My Views

My Views

Share

Time is money, so earn money for yourself , Prove that honey

02/02/2026

゚viralシ

02/02/2026

پاکستان نے کہا : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں نہیں کھیلیں گے.

جواب آیا : سری لنکا میں کھیل لیجیے. بھارت آپ سے کھیلنے سری لنکا چلا جائے گا.

پاکستان نے کہا اچھا سوچتے ہیں.

کئی دن سوچ بچار میں گزر گئے. ورلڈ کپ کا مالیاتی پہلو بہت بڑی حد تک اس ہاں یا ناں سے جڑا تھا. کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کی بات ہی اور ہوتی ہے.

سب کی نظریں ادھر تھیں کہ پاکستان کیا کرتا ہے

پھر پاکستان نے کہا : ٹھیک ہی کھیلیں گے، سب سے کھیلیں گے پر بھارت سے نہیں کھیلیں گے.

پورے ٹورنامنٹ کا مالیاتی پہلو پاکستان نے رافیل بنا کر بھیجوا دیا.

بنگلہ دیش نے بھارت جانے سے انکار کر دیا . پاکستان نے بھارت سے کھیلنے سے انکار کر دیا.

یاد رہے کہ کھیل کے اندر اس کھیل کی شروعات بھارت نے کی تھیں. پاکستان نے صرف رافیل کی راکھ سے اس کھیل کی مانگ میں سیندور بھرا ہے.

01/02/2026

ˢᵘⁿᵈᵃʸ ˢᵖᵉᶜⁱᵃˡ

*ایک صاحب لکھتے ہیں*
ایک دہی بھلے، فروٹ چاٹ کی دکان پر چاٹ کی اقسام بمعہ قیمت فہرست آویزاں تھی جس پر لکھا تھا۔

1. *سادہ چاٹ* .... 50 روپے
2. *اسپیشل چاٹ* .... 60 روپے
3. *ایکسٹرا اسپیشل چاٹ* .... 70 روپے
4. *ڈبل ایکسٹرا اسپیشل چاٹ* .... 80 روپے
5. *سنڈے اسپیشل چاٹ* .... 100 روپے

میں نے سوچا روزانہ یہ مختلف قسم کی چاٹ کا ذائقہ چکھنا چاہیے۔

تین چار دن میں احساس ہوا کہ ذائقہ تو ایک ہی ہے کوئی فرق نہیں ہے۔

دکاندار سے پوچھا کہ بھائی یہ کیا ماجرا ہے۔

*تو وہ بولا*
*سادہ چاٹ* ، ایسے ہی پلیٹ میں دے دی جاتی ہے۔

*اسپیشل چاٹ* ، چمچہ دھو کے دی جاتی ہے۔

*ایکسٹرا اسپیشل چاٹ* ، چمچہ اور پلیٹ دھو کے دی جاتی ہے۔

*ڈبل ایکسٹرا اسپیشل چاٹ* ، ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ میں اپنے ہاتھ بھی دھو کے دیتا ہوں۔

میں نے پوچھا بھائی یہ *سنڈے* *اسپیشل چاٹ* میں کیا ہوتا ہے؟
تو وہ بولا سنڈے یعنی اتوار کو
میں خود نہا کر آتا ہوں۔ 😅

Category

Telephone

Address

Aziz Colony Multan
Multan
60000