Swat TV

Swat TV

Share

Swat TV is a social media source for solving social, political issues of the people

04/10/2026

جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیرِ اہتمام روڈ کارواں کا کبل میں اختتام پذیر

کبل (حبیب خان)جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیرِ اہتمام نکالے گئے روڈ کارواں کا کبل چوک میں اختتامی جلسہ منعقد ہوا۔ اس اختتامی نشست سے جماعت اسلامی کے مرکزی و مقامی قائدین عنایت اللہ خان، محمد حلیم باچا اور حافظ اسرار احمد نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی اور دیگر تمام ظالمانہ ٹیکسز ختم کر کے پٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔آئی پی پیز (IPPs) کے ساتھ کیے گئے ناجائز معاہدے منسوخ کر کے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔
ملاکنڈ ڈویژن پر عائد تمام ٹیکسز کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔آٹا اور چینی مافیا کا قلع قمع کیا جائے اور روٹی کی قیمتوں کو غریب عوام کی پہنچ میں لایا جائے۔افسر شاہی (بیوروکریسی) کو دی جانے والی بے جا مراعات و سہولیات فوراً ختم کی جائیں۔

04/10/2026

محسن نقوی لاہور سے پشاور پہنچ گئی

04/10/2026

سہیل آفریدی اب وزیراعلی نہیں رہیں گے؟محسن نقوی

04/10/2026

سوات،ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے ون ویلنگ، کمسن ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

04/10/2026

چکدرہ میں ٹریڈرز یونین آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس؛ تفصیلات ویڈیو میں دیکھیں ترجمان ڈاکٹر خالد محمود گجر

03/10/2026

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، کنٹینر اور سہیل آفریدی کا اسکواڈ لکی مروت روانہ

03/10/2026

افسوسناک خبر
​سوات: بٹورہ میاں بابا میں زمین کے تنازع پر خونریز تصادم، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
​سوات (خصوصی رپورٹ): سوات کے علاقے بٹورہ میاں بابا میں زمین کے دیرینہ تنازع پر دو فریقین کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں ایک فریق کے باپ بیٹا جبکہ دوسرے فریق کی ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ اس ہولناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور فضائے سوگوار ہے۔
​اطلاعات کے مطابق زمین کی ملکیت پر پیدا ہونے والا تلخ کلامی کا واقعہ دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں موقع پر ہی تینوں افراد دم توڑ گئے۔
​واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مزید ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

02/10/2026

افواج پاکستان کی سعودی عرب کیخلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور اظہار برہمی
سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے بھرپورعزم کا اعاد،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس

01/10/2026

اللّہ پاک مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین🤲

01/10/2026

ٹیپو شہید سکول اینڈ کالج گل جبہ کبل میں اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر، ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم، نمایاں کارکردگی پر اساتذہ اور صحافیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

کبل سوات (حبیب خان) ٹیپو شہید سکول اینڈ کالج گل جبہ کبل سوات میں اسپورٹس فیسٹیول خزاں 2026 اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ بہترین کارکردگی پر اساتذہ اور صحافیوں لعل شیرخان، عبدالسلام، عبداللہ خان، حبیب خان اور حبیب احمد کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول ادارے کی ایک خوبصورت روایت ہے، جس کا مقصد طلبہ کو طویل اور مصروف تعلیمی سرگرمیوں کے بعد جسمانی طور پر صحت مند، تندرست اور ذہنی طور پر تازہ دم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر امتحان کے بعد کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ میں کھیلوں کا شوق پیدا ہو اور وہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں۔سید عبداللہ شاہ نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول خزاں 2026 میں طلبہ نے بہترین کھیل، بھرپور جوش و جذبے اور مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کا مقصد صرف نئی نسل کو تعلیم دینا نہیں بلکہ ان کی ایسی تربیت کرنا بھی ہے کہ وہ مستقبل میں معاشرے کے لیے ایک مثبت قوت بنیں۔ طلبہ میں علم کے ساتھ کردار، اخلاق، برداشت، تعاون، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرنا بھی تعلیمی ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے فیسٹیول کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام منتظمین نے انتہائی لگن اور جانفشانی سے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے اختتام کے بعد اب اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں، محنت کو اپنا شعار بنائیں اور علم و کردار کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ملک و قوم کی قیادت کے لیے خود کو تیار کریں۔ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ نے اپنے خطاب کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طلبہ کو علم، کردار اور انسانیت کی دولت سے مالا مال فرمائے اور انہیں ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ بنائے۔
تقریب کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور صحافیوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Telephone

Website

Address

Mingora Swat
Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Mingora.