SAAF BAAT with Jawad Rasheed
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SAAF BAAT with Jawad Rasheed, Show, Multan.
02/01/2026
Saaf Baat
10/10/2025
غلطی کی معافی تو سبھی مانگ سکتے ہیں۔ مگر اسکا ہرجانہ یا قیمت ادا کرنا کوئی کوئی فرد/معاشرہ جانتا ہے۔ کل رات میں کٹنگ/خط کروا کر رہا تھا اور باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے ساتھ ایک چاچا جی کی گاڑی رگڑ کھا گئی۔ رات گیارہ کا وقت تھا وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ چاہتے تو جا سکتے تھے۔ اور وہ وہیں کھڑے میرے آنے کا انتظار کرتے رہے۔ بلکہ پولیس کو کال کرکے گاڑی کا نمبر دے چکے تھے اور بتا چکے تھے میرے سے نقصان ہوا ہے۔ آپ آجائیے۔
اسی اثنا میں جب میں وہاں گیا تو انہوں نے پہلے معذرت کی آپ کا نقصان ہوگیا۔ اور پھر کہا کہ یہ بلکل میری غلطی ہے میں شرطہ کو کال کر چکا ہوں وہ آرہا ہے۔ اگر آپ ویسے بھی جہاں سے چاہیں میں گاڑی ٹھیک کروا دونگا۔ یہی بات کر رہے تھے کہ شرطہ کی گاڑی آگئی۔ اسے ہم نے کہا کہ تم جاؤ بھائی ہم خود سیٹل کر لیں گے۔ اس نے ہمیں ایک پیپر لکھ کر دے دیا کہ اگر پھر بھی کوئی ایشو آئے تو کال کر لیں۔
طے ہوا صبح جہاں سے مرضی گاڑی ٹھیک کروا لوں۔ جو بھی خرچ آئے وہ چاچا جی ادا کریں گے۔ دوسری آپشن میں ان کو اپنی گاڑی دوں وہ اسے رپئیر کروا دیں گے۔ تیسری آپشن میں ابھی کسی ڈینٹر کو بلا سکتا ہوں یا پوچھ سکتا ہوں تو معلوم کرکے کیش میں پیمنٹ لے لوں۔
آپشن نمبر دو کو میں چنا کہ آپ گاڑی ٹھیک کروا دیں۔ اور مجھے اپنا نمبر دے کر وہ رخصت ہوئے۔ آج صبح سات بجے ایک ڈینٹر کو لے کر میری رہائش پر آئے۔ اپنی ایک گاڑی مجھے دی اور میری گاڑی ساتھ لے گئے۔ کہ شام تک اوکے کروا کے واپس کر جائیں گے۔ ڈینٹنگ گیراج کا ایڈریس بھی دیا کہ جب چاہوں خود جاکر کام دیکھ لوں۔ چاہوں تو ابھی ساتھ آجاؤں۔ انکی اپنی گاڑی بھی گیراج جاچکی تھی جس کے ساتھ گذشتہ رات رگڑ لگی تھی ۔
ایک لمحے کی بھی بدمزگی، تناؤ یا بدتمیزی نہیں ہوئی ۔ جس کا قصور تھا اس نے مانا اور یہ کوئی سزا نہیں ہے جو اسے ملی۔ یہ اس کا فرض اور میرا حق تھا کہ میری گاڑی وہ ٹھیک کروائے۔ یہ معاشرہ ایسے سوچتا ہے، قانون اس سوچ کو سپورٹ کرتا ہے۔ کہ جسکی غلطی ہے وہ اسکا ہرجانہ ادا کرے گا۔ اور لوگ خوشی سے ایسا کرتے ہیں۔ ابھی میری گاڑی بلکل ٹھیک ہو کر مجھے مل چکی ہے۔ ان چاچا جی کا تعلق میرے ایک انٹرسٹ کے شعبے سے ہے تو ہم دوست بھی بن چکے ہیں۔ میرے لیے یہ ایک بڑا خوشگوار لرننگ لیے ہوئے تجربہ تھا۔ میں شاید بتانا بھول گیا کہ وہ چاچا جی عمانی نیشنل تھے۔ اور مجھے اس حادثے میں ایک نئی لرننگ دے کر چلے گئے۔ وہ لرننگ جو ہمارے معاشرے میں سرے سے ناپید ہے۔ سفر جو بہت کچھ سکھاتا ہے اس میں ایسی ہی لرننگ کی بات ہوتی ہے۔ جو ہم اپنے گاؤں شہر صوبے ملک میں رہ کر کبھی نہیں سیکھ سکتے۔
خطیب احمد
Category
Website
Address
60000