Help Foundation Tangi.
Help
غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کی مدد ہماری ذمہ داری
غریب، یتیم اور بیوہ افراد ہماری توجہ، محبت اور تعاون کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔ ان کے ساتھ مدد کرنا صرف ایک نیکی نہیں بلکہ ایک انسانی اور معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔ ہمارے اردگرد بہت سے ایسے خاندان موجود ہیں جو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
کسی یتیم کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنا، کسی بیوہ کے گھر کا راشن پہنچانا، کسی غریب خاندان کے بچوں کی تعلیم میں مدد کرنا یا کسی ضرورت مند کے علاج میں تعاون کرنا بظاہر چھوٹے کام ہیں، لیکن کسی کی زندگی میں یہ بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔
ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اردگرد موجود مستحق لوگوں کو تلاش کریں اور ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کا سہارا بنیں۔ مدد صرف پیسوں سے نہیں ہوتی؛ وقت، راشن، کپڑے، تعلیم، علاج یا کسی ضرورت مند کے لیے ایک اچھا لفظ بھی بہت قیمتی ہوتا ہے۔
آئیں! ہم عہد کریں کہ اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کا ساتھ دیں گے۔ اگر ہم میں سے ہر شخص کسی ایک مستحق خاندان کی ذمہ داری اٹھا لے تو معاشرے میں بہت سے گھروں کے چولہے جل سکتے ہیں اور بہت سی آنکھوں میں خوشیاں واپس آ سکتی ہیں۔
آپ کی تھوڑی سی مدد کسی کے لیے پوری دنیا کی خوشی بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، ضرورت مندوں کا سہارا بننے اور اپنی استطاعت کے مطابق انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲❤️
22/08/2026
*انا للہ وانا الیہ راجعون*
بڑے دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
*ملک مدار خان مرحوم کی زوجہ*
*حاجی بخت سردار، محمد، قادر اور شوکت کی والدہ محترمہ*
رضائے الٰہی سے وفات پا چکی ہیں۔
آج *بروز ہفتہ 22 اگست 2026* کو *بوقت 3:00 بجے* سلارزو تنگی نری* میں نماز جنازه ادا کی جائے گی۔
03/08/2026
الحمدللہ! ❤️
اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل و کرم، آپ سب مخیر حضرات کے بھرپور تعاون، اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے مخلص رضاکاروں کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج ہم نے ایک مستحق بیوہ بہن کے گھر بیٹری پہنچا دی۔
یہ صرف ایک بیٹری نہیں، بلکہ انسانیت، ہمدردی اور باہمی تعاون کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ آپ سب نے جس اعتماد کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا، اس نے ایک ضرورت مند خاندان کی مشکل آسان کر دی۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مالی تعاون کیا، دعا کی، یا کسی بھی شکل میں اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔
اللہ تعالیٰ ہر عطیہ کرنے والے کو اپنی رحمتوں سے نوازے، ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے، اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے تمام رضاکاروں کی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما کر انہیں دنیا و آخرت کی بہترین جزا عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲
ہیلپ فاؤنڈیشن
مل کر آسانیاں بانٹیں، مل کر امید جگائیں۔
ایک دکھی خاندان کی مدد کی اپیل
علاقہ کشکیڈن بابرشاہ میں ایک بیوہ خاتون اپنی معصوم بچوں کے ساتھ انتہائی عربت کی زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں، جس کی وجہ سے غربت نے ان کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
حالت یہ ہے کہ محلے کے لوگ اپنے گھروں میں پکی ہوئی روٹیاں دے کر ان کی بھوک مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ منظر نہ صرف دل کو رنجیدہ کرتا ہے بلکہ ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری کی بھی یاد دلاتا ہے۔
اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس گھر میں روشنی کا کوئی انتظام موجود نہیں۔ رات کی تاریکی میں ماں اور بچی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں۔
لہٰذا مخیر حضرات، سماجی تنظیموں اور اہلِ خیر سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اس خاندان کی فوری مدد کریں، خصوصاً ان کے گھر میں بیٹری یا سولر روشنی کا انتظام کر کے ان کی زندگی میں امید کی ایک کرن روشن کریں۔ ایک چھوٹی سی مدد اس بے سہارا خاندان کے لیے بہت بڑا سہارا بن سکتی ہے۔
آئیں، انسانیت کے ناطے اس خاندان کا ہاتھ تھامیں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں
جیزکیش 03029470040۔
ہیلپ فاؤنڈیشن تنگی سلارزوں خدمتِ انسانیت کی روشن مثال
معاشرے میں ایسے ادارے امید کی کرن ہوتے ہیں جو بے لوث ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں۔ ہیلپ فاؤنڈیشن بھی ایک ایسا ہی فلاحی ادارہ ہے جو غریب، یتیم، بیوہ، بے سہارا اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے۔
ادارہ ضرورت مند خاندانوں کو راشن، علاج، تعلیمی معاونت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کی کفالت اور معاشرے میں بھائی چارے، ہمدردی اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ہیلپ فاؤنڈیشن کا عزم ہے کہ معاشرے کا کوئی بھی مستحق فرد خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ ادارے کے رضاکار دن رات انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور صاحبِ استطاعت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔
بلاشبہ، انسانیت کی خدمت ایک عظیم عبادت ہے، اور ہیلپ فاؤنڈیشن اسی جذبے کے ساتھ معاشرے میں امید، محبت اور خیر کے چراغ روشن کر رہی ہے۔
21/06/2026
الحمدللہ آج ہیلپ فاؤنڈیشن تنگی کی ٹیم نے تنگی کے تین غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے بیٹریوں کا انتظام کیا ۔ گزشتہ دنوں ان خاندانوں کی طرف سے ہیلپ فاؤنڈیشن کے ساتھ رابطہ کیا گیا اور اس انتہائی گرمی کے موسم میں بیٹری نہ ہو نے کی وجہ سے چھوٹے بچوں کے مشکلات اور تکالیف کا ذکر کیا اور تنظیم سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی جس پر تنظیم کے رضاکاروں نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور ان کو بیٹریوں کی فراہمی کے لیے رضاکاروں نے چندہ اکٹھا کیا جس میں تنظیم کے رضاکاروں نے اپنی استطاعت کے مطابق خود بھی تعاون کیا اور دوسرے مخیر حضرات سے بھی اعانت وصول کیا ۔ اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کے اس کارخیر کو آخرت میں ان کے لیے نجات کا ذریعہ بنا ئے اور ان کو مزید توفیق عطا فرمائے ۔
اس پوسٹ کے ذریعے تمام مخیر حضرات کی خدمت میں درخواست کی جاتی ہے کہ معاشرے کے نادار اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیے ہیلپ فاؤنڈیشن تنگی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔
Jeez chesh
03029470040
آج ہیلپ فاؤنڈیشن تنگی کی ٹیم نے علاقہ تنگی گاؤں جوڑ قلعہ میں ایک غریب بیوہ کے گھر کا معائنہ کیا ۔ وہ اس جدید دور میں بھی ایک نہایت بوسیدہ گھر میں رہائش پذیر ہے جو کسی بھی وقت کسی ناخوش گوار واقعے کا وجہ بن سکتا ہے ۔ اس بیوہ خاتون کو اس کے رشتے داروں نے گھر کی تعمیر کے لیے زمین دی ہے لیکن اس کے مالی حالات اس قابل نہیں کہ وہ اس مہنگائی کے دور میں اپنے لیے گھر تعمیر کرسکے۔ اس لیے انھوں نے ہیلپ فاؤنڈیشن تنگی سے اس سلسلے میں رابطہ کیا اور مدد کی اپیل کی ۔
اس پوسٹ کی وساطت سے تمام مخیر حضرات کی خدمت میں درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس کار خیر میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں
جیزکیش,03029470040
ایزی پیسہ 03499199962۔
13/04/2026
ڈاکٹر سعیدالحق (Prosthetist & orthitest) ایک نہایت محنتی، دیانتدار اور فرض شناس ڈاکٹر ہیں جنہوں نے ہر فورم پر اپنی بہترین خدمات پیش کی ہیں۔ ان کی محنت اور لگن کی بدولت بے شمار مریضوں کو فائدہ پہنچا اور علاقے میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی۔
حال ہی میں ان کا تبادلہ ہنگو کر دیا گیا ہے، جس سے ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمر گرہ کے مریض اور عوام شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے مخلص اور قابل ڈاکٹر کا یہاں سے جانا عوام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
ہم حکومتِ وقت سے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ ڈاکٹر سعید الحق کو دوبارہ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمر گرہ میں تعینات کیا جائے تاکہ عوام ایک بار پھر ان کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔
امید ہے کہ ہماری اس گزارش پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
شکریہ
27/02/2026
الحمدللہ !!! أج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہیلپ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے غریب اور مستحق بچوں میں عید کی کپڑے تقسیم کئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہیلپ فاؤنڈیشن کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں کپڑوں کے حوالے سے کارکنوں کی راۓ لی گئی تھی اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایک کمیٹی مقرر کی جاۓ جو مسٹحق بچوں کا سروے کرے ۔ اس سلسلے میں سروے کی بنیاد پر بچوں کو أج ان کی دہلیز پر کپڑے حوالہ کیا
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی اس کاوش کو قبولیت کا شرف بخشے اور جن مخیر حضرات نے اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے اللہ ان کی اس قربانی کو قبول فرماۓ اور ان کی نجات کا زریعہ بناۓ
اس پوسٹ کی وساطت سے تمام مخیر حضرات کی خدمت میں اپیل کی جاتی ہے کہ غریبوں کی امداد میں ہمارے ساتھ اپناتعون جاری رکھے
شکریہ
أمین ثم أمین
ستقبل میں بھی اپنی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھیں۔
25/02/2026
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن افسوس ناک خبر دا نرے دہ ھدایت اللہ او سمیع ا للہ پلار او دہ رحمانی گل رور خایستہ گل وفات شوی سباہ 3:00 بجی بہ یی پہ نرے کی جنازہ ادا کیگی پہ جنازہ کی شرکت وکی : 26/2/2026
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Peshawar
918
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Help Foundation Tangi. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.