Sardar Yar Muhammad Rind

Sardar Yar Muhammad Rind

Share

Federal Minister from 2002 to 2007, Ex Minister for Edu, elected Senator,MNA,MPA since 1985.

09/09/2026

سابق وفاقی وزیر و رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کا سینئر صحافی خلیل الرحمٰن کی وفات پر اظہارِ افسوس

مرحوم کی صحافتی خدمات اور عوامی کردار کو تادیر یاد رکھا جائے گا

سابق وفاقی وزیر و رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر اور بلوچستان کے سینئر صحافی خلیل الرحمٰن کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ مرحوم خلیل الرحمٰن ایک منجھے ہوئے، باوقار اور تجربہ کار صحافی تھے، جنہوں نے بلوچستان میں صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی صحافتی خدمات، پیشہ ورانہ کردار اور عوامی مسائل کے لیے آواز اٹھانے کی کاوشوں کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

سردار یار محمد رند نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

06/09/2026

کراچی
سردار یار محمد رند سابق گورنر سندھ جناب کامران خان ٹیسوری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مرحومہ کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

08/08/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

سردار یار محمد رند نے میر وتار خان رند کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات ایک افسوسناک خبر ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

26/07/2026

سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور ریاستی اداروں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ایسے جج صاحبان جو قانون، آئین اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، انہیں نشانہ بنانا محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ پورے نظامِ انصاف اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔

سردار یار محمد رند نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی ٹارگٹ کلنگ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے، جس کا مقصد انصاف فراہم کرنے والے جج صاحبان کو خوفزدہ کرنا اور انہیں اپنے آئینی و قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے۔ یہ واقعہ ان تمام ججوں کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام ہے جو حق اور انصاف کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آخر اپنی ناکامیوں کو کب تک چھپاتی رہے گی؟ جب حکومتی عہدیداروں، وزراء اور دیگر اہم شخصیات کے لیے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے جا سکتے ہیں تو پھر جج صاحبان کی جان و مال کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے؟ اگر انصاف فراہم کرنے والے خود غیر محفوظ ہیں تو عام شہری کے تحفظ کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

سردار یار محمد رند نے مطالبہ کیا کہ اس المناک واقعے میں ملوث قاتلوں، سہولت کاروں اور پس پردہ عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قوم کے سامنے لایا جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی قانون اور انصاف کے محافظوں کی جان سے کھیلنے کی جرأت نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور قوم کو ایسے المناک سانحات سے محفوظ رکھے۔

سردار یار محمد رند نے واضح کیا کہ انصاف کے علمبرداروں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے، اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر عوام اور عدلیہ کا اعتماد بحال کرے۔

26/07/2026

سردار یار محمد رند کے تمام بیانات، اعلانات اور مؤقف صرف "سردار یار محمد رند آفیشل" پیج کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس آفیشل پیج کے علاوہ کسی بھی دیگر سوشل میڈیا پیج یا اکاؤنٹ سے نشر ہونے والی معلومات، خبروں یا بیانات کو مستند نہ سمجھا جائے اور نہ ہی انہیں سردار یار محمد رند کا مؤقف تصور کیا جائے۔

درست اور مصدقہ معلومات کے حصول کے لیے صرف "سردار یار محمد رند آفیشل" پیج پر جاری کردہ مواد پر اعتماد کریں۔

11/07/2026

کراچی:

میر محمود رضا ٹالپور اور ان کے بھانجے میر گل حسن ٹالپور نے کراچی میں سردار یار محمد رند سے ملاقات کی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Category

Website

Address

Rind Qalat Near Airport
Quetta
87300