MISRA

MISRA

Share

"مصرع"

18/01/2026
30/03/2025

ہر کوئی اپنوں سے ملتا ہے گلے عید کے دن
میں کہاں ڈھونڈوں تجھے سینے لگاؤں کیسے

دلاور حسین دلاور 🥀

29/01/2025

ازل سے ڈھونڈتا پھرتا تھا 'دیں' بقا کا نشاں
پھر ایک دن اسے زہرا (س) کا گھر دکھائی دیا

دلاور حسین دلاور🥀

21/01/2025

دل کی اک نادانی لکھ
غم کی رات سہانی لکھ

پہلے اپنا نام مٹا۔۔!!
پھر دنیا کو فانی لکھ

دنیا سے سمجھوتہ کر
اپنے خون کو پانی لکھ

سانسوں کا انداز پرکھ
ہر شے آنی جانی لکھ

میرے زخم کو تازہ کر
کوئی بات پرانی لکھ

اک دن تو بھی روئے گا
یہ غم بھی امکانی لکھ

میں بھی بکنے آیا ھوں
مجھ کو یوسف ثانی لکھ

اس چہرے پہ آج شکیل
آنکھوں کی حیرانی لکھ

ڈاکٹر شکیل پتافی

Category

Telephone

Address

Multan

Opening Hours

Saturday 09:00 - 14:00
Sunday 09:00 - 17:00