Multan Connect

Multan Connect

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Multan Connect, Public Figure, دارالسلام, Multan.

31/07/2026

الحمد للّہ ملتان میں موسلا دھار بارش
آپ کے علاقے میں بارش اور لائٹ کی کیا صورتحال ہے؟

11/07/2026

#پٹرول پھر مہنگا... آخر کب تک؟ ⛽

ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، لیکن سوال آج بھی وہی ہے...

جب عوام کو ریلیف دینے کی بات آتی ہے تو کئی وجوہات سامنے آ جاتی ہیں، مگر قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ چند لمحوں میں ہو جاتا ہے

10/07/2026

اگر آپ بھی اس نظر ثانی کی اپیل میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو پوسٹ کو لازمی شئیر کریں ۔

25/06/2026

وینزویلا میں بدھ کے روز آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور مختلف علاقوں میں شدید نقصان کی اطلاعات سامنے آئیں۔ 7.1 اور 7.5 شدت کے یہ زلزلے گزشتہ ایک صدی کے دوران وینزویلا میں آنے والے طاقتور ترین زلزلوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ تاہم اس تباہی کے بعد ایک اور سوال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا کہ گوگل نے زلزلہ محسوس ہونے سے پہلے ہی بعض صارفین کو خبردار کیسے کر دیا؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئی صارفین نے اسکرین شاٹس شیئر کیے جن میں گوگل کی جانب سے زلزلے کی پیشگی وارننگ موصول ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایک صارف نے بتایا کہ اسے زلزلہ آنے سے چند لمحے قبل گوگل کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن ملا جس میں تقریباً 6.2 شدت کے زلزلے کا انتباہ دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ زلزلہ تقریباً 341 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا ہے۔

25/06/2026

وینزویلا میں 7.5 اور 7.2 شدت کا خوفناک زلزلہ۔

23/06/2026

لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے میچ میں آسٹریا کے خلاف ریکارڈ ساز گول کیا اور ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والے پلیئر بن گئے۔
لیونل میسی نے فٹبال ورلڈکپ میں 17 واں گول کیا اور جرمنی کے اسٹار فٹبالر میرو سلاو کلوزے (MIROSLAV KLOSE) کا 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
آسٹریا کے خلاف میچ میں میسی نے ابتدا میں ایک پینلٹی ضائع کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ کچھ دیر کے لیے یہ تاریخی ریکارڈ بنانے سے محروم رہے۔ تاہم انہوں نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو 0-1 کی برتری دلائی۔ یہ میچ امریکی شہر ڈیلس میں کھیلا جا رہا تھا۔
میسی کے بعد اب اس فہرست میں میرو سلاوکلوزے 16 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ برازیل کے رونالڈو نزارویو 15 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
فرانس کے 27 سالہ اسٹار فٹبالر اس فہرست میں 14 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

23/06/2026

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 360 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے تک آ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 487 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 664 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 104 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 98 ڈالر پر آ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی رجحانات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے بدلتے ہوئے رویے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

23/06/2026

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد ایرانی صدرکا پہلا دورہ پاکستان! نور خان ایئر بیس پرتاریخی استقبال

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں ان کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا۔
نور خان ائیر بیس پر صدرآصف زردرای، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔
ایرانی حکام کاکہنا ہےکہ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے، وہ اپنے دورے میں ثالثی کردار پر وزیرا‏عظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

22/06/2026

فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے.

21/06/2026

آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی، نیتن یاہو کا لبنان پر حملے روکنے کا حکم
اسرائیل کی مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی خلاف ورزی کے جواب میں ہم آبنائے ہرمز کو بند کر رہے ہیں: الجزیرہ رپورٹ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر اس اہم بحری گزرگاہ میں تیل اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی خلاف ورزی کے جواب میں ہم آبنائے ہرمز کو بند کر رہے ہیں۔

صورتحال کے بارے میں زمینی حقائق یہ بتاتے ہیں کہ اگرچہ ایران نے بندش کا اعلان کیا ہے، لیکن سمندری راستوں سے جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رکی نہیں ہے۔

Category

Website

Address

دارالسلام
Multan