Bazm e Saeed Multan

Bazm e Saeed Multan

Share

" Welcome to Bazm-e-Saeed – the official literary & intellectual forum of Jamia Anwar-ul-Uloom International Islamic University, Multan.

Dedicated to nurturing students’ talents, promoting knowledge & literature, and inspiring young minds."

09/09/2026
Photos from Bazm e Saeed Multan's post 07/09/2026

الحمدللہ رب العالمین 7 ستمبر 2026ء بروز سوموار ، عیدگاہ شریف کے شعبہ حفظ کے منتخب طلبہ کے مابین منعقد ہونے والے مقابلے کے خوبصورت مناظر۔

شعبہ تحفیظ القرآن میں زیرِ تعلیم طلبہ کے درمیان یہ مقابلہ ہر ڈیڑھ ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد طلبہ میں قرآنِ کریم کی تلاوت کے دوران خوبصورت لب و لہجہ، تجوید و قراءت کے بنیادی قواعد میں پختگی، باہمی مسابقت کا صحت مند جذبہ اور علمی و دینی سرگرمیوں میں مزید بہتری پیدا کرنا ہے۔

ایسے تعلیمی و تربیتی مقابلے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں محنت، پابندی، تسلسل اور علمی ذوق کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے تاکہ تمام طلبہ مزید شوق و محنت کے ساتھ قرآنِ کریم کی تعلیم و حفظ کے سفر کو جاری رکھیں۔

الحمدللہ! غزالی زماں امام اہلسنت حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمۃ اللہ علیہ کی عظیم علمی یادگار جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان میں حفظِ قرآن کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت اور علمی و فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس عظیم دینی ادارے کی دینی و تعلیمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اس کے وابستگان کو مزید اخلاص و استقامت عطا فرمائے اور تمام طلبہ کو قرآنِ کریم کا سچا خادم، حافظ اور عملی پیکر بنائے۔ آمین۔

07/09/2026

یوم تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ۔
تاجدارِ ختم نبوت زندہ باد زندہ باد ❣️

Photos from Bazm e Saeed Multan's post 06/09/2026

جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان کے زیرِ اہتمام شعبہ تحفیظ القرآن کی مختلف کلاسوں کے مابین منعقد ہونے والے مقابلے کے خوبصورت مناظر۔

شعبہ تحفیظ القرآن میں زیرِ تعلیم طلبہ کے درمیان یہ مقابلہ ہر ڈیڑھ ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد طلبہ میں قرآنِ کریم کے دوران تلاوت خوب صورت لب و لہجہ اور بنیادی قواعد میں پختگی کو مزید بہتر کرنا، باہمی مسابقت کا صحت مند جذبہ پیدا کرنا اور ان کی علمی و دینی سرگرمیوں کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔

ایسے تعلیمی و تربیتی مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ انہیں محنت، پابندی، تسلسل اور علمی ذوق کی طرف راغب کرتے ہیں۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے تاکہ سب طلبہ مزید شوق و محنت کے ساتھ قرآنِ کریم کی تعلیم و حفظ کے سفر کو جاری رکھیں۔

الحمدللہ! غزالی زماں امام اہلسنت حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی عظیم علمی یادگار جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان میں حفظِ قرآن کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی وروحانی تربیت اور علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس ادارے کی دینی و تعلیمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور تمام طلبہ کو قرآنِ کریم کا سچا خادم اور عملی پیکر بنائے۔ آمین۔

.

28/08/2026

جمعہ مبارک ❣️

27/08/2026

کاروان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم 2026ء

27/08/2026

کاروان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم 2026
علامہ سید ارشد سعید کاظمی دامت برکاتہم العالیہ

27/08/2026

سالانہ عظیم الشان کاروان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم 2026ء
زیر قیادت: شیخ الاسلام و المسلمین حضرت علامہ سید ارشد سعید کاظمی صاحب ۔
جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان تا مزار پر انوار حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمۃ اللہ علیہ ۔

26/08/2026

إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلَّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا

"اللهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَمولنا مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفى بَدِيعِ الْعَطَاءِ وَبَحْرِ الْوَفَاءِبَدِيعِ الْجَمَالِ وَبَحْرِ الشَّفَاءِسیدنا ابي الزَّهْرَاء وآلہ وَبَارِكْ وَسَلَّم"

تمام اہل اسلام کو جان عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارک ہو ❣️

Telephone

Address

Jamia Islamia Arabia Anwar Ul Aloom New Multan
Multan
66000