Behramlogy
Join us in promoting awareness and compassion as we work!
We highlight, advocate, and sensitize the public on key social issues, showcasing the positive side of society. **Behram Plus**, uplifting stories and authentic insights that inspire change.
اسلام آباد کے اردگرد کنٹینرز کے ساتھ لوہے کی دیوار بنائی جا رہی ہے.
بولان الرٹ ۔۔وزیر صحت ۔سیکرٹری صحت۔سے نوٹس کی اپیل
دکھ کی داستان، غریب کا کوئی نہیں۔۔
بولان۔پولیس تھانہ بھاگ پر حملے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے غریب ٹیکسی ڈرائیور غوث بخش کی دردناک فریاد۔۔۔
غوث بخش نے الزام عائد کیا ہے کہ سول ہسپتال بھاگ سے ریفر کیے جانے کے بعد ایمبولینس اسے کوئٹہ لے جانے کے بجائے سبی میں اتار کر واپس چلی گئی، اور مبینہ طور پر کہا گیا کہ اسے آگے جانے کی اجازت نہیں۔
متاثرہ شہری کے مطابق بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اس کی ٹانگ کاٹنا پڑی۔
سوال یہ ہے کہ ایک زخمی غریب شہری کو ایمرجنسی میں منزل تک پہنچانا کس کی ذمہ داری تھی؟ اگر الزامات درست ہیں تو اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟
وزیراعلیٰ بلوچستان، محکمہ صحت، ڈی ایچ او کچھی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف انکوائری کی جائے، ایمبولینس عملے کا مؤقف سامنے لایا جائے اور غفلت ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے۔
جس طرح شیر دھاڑتے ہیں،
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی ریاستِ پاکستان کے لیے اسی طرح دھاڑتے ہیں۔
وہ ایک بات بالکل واضح کر دیتے ہیں کہ ریاست کے خلاف بات کرنا یا ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا ناقابلِ معافی جرم ہونا چاہئے ۔۔!!
ایدھی چوک پر انسانیت کے عظیم علمبردار عبدالستار ایدھی کا خوبصورت مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
"امن، اتحاد اور ترقی" یہی بلوچستان کی نئی پہچان ہے۔
یہ محض ایک گیٹ یا سڑک کی تعمیر نہیں، بلکہ ایک مثبت اور پُرامن بلوچستان کی عکاسی ہے۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
کوئٹہ، 20 ستمبر 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین
سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کی بحفاظت بازیابی قابلِ تحسین ہے، میر سرفراز بگٹی
دہشت گردوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر عوام کی آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، وزیراعلیٰ بلوچستان
اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی دہشت گردوں کی مذموم کوشش بروقت کارروائی سے ناکام بنائی گئی، میر سرفراز بگٹی
دہشت گردوں کے ٹھکانے سے چھ ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیاں برآمد کی گئیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، میر سرفراز بگٹی
سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت ردعمل قابلِ تحسین ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹی
عوام کے جان و مال اور قومی شاہراہوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
20/09/2026
کچھی،ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی پر کچھی و سبی نیشنل ہائی وے این 65 پر سخت کارروائی 26 پبلیک و مال بردار گاڑیاں چالان پروافشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی
بولان(نامہ نگار/ رئیس فرحان جمالی) تفصیلات کے مطابق سیکٹریری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور پروافشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وحید شریف عمرانی کی جاری خصوصی احکامات پر ایس ایس پی کچھی پروافشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کچھی نیاز بزدار ٹیم کیساتھ این 65 کچھی و سبی نیشنل ہائی وے پر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی پبلیک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں جن میں غیر قانونی مسافر ویگن و کوچز ، اوور لوڈنگ ، غیر قانونی روٹ پرمٹ ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس یافتہ ڈرائیورز اور بھاری بھر ٹرک لوڈنگ جیسے قوانین اور وہیکل آرڈنیس کی خلاف ورزی کرنے والی 26 گاڑیاں مالکان و ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان کئیے گئے اور 7 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور تمام اہم دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی سیکرٹری بلوچستان ٹرانسپورٹ اور پروافشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہدایت کی کہ این 65 سندھ بلوچستان قومی شاہراھ پر چلنے والی تمام ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک قوانین اور روٹ پرمٹس کی شرائط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات کرتے ہیں کہ قوانین کی خلاف وزری کرنے والی گاڑیاں ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں مقدمات بھی درج کئے جائیں گے گاڑیوں کو مقررہ رفتار میں چلانا لازم ہے اوورلوڈنگ غلط اوورٹیکنگ تیز رفتاری لاپرواہ ڈرائیونگ اور ون وے کی خلاف ورزیوں سے اجتناب کیا جائے صرف درست اور مؤثر دستاویزات بشمول رجسٹریشن فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے تحت اور صرف منظور شدہ روٹس پر ہی چلنے والی ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کو اجازت دی جائے گی غیر قانونی روٹ کو استعمال کرنے والی کوچز و ویگن مالکان و ڈرائیورز کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کم عمر ڈرائیورز کو بھی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی مزید ان کا کہنا تھا کہ متعدد ٹرانسپورٹ آپریٹرز پبلک سروس اور مال بردار گاڑیاں بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ یا زائدالمیعاد دستاویزات کے ساتھ چلا رہے ہیں جو موٹر وہیکل قوانین اور روٹ پرمٹس کی شرائط کی صریح خلاف ورزی ہے آنے والے دنوں میں قانونی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا جائے گا ۔۔
کوئٹہ: سونا خان ایف سی چیک پوسٹ کے قریب ٹرک اور پٹرول لانے والی موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار آگ کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے بروقت موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کی اور ٹرک کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا۔
ڈائریکٹر فائر سروسز
عبدالحق خان اچکزئی
علیمہ خان کی گرفتاری کے مناظرکی ویڈی وائرل
Disclaimer:
یہ پوسٹ میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی بنیاد پر صرف معلوماتی اور آگاہی کے مقصد سے شیئر کی جا رہی ہے۔ ایڈمن
20/09/2026
بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں MDCAT کا امتحان جاری ہے، جہاں بلوچستان بھر سے 9 ہزار 923 امیدوار ڈاکٹر بننے کے خواب لے کر امتحان دے رہے ہیں۔
یہ صرف ایک مقابلے کا ٹیسٹ نہیں، بلکہ بلوچستان کے 9 ہزار سے زائد قابل، لائق نوجوانوں کے ڈاکٹر بننے کے خوابوں کی تعبیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس ٹیسٹ کی کامیاب اُمیدواروں کی نشستیں مخصوس ہیں ان میں سے چند سو ہی یہ ٹیسٹ پاس کرسکیں گے اور مستقبل میں ڈاکٹرز بنے گے، جسمیں نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہیں
20/09/2026
*بایومیٹرک کی تصدیق کی بنیاد پر پنشنرز کے اکائونٹ غیر فعال نہیں ہونگے، وزارت خزانہ*
19 ستمبر ، 2026
اسلام آباد( مہتاب حیدر) وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے)، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) اور نادرا کو آگاہ کیا ہے کہ 30 لاکھ سے زائد پنشنرز کے بینک اکاؤنٹس کو کمرشل بینک محض بایومیٹرک تصدیق یا پروف آف لائف کی تکمیل نہ ہونے کی بنیاد پر ڈورمنٹ(غیر فعال ) قرار نہیں دیں گے۔ یہ اقدام وفاقی حکومت کے رسید و ادائیگی قواعد 2025 کے تحت کیا گیا ہے۔وزارتِ خزانہ نے جمعہ کو تمام متعلقہ اداروں کو جاری کردہ تازہ ہدایات میں کہا ہے کہ آئندہ صرف بایومیٹرک تصدیق یا پروف آف لائف (PoLC) کی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی کے اکاؤنٹس کو ڈورمنٹ نہیں کیا جائے گا۔پنشنرز کو ہر 6 ماہ میں کم از کم ایک مرتبہ بایومیٹرک تصدیق مکمل کرانا ہوگی۔
Address
Quetta
87300