Telecom Retailer's Association Multan

Telecom Retailer's Association Multan

Share

we are doing work on retailers right

26/07/2026

تنظیمی رابطہ مہم جاری ہے اور اس کے تحت آج ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر *محمد وکیل انجم* اور مرکزی جنرل سیکرٹری *بلال قریشی* نے مختلف سیکٹرز کا بھرپور دورہ کیا۔ دوران دورہ، انہوں نے متعدد موبائل ریٹیلز کی دکانوں پر جا کر دکاندار بھائیوں سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں نہ صرف ریٹیلرز کو درپیش مسائل پر کھل کر بات چیت کی گئی بلکہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ تنظیم کے استحکام پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر خصوصی طور پر اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ سیکٹرز کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جس سے نہ صرف تنظیم کی طاقت میں اضافہ ہوگا بلکہ ریٹیلرز کے مسائل کا مؤثر طریقے سے حل بھی ممکن ہوگا۔ علاوہ ازیں، تنظیم کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور آنے والے وقت کے لیے بنائے گئے منصوبوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

مرکزی قیادت نے اپنے عزم کو دہرایا کہ ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ہر ریٹیلر کی آواز بن کر ان کے جائز حقوق کے تحفظ کی کوششوں کو جاری رکھے گی۔ مسائل کے حل اور باہمی اتحاد کو فروغ دینے کی غرض سے کی جانے والی کوششیں جلد ہی رنگ لاہیں گی۔ ہم تمام ریٹیلر بھائیوں کا پرتپاک استقبال، محبت اور بھرپور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یقیناً اسی جذبۂ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ ہم اپنی تنظیم کو مزید مؤثر اور طاقتور بنائیں گے۔

*محمد وکیل انجم*
مرکزی صدر
*بلال قریشی*
مرکزی جنرل سیکرٹری

*ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان*

15/07/2026

Exactive member Telecom trailer association Multan
Mr Fahad Ahmed Khan yusufzai

Beloved Brothers and Colleagues
Humble request for Vote and Support
Finance secretary DBA Multan 26/27

15/07/2026

*بسم اللہ الرحمن الرحیم*

*ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے یوفون 4G کی بہتر ہوتی سروسز پر اظہارِ اطمینان*

*الحمدللہ*،
چند روز قبل یوفون کے معزز *وائس پریزیڈنٹ صاحب* نے صدر محمد وکیل انجم اور جنرل سیکرٹری ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان، بلال قریشی سے ملاقات کے دوران مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹیلی نار اور یوفون کے نیٹ ورکس کے انضمام کے بعد بالخصوص ملتان سمیت مختلف علاقوں میں نیٹ ورک کوریج اور انٹرنیٹ اسپیڈ میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے صارفین کو پہلے سے بہتر سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔

اسی سلسلے میں کمپنی کی جانب سے مظفرآباد پل، ملتان پر کیے گئے حالیہ اسپیڈ ٹیسٹ کے نتائج بھی شیئر کیے گئے، جو اس بہتری کی ایک مثبت جھلک پیش کرتے ہیں۔

ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان ہمیشہ ایسی مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتی ہے جو صارفین، ریٹیلرز اور ٹیلی کام سیکٹر کے لیے فائدہ مند ہو۔ ہماری تمام ریٹیلرز برادری سے گزارش ہے کہ بہتر ہوتی سروسز سے متعلق درست اور مثبت آگاہی اپنے صارفین تک پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

ہم صدر محمد وکیل انجم، جنرل سیکرٹری بلال قریشی اور ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان کی پوری ٹیم کی جانب سے یوفون کے ساتھ مثبت تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ کمپنی بھی ریٹیلرز کے مسائل کے حل، بہتر کمیشن، مضبوط سپورٹ اور معیاری سروسز کی فراہمی کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی۔

*آئیں! مل کر ایک مضبوط نیٹ ورک، مطمئن صارف اور کامیاب ریٹیلر کے سفر میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔*

محمد وکیل انجم
مرکزی صدر، ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان

بلال قریشی
مرکزی جنرل سیکرٹری، ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن ملتان.

For more information contact .
03055731111
03002255888

Address

SHER SHA Road AZIZ HOTAL CHONK CANTT
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Telecom Retailer's Association Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Multan.