MA News Hub
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MA News Hub, Media/News Company, Multan.
اوکاڑہ: پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر لاہور کلینک میں قتل ڈاکٹر زخمی
🚨 لیہ: چک نمبر 172 ٹی ڈی اے میں ستھرا پنجاب آگاہی سیمینار | ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی شہریوں سے ملاقات | MA NEWS HUB
24/07/2026
ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔ قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ عملی شکل اختیار کر گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید ترین 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ کر دیا ہے، جو عوام کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ اقدام عوامی خدمت، وعدوں کی تکمیل اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
20/07/2026
فیسکو:12ارب کی مبینہ کرپشن،بیرون ملک فرار کی کوشش،2سابق چیفس گرفتار
لاہور ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے خورشید عالم اور احمد سعید کو حراست میں لیا ،5 روزہ ریمانڈ ،صنعت کار میاں ادریس کو بھی باہر جانے سے روکدیا 2007 سے 2015 تک ریکارڈ میں بجلی کے نرخ کم ظاہر کر کے خزانے کو نقصان کا الزام، مقدمہ میں شامل دیگر افراد کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ MA NEWS HUB کے چیئرمین انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
MA NEWS HUB کی پوری ٹیم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اللّٰہُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ
مولانا فضل الرحمان نے پاک فوج سے معافی مانگ لی۔
معروف اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر کے درمیان صلح طے پاگئی۔
13/07/2026
وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم کردیا
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کرلیں، عدالت نے حکم امتناعی بھی ختم کردیا، ٹرائل کورٹس کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلوں کی ہدایت کر دی۔
وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ ملکیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹس عدالتی ابزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر کریں گی، انتظامی معاملات کا فیصلہ ریگولیٹری باڈیز کریں گی۔
جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بہت سے نکات کو مد نظر نہیں رکھا گیا، کیس دائر کرنے یا نظر ثانی دائر کرنے پر بھی عدالت نے غصہ کیا، فیصلہ میں وہ کچھ لکھا گیا جس کا فسانہ میں ذکر نہ تھا، ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا ہے۔
وکیل احسن بھون نے کہا کہ عدالت نے کیس کو بہت اچھا پڑھا ہے، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں، جو سماعت ہوئی وہی حکم دیں گے، الف لیلی کی کہانی فیصلہ میں نہیں لکھیں گے ۔
MNS-UET ملتان کے مین کیمپس کی تعمیر جلد مکمل کی جائے تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔ حکومتِ پنجاب اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام مکمل کیا جائے۔
MNS-UET ملتان کے مین کیمپس کی تعمیر جلد مکمل کی جائے تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔ حکومتِ پنجاب اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس منصوبے پر تیزی سے کام مکمل کیا جائے۔
Website
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when MA News Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.