Multan Weather Forum

Multan Weather Forum

Share

Multan Daily Weather Updates will be given here. Weather enthusiast & Lover �

16/09/2026

🔴 ملتان #خوشگوار صبح۔ الحمدللہ رات کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی جبکہ شمال سے ہوائیں وقتا وقتا چلتی رہیں۔ درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ۔ 🌳

🔺 آج شام سے سسٹم باقاعدہ #ایکٹیو ہوگا۔ دوپہر/شام #ملتان گرج چمک والے بادل بن سکتے اور کہیں کہیں بارش کے امکانات۔
اس کے ساتھ ساتھ آج لیٹ نائٹ سے کل صبح کے دوران مختلف علاقوں میں بارش کے اچھے امکانات۔
بارش کی شدت کہیں درمیانی کہیں #تیز ہوگی جبکہ ہواؤں کی رفتار 40/65 کلومیٹر تک ہوگی۔
سلسلہ کل رات تک ملتان وقتا وقتا اثر کرتا رہے گا جس سے 2/3 بارش کے راونڈ لگ سکتے۔ 🌹🌺

🔴 آج دوپہر سے رات کے دوران قادرپوراں، خانیوال، کبیروالہ، عبدالحکیم، مخدوم رشید، جہانیاں، میاں چنوں، وہاڑی، بورےوالہ، میلسی، لودھراں، دنیاپور، بستی ملوک، کہروڈپکا، بہاولپور، شجاع آباد، جلالپور پیروالہ بھی بارش کے امکانات۔ 🌈

اللہ ہر طرف اپنی رحمت والی بارشیں برساۓ ☔🌧️
واللہ اعلم

15/09/2026

بارشوں کے سلسلے کی آمد۔
ڈی جی خان ڈویژن مختلف علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش۔
ملتان رات ٹھنڈی ہوائیں سرپرائز مل سکتا۔

15/09/2026

🟣 بارشوں کا سلسلہ اپنا پھیلاؤ بڑھاتے ہوۓ۔ اس وقت کوہ سلیمان، وسطی/بالائی پنجاب مختلف علاقوں میں ٹھنڈرسٹورم بن رہے۔

🔴 ملتان کل اور پرسوں بارش کے بہتر امکانات۔ اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی کہیں تیز بارش ہو سکتی۔
کل دوپہر/شام سے پرسوں رات تک ملتان بارش کے 2/3 راونڈ لگ سکتے۔

🔺 کوہ سلیمان پر اس وقت ڈویلپمنٹ ہو رہی جو شام/رات تک میدانی علاقوں پر پہنچ سکتی۔ اگر شدت رہی تو کوہ سلیمان سے ملحقہ کچھ علاقوں میں شام کو بھی بارش ہو سکتی ہے۔

15/09/2026

پھر کون کون ملتان بارش کا انتظار کر رہا۔
اصل سپیل تو کل/پرسوں ہوگا۔ اس دوران ملتان ایک اچھی بارش کی امید
واللہ اعلم
☔🌧️⚡

15/09/2026

ایڈمن کے حالات۔ 😬😜
صبح صبح موڈ خراب ہوگیا۔ ملتان گزشتہ رات تک جو 70 فیصد تک بارش کے چانسز تھے آج صبح 40 فیصد پر آگئے۔
اللہ اپنی رحمت کی بارش برساۓ۔ سسٹم کی شدت میں کچھ کمی آ رہی

15/09/2026

ملتان آج موسم زیادہ تر صاف گرم رہے گا۔
دوپہر کہیں کہیں بادل بن سکتے ہیں۔
درجہ حرارت 36/38 جبکہ مشرق سے ہلکی ہوائیں۔
🌳🌤️

14/09/2026

ان شاء اللہ اچھا سپیل ہوگا۔ سب کو اپنے حصے کی بارش ملے گی۔ کہیں زیادہ کہیں نارمل 🌹🌺
بدھ رات سے جمعہ بارش کے 70 فیصد تک چانسز

https://whatsapp.com/channel/0029VbB08vML7UVbQZ7OnE14

14/09/2026

🔺 خلیج بنگال سے #نمی والی ہوائیں ملک کے بالائی/جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہیں جبکہ آج سے #مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے زیراثر اگلے 3/4 دن ملک کے مختلف علاقوں میں #آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع۔

🔺 #ملتان کل سے اس سلسلے کے اثرات شروع ہوں گے۔ کل دوپہر کہیں کہیں گرج چمک والے بادل بن سکتے اور بارش کے کچھ امکانات۔
بدھ/جمعرات اس سلسلے سے سب سے اچھے امکان۔ اس دوران شہر میں تیز ہوائیں گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی کہیں #موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ ہواؤں کی رفتار 50/75 کلومیٹر تک جا سکتی۔
اگر طاقتور ٹھنڈرسٹورم بنے تو چند مقامات پر #ژالہ باری بھی ہو سکتی۔ بارش سے جاری گرمی #حبس کا زور ٹوٹ جاۓ گا۔ درجہ حرارت میں 3/5 سینٹی گریڈ کمی متوقع۔

🔺 #جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کل سے جمعہ کے دوران بارش کے امکانات رہیں گے۔
قادرپوراں، خانیوال، عبدالحکیم، کبیروالہ، جہانیاں، میاں چنوں، بورےوالہ، وہاڑی، میلسی، ٹبہ سلطان، دنیاپور، بستی ملوک، شجاع آباد، جلالپور، بہاولپور، لودھراں، کہروڈ پکا، حاصلپور، چشتیاں، بہاولنگر، چولستان، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، لیہ، تونسہ، کوہ سلیمان، شاہ جمال، خان گڑھ، روہیلانوالی، علی پور، جتوئی، جامپور، کوٹ چھٹہ، راجن پور، احمدپور، لیاقت پور، ظاہر پیر، خان بیلا، خانپور، رحیم یار خان کہیں درمیانی کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی۔

اللہ اپنی رحمت والی بارشیں برساۓ واللہ اعلم

13/09/2026

ملتان حبس کی واپسی۔ شہر اس وقت فیل لائک 44 سینٹی گریڈ۔
پرسوں کچھ چانسز جبکہ بدھ/جمعرات گرج چمک کے ساتھ بارش کے قوی امکانات
☔🌧️

13/09/2026

ملتان آنے والے دنوں کا موسم لائیو ☔🌧️
پھر تیار ییں سب جنوبی پنجاب کافی عرصے بعد بارشوں کا اچھا سپیل آ رہا ان شاء اللہ۔

اللہ رحمت کی بارش برساۓ واللہ اعلم

Website

Address

Multan