Dr Rizwan Khan

Dr Rizwan Khan

Share

I want to help people

21/08/2026

....????

21/07/2026

گزشتہ رات کوئلہ پھاٹک (شہدائے زیارت چوک) کے قریب ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان نے ہونڈا 125 موٹر سائیکل چھینتے ہوئے نوجوان امین پر فائرنگ کر دی۔ شد*ید ز*خمی حالت میں انہیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے۔
یہ واقعہ پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ریڈ زون کے قریب مسلسل ڈکیتی اور ق*تل کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان فوری نوٹس لیں، اور متعلقہ پولیس SHO کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

19/07/2026

اسد خان بیانزئی دھرنے کا وہ گمنام ہیرو، جس نے شہداء کے احترام میں اپنا اے سی کنٹینر پیش کر دیا۔ صرف یہی نہیں، بلکہ یہ عزم بھی کیا کہ اگر دھرنا ایک سال تک بھی جاری رہا تو اس کنٹینر کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کرے گا۔ ایسے دردِ دل رکھنے والے لوگ ہی معاشرے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔

16/07/2026

اس بندے کو سات دن کے بعد شہداء کی یاد آئے اور پریس کانفرنس کر رہا ہے اور یہ پریس کانفرنس کس کے کہنے پہ کر رہا ہے وہ سب پشتونوں کو معلوم ہے

15/07/2026

ان دونوں چہروں کو ہم پشتون اور بلوچ قیامت دن تک یاد رکھیں گے کیونکہ ان دونوں نے پشتونوں اور بلوچوں کا خون کو پانی کی طرح بیچا ہے

08/07/2026

افسوسناک خبر: زیارت (بلوچستان) میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 19 پولیس اہلکاروں کو بھی شہید کر دیا گیا، بلوچستان پولیس کے شہداء کی تعداد 28 ہوگئی۔۔!

28/06/2026

ایمیزون کے جنگلات میں رہنے والے قبیلوں کا بھی کوئی قانون ہوتا ہوگا ہمارے یہاں کوئی قانون نہیں کوئی حفاظت نہیں۔۔ نا مرنے والے کو پتہ کے اسے کیوں مارا جارہا ہے نا مارنے والے کو پتہ کے وہ آخر کیوں مار رہا ہے

19/06/2026

قلعہ سیف اللہ

اس پھول جیسے معصوم نوجوان کو تین افراد نے زبردستی اغوا کیا۔ مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، اس کی برہنہ ویڈیو بنائی گئی اور پھر اسے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں اسے سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔

مقامی لوگوں نے نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ تین دن زیرِ علاج رہا۔ جب چوتھے دن گھر واپس آیا تو مبینہ طور پر انہی افراد نے اس کی برہنہ ویڈیو واٹس ایپ پر بھیج کر ملاقات کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے انکار کیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کر دی جائے گی۔

نوجوان نے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کو ساری حقیقت بتا دی۔ افسوس کہ اس شدید ذہنی دباؤ، خوف اور بلیک میلنگ کے باعث اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اگر یہ تمام الزامات درست ہیں تو ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا ملنی چاہیے تاکہ کسی اور خاندان کو ایسے دردناک سانحے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

13/06/2026

صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو کبھی گرنے نہی دیتی نہ کسی کے قدموں میں،
نہ کسی کے نظروں میں۔

11/06/2026

کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ: عبداللہ جدون کے لیے انصاف کی اپیل!

کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر ایک انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سیکنڈ ایئر کے 20 سالہ طالب علم، عبداللہ جدون کو ان کے گھر کے باہر پڑوسی کی جانب سے متعدد گولیاں ماری گئیں۔

عبداللہ اس وقت آئی سی یو (ICU) میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایک نوجوان طالب علم کا مستقبل اس طرح بے رحمانہ تشدد کی نظر کر دینا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

ہم حکامِ بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو فوری طور پر سخت سے سخت سزا دی جائے اور عبداللہ جدون کو انصاف فراہم کیا جائے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ عبداللہ کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

---





#کوئٹہ

Category

Telephone

Website

Address

Baluchistan
Quetta
123456