Muhammad Shahid
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم تسلیما
سبحان اللہ الحمدللہ اللہ اکبر
درود پاک کو اپنا ورد بنا لو
01/09/2026
مکہ مکرمہ کے مشہور کلاک ٹاور نے دنیا کا بلند ترین آؤٹ ڈور آبزرویشن ڈیک رکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ آبزرویشن ڈیک زمین سے 560.875 میٹر (1,840 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے اور یہ ریکارڈ 5 جنوری 2026ء کو قائم کیا گیا۔
کلاک ٹاور کی انتہائی بلندی پر موجود یہ آبزرویشن ڈیک زائرین کو مکہ مکرمہ اور اس کے اردگرد کے علاقے کا ایک منفرد اور شاندار نظارہ فراہم کرتا ہے۔ یہاں سے شہر کی وسعت، اہم مقامات اور شہری منظرنامہ غیر معمولی بلندی سے دیکھا جا سکتا ہے۔
مکہ مکرمہ کا کلاک ٹاور پہلے ہی دنیا کی نمایاں بلند عمارتوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ اس بلند ترین آؤٹ ڈور آبزرویشن ڈیک کے عالمی ریکارڈ نے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
01/09/2026
مریم بگٹی کا تعلق بلوچستان کے انتہائی بااثر اور معروف سیاسی قبیلے سے ہے، وہ ڈیرہ بگٹی کے مرحوم نواب اکبر خان بگٹی کی پوتی ہیں۔ خاندانی سیاسی پس منظر کے باوجود مریم بگٹی نے ملکی خدمات کے لیے سول سروس کا انتخاب کیا اور سی ایس ایس (CSS) امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے بلوچستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والی مریم بگٹی اس وقت پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں بطور سفارت کار اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور مختلف اہم عہدوں بشمول دفترِ خارجہ میں ڈائریکٹر کے فرائض نبھا چکی ہیں۔ وہ بلوچستان کی خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم اور سول سروسز کے میدان میں کامیابی کی ایک روشن اور قابلِ تقلید مثال ہیں۔
14/08/2026
بائیس ہزار تنخواہ لینے والا غریب دو ہزار کے چالان سے ڈر کر بھاگا تو پاکستانی قانون سرپٹ پیچھے دوڑا اس کا جرم ہی اتنا سنگین تھا تھا کہ بخشش کی صورت ہی نہیں تھی
پھر مظبوط قانون کی ایک لات پڑی
اور یہ مجرم کئی روز بستر پر پڑا زندگی اور موت کی کشمکش نشان عبرت بنا رہا اور آخر اپنے انجام کو پہنچا .
پاکستان ذندہ باد جشن آزادی مبارک ...
دنیا پور ٹریفک پولیس کی مبینہ ناقص کارکردگی، شہری کو چلتی موٹرسائیکل پر لات مارنے کا الزام، نوجوان زخمی
دنیا پور: نیشنل ہائی وے، تھانہ صدر دنیا پور کی حدود میں ٹریفک پولیس کی مبینہ ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک جہاں ایک ٹریفک وارڈن نے شہری نوجوان کا موٹرسائیکل پر تعاقب کرتے ہوئے چلتی موٹرسائیکل کو لات مار دی، جس کے نتیجے میں نوجوان موٹرسائیکل سمیت فٹ پاتھ پر جا گرا اور شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے قریب ایک شہری مبینہ طور پر ٹریفک پولیس کے ڈر سے موٹرسائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل امجد نے مبینہ طور پر شہری کا موٹرسائیکل پر تعاقب کیا اور قریب پہنچ کر چلتی موٹرسائیکل کو لات مار دی۔ موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکا اور فٹ پاتھ پر جا گرا، جس کے باعث نوجوان شدید ذخمی
واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی
اس واقعے کے بعد ایک اہم سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی مقصود تھی تو کیا چلتی موٹرسائیکل کو لات مارنا کسی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف نہیں؟ کیا چالان کا ہدف پورا کرنے کے لیے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا قابل قبول ہے؟
یہ بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر ٹریفک اہلکاروں کو روزانہ مخصوص تعداد میں چالان کرنے کا ہدف دیا جاتا ہے تو اس پالیسی کا ذمہ دار کون ہے؟ چالان کرنے والے نوجوان اہلکار، ان کے افسران یا وہ اعلیٰ حکام جنہوں نے مبینہ طور پر روزانہ 50 چالان کا ہدف مقرر کیا؟