ExperTax

ExperTax

Share

Professional tax consultant specialized in tax registration, income and sales tax return submissions

23/09/2026

ہم دیکھ رہے تھے چارجنگ سیکشن 4 کی چار باتیں جس میں لاء کہتا ہے ہر "پرسن" ہر "سال" "ٹیکس ایبل انکم" پر "اپلیکیبل ٹیکس ریٹس" کے حساب سے ٹیکس دے گا۔
ہم نے "سال" کو اچھی طرح سمجھ لیا۔ اب آتے ہیں "پرسن" کی طرف۔ اگر میں آپ سے پوچھوں کہ پرسن کا کیا مطلب ہے آپ اپنے آپ کو پرسن کہیں گے مجھے پرسن کہیں گے لیکن ٹیکس کے قوانین کی اپنی جاگیر ہے اور وہ کہتے ہیں ہمارے پرسن میں جسمانی وجود والے ہی فال نہیں کرتے بلکہ ہمارے پرسن کی تعریف میں قانونی وجود والے بھی شامل ہیں۔
آپ ایک فرد کو پرسن سمجھتے ہو میرے پرسن سات طرح کے ہیں۔ ایک "فرد" بھی پرسن ہے ، ایک "کمپنی" بھی پرسن ہے ، ایک "پارٹنر شپ فرم" بھی پرسن ہے ، "وفاقی حکومت" بھی پرسن ہے، "فارن گورنمنٹ" بھی پرسن ہے ، "پولیٹٰکل سب ڈیویژن آف فارن گورنمنٹ" بھی پرسن کی تعریف میں شامل ہے اور اگر کوئی "پبلک انٹرنیشنل آرگنائزیشن" ہے تو وہ بھی پرسن ہے.
گذشتہ پوسٹ کمنٹ سیکشن میں لگا رہا ہوں

Photos from ExperTax's post 23/09/2026

SPECIAL PROCEDURE FOR TAXATION OF PERSONS EARNING INCOME FROM REMUNERATIVE SOCIAL MEDIA CONTENT

23/09/2026

ایف بی آر کی تڑیاں ۔۔ کہ ٹیکس پئیر ایکسٹینشن کی توقع نہ رکھے

Photos from ExperTax's post 22/09/2026

سیلز ٹیکس میں Limitation کی خلاف ورزی: ٹربیونل نے تینوں Assessment Orders ختم کر دیے
2026 SLD 4018 — ٹربیونل کراچی کا اہم فیصلہ

کیس: M/s New Ghani Sons Karachi بنام Deputy Commissioner Inland Revenue، کراچی.
اس کیس میں ٹیکس پیئر کے خلاف تین مختلف ٹیکس ادوار کے لیے سیلز ٹیکس اسیسمنٹ آرڈرز جاری کیے گئے۔ محکمہ نے مبینہ طور پر کم ظاہر کردہ سیلز پر سیلز ٹیکس، جرمانہ اور ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا۔
ٹیکس پیئر نے مؤقف اختیار کیا کہ:
مبینہ Suppressed Sales کو مناسب تفصیلات اور ثبوت کے ساتھ Confront نہیں کیا گیا۔
بعض ٹیکس ادوار کے لیے شوکاز نوٹس ہی ریکارڈ پر موجود نہیں تھا۔
اسیسمنٹ آرڈرز Section 11(5) میں مقررہ مدت گزرنے کے بعد جاری کیے گئے۔
کمشنر اپیلز نے معاملہ دوبارہ کارروائی کے لیے افسر کو واپس بھیج کر اپنے قانونی اختیار سے تجاوز کیا۔
1۔ کمشنر اپیلز معاملہ دوبارہ کارروائی کے لیے واپس نہیں بھیج سکتے
ٹربیونل نے قرار دیا کہ Section 45B(3) of the Sales Tax Act, 1990 کے تحت کمشنر اپیلز کو معاملہ ازسرِنو اسیسمنٹ کے لیے واپس بھیجنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔
اگر کمشنر اپیلز افسر کو یہ ہدایت دے کہ:
مبینہ Suppressed Sales کو مخصوص تفصیلات کے ساتھ دوبارہ Confront کیا جائے؛
ریکارڈ فراہم کیا جائے؛
ٹیکس پیئر سے نیا جواب لیا جائے؛
اور معاملہ دوبارہ طے کیا جائے؛
تو ایسی ہدایت اپنی اصل نوعیت میں Remand ہی ہوگی، چاہے اسے کسی دوسرے نام سے بیان کیا گیا ہو۔
ٹربیونل نے اس حوالے سے M/s Seven Star Sugar Mills (2026 SCMR 69) اور دیگر عدالتی فیصلوں کے اصولوں کو مدِنظر رکھا۔
2۔ Section 11(5) کے تحت Limitation لازمی ہے
ٹربیونل نے واضح کیا کہ Section 11(5) کے تحت دو الگ مدتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
پہلی مدت: متعلقہ مالی سال کے اختتام سے پانچ سال کے اندر شوکاز نوٹس جاری ہونا چاہیے۔
دوسری مدت: شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد اسیسمنٹ آرڈر 120 دن کے اندر جاری ہونا چاہیے۔
اس مدت میں زیادہ سے زیادہ 90 دن کی توسیع صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب:
کمشنر کی طرف سے قانونی اختیار استعمال کیا جائے؛
توسیع کی وجوہات تحریری طور پر ریکارڈ کی جائیں؛
اور قانون میں دی گئی شرائط پوری ہوں۔
صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ معاملہ ٹیکس فراڈ سے متعلق ہے۔
3۔ پہلے ٹیکس ادوار میں نوٹس ہی وقت گزرنے کے بعد جاری نہیں ہو سکتا تھا
ٹیکس پیئر کے ریکارڈ 11 دسمبر 2023 کو قبضے میں لیے گئے، جبکہ محکمہ کا مؤقف تھا کہ اسی ریکارڈ سے مبینہ خلاف ورزی کا علم ہوا۔
ٹربیونل نے قرار دیا کہ جس معلومات کی بنیاد پر کارروائی شروع کی گئی، وہ خود شوکاز نوٹس کے ممکنہ اجرا کے بعد حاصل ہوئی۔ اس لیے متعلقہ ٹیکس ادوار کے لیے قانونی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی تھی۔
چنانچہ بعد میں جاری ہونے والی کارروائی Limitation کی پابندی سے بچ نہیں سکتی تھی۔
4۔ باقی ٹیکس ادوار میں بھی 120 دن کی مدت پوری نہیں ہوئی
دیگر ٹیکس ادوار کے لیے شوکاز نوٹس 10 جنوری 2024 کو جاری کیے گئے، جبکہ اسیسمنٹ آرڈرز 13 اگست 2024 کو جاری ہوئے۔
اس طرح تقریباً 216 دن گزر گئے۔
محکمہ کی جانب سے کوئی ایسا مؤثر توسیعی آرڈر ریکارڈ پر پیش نہیں کیا گیا جس کے ذریعے 120 دن کی قانونی مدت میں اضافہ کیا گیا ہو۔
ٹربیونل نے قرار دیا کہ اضافی 90 دن خودبخود دستیاب نہیں ہوتے۔ اس کے لیے قانون کے مطابق باقاعدہ توسیع اور تحریری وجوہات ضروری ہیں۔
5۔ Tax Fraud کا الزام Limitation ختم نہیں کرتا
محکمہ نے Tax Fraud کی بنیاد پر Limitation کے اعتراض کا جواب دینے کی کوشش کی، لیکن ٹربیونل نے واضح کیا کہ صرف کسی کارروائی کو Tax Fraud کا نام دے دینے سے قانونی مدت ختم نہیں ہو جاتی۔
اگر Limitation میں توسیع کے لیے قانون کے مطابق کوئی درست آرڈر موجود نہ ہو تو اسیسمنٹ آرڈر مقررہ مدت سے باہر ہونے کی صورت میں قانونی تحفظ حاصل نہیں کر سکتا۔
ٹربیونل کا فیصلہ
ٹربیونل نے تینوں اسیسمنٹ آرڈرز کو Limitation کی وجہ سے غیر مؤثر اور کالعدم قرار دے کر ختم کر دیا۔
چونکہ بنیادی اسیسمنٹ آرڈرز ختم ہو گئے، اس لیے ان کے نتیجے میں عائد کیے گئے:
Section 33(13) کے تحت جرمانے؛
Section 34 کے تحت ڈیفالٹ سرچارج؛
بھی ختم کر دیے گئے۔
ٹربیونل نے مبینہ Suppressed Sales کے میرٹ پر حتمی فیصلہ نہیں دیا، کیونکہ Limitation کے معاملے پر ہی اپیلیں نمٹا دی گئی تھیں۔ تاہم، فیصلے میں یہ مشاہدہ بھی موجود ہے کہ مبینہ Suppressed Sales کو مناسب تفصیلات اور ثبوت کے ساتھ Confront نہیں کیا گیا تھا۔
اہم قانونی سبق
سیلز ٹیکس کی کارروائی میں صرف Tax Demand پیدا کرنا کافی نہیں۔ محکمہ کو:
قانونی مدت کے اندر شوکاز نوٹس جاری کرنا ہوگا؛
مقررہ مدت میں اسیسمنٹ مکمل کرنا ہوگی؛
توسیع کی صورت میں قانونی شرائط پوری کرنا ہوں گی؛
ٹیکس پیئر کو مخصوص الزامات اور متعلقہ مواد سے مناسب طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔
Limitation قانون کی لازمی شرط ہے، محض رسمی کارروائی نہیں۔
حوالہ: M/s New Ghani Sons Karachi v. Deputy Commissioner Inland Revenue — 2026 SLD 4018, Appellate Tribunal Inland Revenue, Karachi Bench-IV.

22/09/2026

Agricultural Tax Return

21/09/2026

ڈی سی ویلیوایشن چیک کرنے کا طریقہ
زمین، پلاٹ یا مکان کی رجسٹری سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس پراپرٹی کی DC Valuation (سرکاری مقررہ مالیت) کتنی ہے، کیونکہ یہ بعض سرکاری فیسوں اور اسٹامپ ڈیوٹی کے حساب میں استعمال ہوتی ہے۔
آن لائن چیک کرنے کا مرحلہ وار طریقہ:
مرحلہ 1:
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کی ویب سائٹ کھولیں اور Calculate DC Valuation کا آپشن منتخب کریں۔
مرحلہ 2:
زمین کی نوعیت منتخب کریں:

• Urban
یا
• Rural
مرحلہ 3:
درج ذیل معلومات منتخب/درج کریں:

District
Tehsil
Town/City
Qanoongoee
Mouza
Revenue Circle
مرحلہ 4:
پراپرٹی کی نوعیت اور درجہ بندی منتخب کریں، مثلاً:

Residential
Commercial
Agricultural
وغیرہ
مرحلہ 5:
پراپرٹی کی پیمائش درج کریں۔ سسٹم میں زمین کی قیمت معلوم کرنے کے لیے Property Area، Khasra یا Square No. کے ذریعے معلومات درج کرنے کے آپشنز موجود ہیں۔
مرحلہ 6:
ضروری معلومات مکمل کرنے کے بعد Find Land Rate / Calculate کریں۔

سسٹم متعلقہ علاقے کا DC Rate اور زمین کی DC Valuation ظاہر کرتا ہے۔
اہم بات:
DC Rate ہر علاقے کے لیے ایک جیسا نہیں ہوتا۔ زمین کی نوعیت، مقام، درجہ بندی اور دیگر متعلقہ تفصیلات کے مطابق ویلیوایشن مختلف ہو سکتی ہے۔
رجسٹری سے پہلے یہ معلومات ضرور چیک کریں:
تازہ فردِ ملکیت
خسرہ/کھیوٹ کی درست تفصیل
زمین کی نوعیت
DC Valuation
متعلقہ سرکاری فیس اور ڈیوٹیز
یاد رکھیں: DC Valuation اور اصل مارکیٹ قیمت ایک ہی چیز نہیں ہیں۔ DC Valuation سرکاری مقررہ ویلیوایشن ہے؛ مارکیٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت کی قیمت اس سے مختلف ہو سکتی ہے۔

21/09/2026

انکم ٹیکس آرڈیننس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہ قانون کی اس کتاب میں کچھ سیکشنز ہوتے ہیں انہیں چارجنگ سیکشن کہا جاتا ہے ، یعنی یہ وہ والے سیکشنز ہوتے جو ٹیکس لگاتے ہیں ۔ اس سے آگے والے کچھ سیکشنز ہیں جو اسیسمنٹ کے سیکشنز ہیں جو اسیس کرتے ہیں آپ کی آمدنی کتنی ہے ٹیکس کتنا ہے اس سے آگے بڑھتے ہیں تو ریکوری والے سیکشنز آتے ہیں یعنی اسیسمنٹ ہوگئی اب ڈیپارٹمنٹ کا اگلا اختیار ہے کہ مسٹڑ اے بی سی کا اتنا ٹیکس تو اسیس کرلیا اب اس ٹیکس کو ریکور کیسے کرنا ہے۔
آپ سیکوئنش میں دیکھیں تو چارجنگ سیکشن ، پھر اسیسمنٹ سیکشن اس کے بعد ریکوری سیکشنز۔۔ اسیسمنٹ اور ریکوری سیکشنز کو کو ملا کر مشینری سیکشنز بھی کہتے ہیں
تو انکم ٹیکس میں جو چارجنگ سیکشن ہے وہ سیکشن 4 ہے آج اس پر ایک نظر دوڑاتے ہیں۔ یہی سیکشن ہے جس کی مدد سے انکم ٹیکس کی عمارت کی بنیادیں ڈلتی ہیں
انکم ٹیکس لگے گا ، ہر سال، ہر پرسن کے ٹیکس ایبل انکم پر اپلیکیبل ٹیکس ریٹس پر
ٹیکس پڑھاتے ہوئے میں اپنے سٹوڈنٹس کو ایک فضول سا شعر سنایا کرتا ہوں جو بچپن میں ڈایجسٹس میں پڑھ کر بلاوجہ دکھی محسوس کرتا تھا ۔ شعر کچھ اس طرح ہے
غم کی جاگیر وراثت میں ملی ہے مجھ کو
اپنی جاگیر میں رہتا ہوں نوابوں کی طرح
جیسے ایک عاشق نامراد اپنی غم کی جاگیر میں نوابوں کی طرح رہتا ہے اسی طرح ٹیکس لا بھی اپنی جاگیر میں نواب ہی ہے۔ اب آپ پوچھیں گے کیسے؟
آپ یہی اوپر لکھی گئی باتیں پڑھیں کہ ٹیکس لگے گا "ہر سال" اگر میں آپ سے پوچھوں کہ سال کا کیا مطلب ہے ؟ آپ کہیں گے بارہ مہینے کا عرصہ جو 31 دسمبر کو ختم ہو وہ سال ہے۔
ٹیکس قوانین جو اپنی جاگیر میں نوابوں کی طرح رہتے ہیں اس موقعے پر کہیں گے ہمارے تو سال ہی تین طرح کے ہیں۔ ہمارا ایک نارمل سال ہے، ایک سپیشل سال ہے ایک ٹرانزیشنل سال ہے ۔۔
نارمل سال بارہ مہینوں کی مدت جو 30 جون کو کلوز ہو یہ ہمارا نارمل سال ہے۔ بارہ مہینے کا عرصہ جو 30 جون کے علاوہ کسی ڈیٹ کو کلوز ہو وہ سپیشل ٹیکس ائیر ہے ۔ کچھ پرسنز کو تو خود سے آرڈینینس میں اجازت ہے وہ سپیشل سال کو بطور سال استعمال کریں اس کے علاوہ کسی خآص پرسن کی کوئی ضرورت ہو تو کمشنر کو اپنی کمپیلنگ نیڈ لکھ کر بتاتا ہے کہ ازراہ کرم مجھے نارمل سے سپسیشل سپیشل سے نارمل میں جانے دیں۔ اگر کمشنر مان جائے تو ٹھیک نہیں تو بورڈ کو بھی لکھا جاسکتا ہے اور بورڈ کا فیصلہ اس معاملے حتمی ہوتا ہے ۔
تیسرا سال ہے ٹرانزیشنل سال۔۔ اگر آپ کا نارمل سال 30 جون ہے آپ نے کمشنر کو لکھا مجھے سپیشل سال استعمال کرنے دیا جائے جو کلوز ہو 30 ستمبر کو۔۔ تو یہ جو عبوری عرصہ ہے یکم جولائی سے تیس ستمبر تک کا یہ ٹرانزیشنل ٹیکس ائر کہلایا جائے گا۔۔
اس سے پہلے کہ ہم "پرسن" کی کچھار میں گھس جائیں پہلے یہ سوچیں کہ کیسے ٹیکس قوانین اپنی جاگیر میں نوابوں کی طرح رہتے ہیں۔ باقی آیئندہ

Photos from ExperTax's post 18/09/2026

⚖️ شاپنگ بیگ کے 30 روپے لینے پر کھاڈی Khadi کے خلاف اہم فیصلہ
Khadi Pakistan (SMC- PVT) Limited
پشاور کی کنزیومر کورٹ نے شاپنگ بیگ کی رقم صارف سے وصول کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے کھاڈی کو صارف کے حق میں 25,000 روپے ہرجانہ ادا کرنے اور حکومت کو مزید 25,000 روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ:۔
۔
«"لوگو والا شاپنگ بیگ دراصل کمپنی کی اپنی تشہیر (Promotion) ہے، تو اس کا خرچہ صارف پر کیوں ڈالا جائے؟"»

عدالت کے مطابق، کمپنی کے لوگو والے بیگ کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرتے ہوئے اس کی لاگت صارف سے وصول کرنا قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

📌 صارفین کے لیے اہم پیغام:
اگر کسی کاروباری ادارے کی جانب سے اضافی رقم وصول کی جا رہی ہو اور آپ سمجھتے ہوں کہ یہ قانون یا صارف کے حقوق کے خلاف ہے، تو مناسب ثبوت کے ساتھ متعلقہ کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

صارف کے حقوق کا تحفظ، ایک بہتر معاشرے کی بنیاد ہے۔

18/09/2026

اگست سیلز ٹیکس ریٹرن کی ڈیٹ میں توسیع۔ 18 کے بجائے 25 ستمبر تک سبمٹ کریں لیکن پیمنٹ ڈیٹ وہی پرانی رہے گی اس میں کوئی توسیع نہیں

Photos from ExperTax's post 18/09/2026

User Guide
URL: https://ait.punjab.gov.pk/login

Website

Address

Multan