DW-Ap Ki Awaz

DW-Ap Ki Awaz

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DW-Ap Ki Awaz, Social Media Agency, Multan.

24/09/2026

تجاوزات کے خلاف آپریشن یا غریب عوام کے روزگار پر وار؟ مہنگائی اور کاروباری مندی کے ستائے دکانداروں کے ترازو اور کنڈے ضبط! 🛑ملتان کے تاریخی گھنٹہ گھر چوک کے قریب پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی جانب سے تجاوزات کے نام پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس میں دکانوں کے باہر موجود سامان کے ساتھ ساتھ ان کے وزن کرنے والے ترازو اور الیکٹرانک کنڈے بھی ضبط کر کے گاڑی میں لوڈ کر لیے گئے۔ ایک طرف ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری مندی نے عام آدمی کا جینا محال کر رکھا ہے، تو دوسری طرف روزی روٹی کمانے والے ان چھوٹے دکانداروں کے بنیادی اوزار (کنڈے) اٹھا لینا ان کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے۔ کیا تجاوزات کے خاتمے کا یہی واحد طریقہ ہے کہ غریب کا کاروبار ہی بند کر دیا جائے؟

24/09/2026

حافظ نعیم الرحمن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے فون کرکے اسلام آباد مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی اور وطن واپسی پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کو پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو ملتان سے اسلام آباد مارچ شروع کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے احتجاج، دھرنوں اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم باتیں کیں۔

AapkiAwaz

22/09/2026

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری احتجاج اور دھرنوں کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔

حافظ نعیم الرحمن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے فون کرکے اسلام آباد مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کی اور وطن واپسی پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کو پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو ملتان سے اسلام آباد مارچ شروع کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے احتجاج، دھرنوں اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی اہم باتیں کیں۔

AapkiAwaz

19/09/2026

چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لیے بڑی اور خوش آئند تبدیلی! 🌟طبی حلقوں اور مریضوں کے لیے ایک بہترین خبر! ڈاکٹر ابو بکر علی سعد کو چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈائریکٹر ایمرجنسی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی اس اہم عہدے پر تعیناتی کا طبی برادری اور مریضوں کے لواحقین کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ابو بکر علی سعد اپنی محنت، اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، وسیع انتظامی تجربے اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے مخلصانہ عزم کی وجہ سے انتہائی معتبر نام ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی متحرک قیادت میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا نظام مزید فعال اور بہتر ہوگا، جس سے مریضوں کو بروقت اور عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر ابو بکر علی سعد نے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: n.

19/09/2026

**شہباز شریف ہسپتال: سوال کرنے پر صحافیوں سے مبینہ بدسلوکی، ایم ایس کی معطلی کا مطالبہ**

ملتان کے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کے دوران پریس کانفرنس میں **سینئر رپورٹر ساؤتھ ٹوڈے نیوز حسیب اعوان، جنرل سیکرٹری کورٹ رپورٹرز** نے ہسپتال کی لفٹ کے حوالے سے سوال کیا، جس کا جواب ایم ایس کے سینئر افسران نے دے دیا۔

پریس کانفرنس کے بعد ایم ایس تنزیل نے مبینہ طور پر حسیب اعوان سے سوال کرنے پر بدتمیزی کی اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران **سینئر کیمرہ مین سید تنویر گیلانی، ایگزیکٹو ممبر ملتان پریس کلب** کے ساتھ بھی مبینہ طور پر بدتمیزی کی گئی اور گارڈز بلا کر کیمرہ کھینچنے اور فوٹیج ڈیلیٹ کروانے کی کوشش کی گئی۔

صحافتی حلقوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ **ایم ایس کو فوری طور پر معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں۔**

15/09/2026

کیا یہ گیم بھی پاکستان کا کھیل ہے یا کسی اور ملک کا قومی کھیل ہے ؟؟ سہی نام ہے کیا اس کھیل کا ؟

14/09/2026

I got over 5,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

14/09/2026

ملتان پریس کلب کے زیرِ اہتمام دوسرا آل ملتان کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، جس میں وارڈن پولیس کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا سہرا اپنے نام کر لیا۔

ٹورنامنٹ میں مختلف محکموں اور اداروں کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی اور کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں کے دوران شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز اور دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے۔

دوسرا آل ملتان کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر صدر ملتان پریس کلب نے چیئرمین سپورٹس کمیٹی سید تنویر گیلانی کو مبارکباد پیش کی اور ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات اور کامیاب انعقاد کو سراہا۔

ملتان پریس کلب کی جانب سے صحافیوں اور مختلف اداروں کے درمیان کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

وارڈن پولیس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔


AapkiAwaz

12/09/2026

With Syed Mazin Yousaf – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

10/09/2026

ملتان :ویمن پولیس نے خاتون کو غیر فطری وڈیو دکھاکر اورل سیکس کرنے اور جنسی تشدد کرتے ہوئے خلاف فطری پر مجبور کرنے کے الزام میں درندہ صفت شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ،تھانہ منتقل کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ویمن پولیس میں خاتون نے درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ میری شادی احسن اظہر سے ہوئی جو شعبہ طب سے تعلق رکھتا تھا جس نے اپنے کلینک میں مختلف خواتین کی نازیبا وڈیو بناکر ناجائز تعلقات استوار کیئے ہوئے تھے جو مجھے غیر عورتوں کی نازیبا وڈیو دکھاکرغیر فطری عمل کرنے پر مجبور کرتا انکار پر مارپیٹ کرتا اور طلاق دینے کی دھمکیاں دیتا رہا گزشتہ پانچ سال سے میرا شوہر احسن اظہر مجھ سے اورل سیکس کرتا رہا بچوں کی وجہ سے گھر بچانے کی خاطر خاموش رہی تنگ آکر پولیس کو درخواست گزار کی ۔خاتون کی درخواست پر ویمن پولیس کی انویسٹی گیشن لیڈی سب انسپکٹر آفیسر مہک ریحان نے مقدمہ نمبر 25/26بجرم 376درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت شوہر احسن اظہر کو گرفتار کرلیا تھانہ حوالات میں پابند سلاسل کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ۔

ملتان : ویمن پولیس میں جانب سے گرفتار کیا جانے والا درندہ صفت ملزم احسن اظہر پولیس تحویل میں موجوداور لیڈی انویسٹی گیشن آفیسر مہک ریحان تفصیل بتاتے ہوئے ۔

Address

Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DW-Ap Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Multan.