ٹیم نے پٹواری توقیرکو 20000ہزار روپے کی رشوت لینے رنگے ہاتھوں سے گرفتار کر لیا ہے
ملزم کیخلاف مقدمہ کا اندراج کر دیا گیا ہے، کرپشن کے خلاف کریک جاری رہے گا۔ سرکل آفیسر محکمہ انٹی کرپشن ظفر اقبال چانڈیہ
،
مارچ کے حوالے سے کیپٹین صفدر صاحب کا اہم بیان،
22/09/2026
لیہ میں مبینہ جنسی زیادتی و بلیک میلنگ مقدمات کی تفتیش، سابق ایس ایچ او سمیت 14 افراد آر پی او آفس طلب
لیہ (بلال سہو): ریجنل انویسٹی گیشن برانچ ڈیرہ غازیخان نے لیہ میں مبینہ جنسی زیادتی، بلیک میلنگ اور استحصال سے متعلق مقدمات کی تفتیش میں مبینہ کوتاہی، تاخیر اور پولیس افسران کی کارکردگی کی جانچ کیلئے سابق ایس ایچ او انسپکٹر عرفان افتخار سمیت 14 متعلقہ افراد کو 23 ستمبر بروز بدھ آر پی او آفس ڈیرہ غازیخان طلب کر لیا ہے۔ تمام متعلقہ افراد کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کے سلسلے میں انسپکٹر عرفان افتخار، اصغر بھٹہ، سابق لیڈی سب انسپکٹر نادیہ ریاض اور ہیڈ کانسٹیبل ایوب جوئیہ کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ مقدمات کی مدعیان اقراء جاوید، عائشہ خان اور عروج ضمیر کو بھی انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح نامزد الزام علیہان شیخ یوسف ہارون، احد مقبول، مدثر نواز، فرحان کھرل اور محمد شعیب کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ثناء اللہ مہار اور گل حسن رضوی ایڈووکیٹ کو بھی انکوائری میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
انکوائری کا پس منظر اپریل 2026 میں لیہ میں درج ہونے والی تین الگ الگ ایف آئی آرز ہیں، جن کا تعلق احد ای کامرس انسٹی ٹیوٹ، ٹی ڈی اے کالونی لیہ اور ہارون موٹرز سے بتایا گیا ہے۔ مدعیان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہیں ٹریننگ یا گاڑی قسطوں پر خریدنے کے بہانے بلایا گیا، مبینہ طور پر مشروبات پلا کر بے ہوش کیا گیا یا دھمکایا گیا، جبکہ جنسی حملے یا زیادتی کی کوشش اور نامناسب ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ مقدمات میں شیخ یوسف ہارون، احد مقبول، مدثر نواز، فرحان کھرل اور محمد شعیب کو نامزد کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مقدمات کی تفتیش کے دوران تفتیشی افسر سابق ایل/ایس آئی نادیہ ریاض کی جانب سے مبینہ طور پر مدعیان سے مناسب رابطہ نہ کرنے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیانات ریکارڈ نہ کرنے اور بعض نامزد افراد کو مکمل تفتیش کے بغیر بری قرار دینے کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے۔ اس معاملے میں عدالتی کارروائی کے دوران بھی تفتیش کے طریقہ کار پر اعتراضات سامنے آنے اور محکمانہ کارروائی کی ہدایت کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
اب ریجنل انویسٹی گیشن برانچ نے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں، مدعیان اور نامزد افراد کو ایک ہی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا ہے تاکہ مقدمات کی تفتیش، پولیس کارروائی اور مبینہ تاخیر یا کوتاہی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جا سکے اور متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں۔ طلبی نوٹس کے مطابق تمام متعلقہ افراد کو 23 ستمبر کو صبح 10 بجے آر پی او آفس ڈیرہ غازیخان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عدم حاضری کی صورت میں متعلقہ شخص کا تحریری بیان حاصل کرکے انکوائری رپورٹ کے ہمراہ بھجوایا جائے۔ ریجنل انویسٹی گیشن برانچ کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی تفتیش میں مبینہ کوتاہی، ذمہ داری اور دیگر متعلقہ معاملات سے متعلق حتمی صورتحال سامنے آئے گی۔
_Follow For More Updates_
👇https://whatsapp.com/channel/0029Va8CgY096H4VmBAKhu12
Category
Website
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Hamqadam Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.